Tag: check taqseem

  • دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم نوازشریف

    دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم نوازشریف

    کوٹلی ستیاں : وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم کے پہلے مرحلے میں کوٹلی ستیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

    دوہزار اٹھارہ تک ملک سے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نےعوامی رابطہ مہم میں عوام سے پہلارابطہ کرلیا۔ کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ چیک بانٹنےآیا تھا یہاں تو جلسہ ہوگیا۔

    ان کا کہناتھا کہ میں یہاں کسی کے خلاف بات کرنے نہیں آیا، وزیراعظم نواز شریف نے خطاب میں سوال اٹھایا کہ وہ کون شخص تھا جس نے ملک کو اندھیرے کی جانب دھکیلا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ کا مستقل خاتمہ کردیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی اور کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

    انہوں نے پاک فوج پولیس اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کی صورت حال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج کا کراچی تین سال پہلے والے کراچی سے بہت بہتر ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ دھرنوں کی سیاست نہیں کرتے ، اس موقع پر انہوں نے بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے اور کوٹلی ستیاں میں سڑکوں کا جال بچھانے کا اعلان بھی کیا۔

     

  • زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم جانوں کے ضیاع کا نعم البدل نہیں، وزیر اعظم

    زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم جانوں کے ضیاع کا نعم البدل نہیں، وزیر اعظم

    لوئر دیر : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمر گرہ میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلئے امدادی رقم جانوں کے ضیاع کا نعمل البدل نہیں،انہوں نے انتظامیہ کو ہدات دیں کہ متاثرین کی بحالی کے کام میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے،متاثرین کو خیمے ، کمبل اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام متاثرین کو ان کی مشکلات سے نکالیں، ان کا کہنا تھا کہ سردی کے موسم سے قبل متاثرہ گھروں کو تعمیر کیا جائے گا۔

    نواز شریف نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے کاموں میں پاک آرمی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،انہوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنے پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔

    وزیر اعظم نے امدادی کاموں پر وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کو بھی شاباش دی، بعد ازاں انہوں نے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

  • کیمپ لگاکرفوٹو سیشن کرانے والوں میں سے نہیں، شرجیل میمن

    کیمپ لگاکرفوٹو سیشن کرانے والوں میں سے نہیں، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ پر سیاست چمکانے والوں سے عوام بخوبی واقف ہیں، پیپلز پارٹی نے کسی بھی سانحہ پر عوام کو  کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نےکراچی چیمبر آف کامرس میں سانحہ ٹمبر مارکیٹ متاثرین میں چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا ۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیمپ لگاکر فوٹو سیشن کرانے والی جماعت نہیں ۔شہرمیں قلت آب کے مسئلے کوشرجیل میمن نے واٹر بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کارستانی قراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کی جاتی توآج معصوم افراد کے جانوں کا ضیاع نہ ہورہاہوتا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی ہراقدام اٹھانے کیلئے تیار ہے۔