Tag: check post

  • بنوں : چیک پوسٹ سے 7 پولیس اہلکار اغوا

    بنوں : چیک پوسٹ سے 7 پولیس اہلکار اغوا

    بنوں : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد چیک پوسٹ پر موجود 7پولیس اہلکاروں کو  درکاری اسلحے سمیت اغوا کر کے لے گئے۔

    واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود روچہ چیک پوسٹ سے7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان اہلکاروں کے پاس موجود ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے گئے۔

    پولیس کے مطابق مغویان میں سلیم ،عقل رحمان، میوہ جان، روشان، عبدالمالک، نعمت اللہ اور شاد محمد شامل ہیں۔

    4پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے، مسلح ملزمان کی تعداد30سے40 بتائی جاتی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویان کی تلاش شروع کردی۔

  • کیچ: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

    کیچ: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

    راولپنڈی: بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے، پاک سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقےکیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدا لفاتح شہید ہوگئے جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا پاک امریکا بامقصد رابطوں کی ضرورت پر زور

    آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب اور شہیدسپاہی عبدالفاتح کا تعلق خضدار سے ہے،فرار دہشت گردوں کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کاررو ائیوں کو ناکام بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دشمن عناصرکامقصد بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

  • پی ٹی ایم رہنماؤں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ

    پی ٹی ایم رہنماؤں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ

    پشاور: سابقہ قبائلی علاقے میران شاہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے،علی وزیرنے کچھ دن قبل علی الاعلان فوج کو دھمکیاں دی بھی دیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج میران شاہ کے علاقے بویا میں پیش آیا جہاں پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ ، علی وزیر اور ان کےساتھی عوام کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے اور محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ روز ایک مشکوک شخص کی گرفتاری سے شروع ہوا۔ جس کی رہائی کے لیے پی ٹی ایم نے دھرنا شروع کیا اور اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے آج چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوگئے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا۔

    اس ساری صورتحال پر تجزیہ ن گار حارث نواز کا کہنا ہے کہ محسن داوڑکوگرفتارکرلیناچاہیے،چیک پوسٹ پرحملہ کرنےوالوں کوگرفتارکرکےمقدمہ چلایاجائے۔

    حارث نواز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان میں رہ رہےہیں لیکن پاکستان کےخلاف بات کررہےہیں،محسن داوڑ،منظورپشتین اوردیگرکوگرفتارکرناچاہیے۔ان کوپتہ لگناچاہیےکہ ریاست کےخلاف بات کرنےپرریاست سزادےگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کوپکڑکران کےخلاف فوجی عدالت میں جلدازجلدکیس چلایاجائے،کیسزچلاکران کوسزادی جائے۔ یہ بھی کہا کہ تمام ارکان اسمبلی کوان کےخلاف آوازاٹھانی چاہیے،تمام جماعتوں کواسمبلی میں ان کےخلاف قراردادلانی چاہیے۔

    ایک اور تجزیہ کار نعیم خالد لودھی کا کہناہے کہ پی ٹی ایم کے لوگوں کےراوراین ڈی ایس سےرابطےتھے،ان لوگوں سےمتعلق بات کھل کرسامنےآگئی۔اب حکومت عوام کی مددسےان پرقابوپالےگی۔

  • افغانستان: پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے، 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    افغانستان: پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے، 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ حملے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں قائم دو پولیس چیک پوسٹوں پر کیے گئے جس کے نتیجے میں نو پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملے طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی سہ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے ہیں جبکہ افغان حکام نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا جسے طالبان نے مسترد کردیا تھا۔


    افغانستان: جلال آباد میں‌ خود کش حملہ، طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار


    ترجمان صوبہ قندوز نعمت اللہ تعموری کا حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قندوز صوبے کے ضلعے دشتِ آرچی میں کیے جانے والے حملوں کا نشانہ دو پولیس چیک پوسٹیں تھیں جبکہ دو پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں تقریباً انیس سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔


    افغان صدر کا طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان


    خیال رہے کہ رواں ماہ 17 جون کو افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب خودکش حملے میں سترہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر اشرف غنی نے کہا تھا کہ حکومت طالبان کے ساتھ طویل المدتی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کوئٹہ چمن شاہراہ کی چیک پوسٹیں احکامات کے بغیر بحال

    کوئٹہ چمن شاہراہ کی چیک پوسٹیں احکامات کے بغیر بحال

    کوئٹہ : چمن شاہراہ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ میں ختم کی گئی چیک پوسٹیں بغیر کسی حکومتی ہدایات کے دوبارہ بحال کر دی گئیں جس کے سبب مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر ختم کردہ چیک پوسٹیں حکومتی حکم کے بغیر بحال ہونے سے مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شیلا باغ اور زڑہ بند چیک پوسٹیں عدالتی احکام پر ختم کی گئی تھیں۔

    اطلاعات ہیں کہ یہ چیک پوسٹیں محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر دس کے قریب قائم کی گئ ہیں، ہر تھوڑی دیر کے فاصلے کے بعد ان چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے مسافروں اور تاجروں کو روکنے اور انہیں چیک کرنے کے عمل سے مسافر و تاجر دونوں کر شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

    اسی لیے یہ چیک پوسٹیں‌ حکومت نے ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم انہیں‌ بغیر کسی ہدایات کے دوبارہ بحال کردیا گیاہے.

    متاثرین کا کہنا ہے کہ اتنے کم فاصلے پر اتنی ساری چیک پوسٹیں ہونے سے ان کا قیمتی وقت بہت ضائع ہوتا ہے اورنتیجہ کچھ حاصل نہیں ہورہا، حکومت ان چیک پوسٹوں کی تعداد میں کمی کرے۔

  • بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کا دارالحکومت بغداد پے درپےچار کاربم دھماکوں سے گونج اٹھا، سینتالیس افراد جاں بحق سوسے زائد زخمی ہوگئے۔

    پہلا دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے طالبیہ میں ہوا،جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادی، دھماکے کے نتیجے میں دس سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

    الدولائی میں ریسٹورنٹ کے قریب ہونے والے دو خود کش کار بم حملوں میں انیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    حریہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد جان سےگئے، اقوام متحدہ کے مطابق بغداد میں رواں ماہ کے دوران چار سوسے زائد افراد پر تشدد واقعات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : شدت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈئی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

    سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ شدت پسند ہلاک کردیے۔ شدت پسند اپنے مارے جانے والے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ غنڈئی کا علاقہ جمرود بازار کے قریب واقع ہے۔

    سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔چند دن پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران اپنے تین سینیئر کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔