Tag: Chehlam Imam Hussain

  • کراچی میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس رات کو ہی بند

    کراچی میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس رات کو ہی بند

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز رات سے ہی بند ہونا شروع ہو گئیں جبکہ نوٹی فکیشن صبح8 بجے بند کرنے کا جاری کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر بروز پیر کی صبح سے موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس رات کو ہی بند ہونا شروع ہوگئیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں صدر، کلفٹن، ڈیفنس نارتھ کراچی، نیو کراچی، انچولی ،لیاقت آباد، گلبہار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ملیر میں بھی موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں موبائل فون سروس مکمل طور بند رہے گی، حیدرآباد میں بھی کل موبائل فون سروس کو معطل کردیا جائے گا، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سندھ کے بڑے شہروں کے علاوہ دادو، ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

  • شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

    شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

    کراچی / اسلام آباد : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر آج ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق چہلم امام حسینؓ پر سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

    وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر میں موبائل سروس بند ہوگی، جن شہروں میں پابندی کا اطلاق ہوگا ان میں لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یارخان میں شہریوں کے موبائل فون خاموش رہیں گے۔

     جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مظفرآباد، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی، کوئٹہ میں موبائل سروس بند ہوگی۔

    علاوہ ازایں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ حکومت نے سیکورٹی کے سخت اقدامات کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

    کراچی میں آج رات بارہ سے کل رات دس بجے تک پابندی ہوگی، اس کے علاوہ مٹیاری، سجاول، شہید بےنظیرآباد، لاڑکانہ ، ٹنڈو محمدخان، جامشورو، میرپورخاص، سکھر میں بھی کل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

    ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بڑے اور حساس شہروں میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس کے اختتام پذیر ہونے کے بعد جلوس کی سیکیورٹی کے لیے بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

    ملک بھر کے بڑے شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، نواب شاہ، گلگت، ہری پور اور جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس کی بحالی شروع ہوگئی ہے تاہم بعض شہروں میں سروس کی جزوی طور پر بحالی کی بھی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس اختتام پذیر

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دوپہر بارہ بجے سے رات دس بجے تک کیلیے بند کی گئی تھی جو اب کافی حد تک بحال ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس اختتام پذیر

    چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس اختتام پذیر

    کراچی: امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور جانثار ساتھیوں کی یاد میں ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا منایا گیا، ملک بھر میں مجالس عزا برپا ہوئیں اور ماتمی جلوس نکالے گئے،عزادران نے نوحہ خوانی کی اور سینہ کوبی کی۔

    تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول و شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے اور مجالس برپا کی گئیں جن میں ذاکرین نے فلسفہ شہادت اہلِ بیت بیان کیا اور مصائب پیش کیے جب کہ جلوس اور مجالس کے شرکاء سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث کسی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

    کراچی

    کراچی کے علاقے نشترپارک میں دوپہر بارہ بجے مجلس عزا منعقد کی گئی جس کے بعد مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیه ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

    جلوس کے راستے میں بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر انجمنوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ جلوس کے شرکاء کو شربت بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ضلعی چیئرمین عبد المعید،ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھےجب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی جلوس کی گذر گاہ کا سیکیورٹی حکام کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی۔

    قبل ازیں ایم اے جناح روڈ کے لنک روڈز کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا تھا جبکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں بھی سِیل کردی گئی تھیں، اور کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت موبائل فون کی سروس بھی معطل تھی۔

    لاہور

    لاہور میں چہلم کامرکزی جلوس صبح ساڑھے نو بجے الف شاہ حویلی سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس کے راستے سیل اور سیکیورٹی پر چھ ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : ملک بھر میں چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات


    لاہور میں بھی چہلم شہدائے کربلاکے موقع پر شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائدرہی۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔

    پشاور

    پشاور میں چہلم کے موقع پراندرون شہر میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو بی ڈی یو سے کلیئر کرایا گیا تھا جب کہ امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں پر اسکینرز لگائے گئے تھے اور ماتمی جلوس کی ہیلی کاپٹرکے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی تھی۔

    کوئٹہ

    کوئٹہ میں چہلم کا جلوس اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوا،جس کی سیکیورٹی کے لیے شہر میں پولیس ، ایف سی سمیت پینتیس سو سے زائد اہلکار سیکیورٹی پرتعینات تھے، جلوس کی گزرگاہوں کو مکمل طور پر خاردار تاروں ، ٹرک اور قنات لگا سیل کردیا گیا تھا جب کہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی اور دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سوار اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد رہی۔

  • ملک بھر میں چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    ملک بھر میں چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی / کوئٹہ / لاہور: چہلم امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ صوبوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی جبکہ لاہور میں جلوس کے  شرکاء کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلیے شہر میں دو روز کے لیے دفع 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم صحافیوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو اس پابندی سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    شہر بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر آنے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ اور اس سے ملحقہ دکانوں کو سیل لگا کر بند کردیاگیاجبکہ صوبائی حکومت نے تعلیمی درسگاہیں بند رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    پڑھیں:  ’’ سندھ بھرمیں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد ‘‘

    بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ پورے شہر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت اجتماعات، جلسہ جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں چہلمِ امام حسینؓ کے جلوس کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، جلوس کے روٹ پر 2500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ جلوس میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • ملک بھرمیں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا گیا

    ملک بھرمیں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا گیا

    کراچی /لاہور/ اسلام آباد /پشاور/ راولپنڈی : شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا، جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

    ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے جلوس برآمد ہوئے اور مجالس منعقد کی گئیں، پشاور ميں چہلم کے تین مرکزی جلوس نکالے گئے جن کی سیکیورٹی کے لئے تین ہزار اہلکار تعینات تھے۔

    سیکیورٹی کے لئے جلوس کے راستوں پر داخلی اور خارجی راستوں کوبند کردیا گیا۔ کوئٹہ میں شہدائے کربلا کے چہلم کا جلوس رحمت اللہ چوک علمدار روڈ سے برآمد ہوا، سیکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار تعینات تھے۔

    جلوس بہشت زہرہ پہنچ کرختم ہوا۔ راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین اور امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوئے۔

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔، چہلم کے موقع پر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو روز کیلئے بند ہے ۔

    موبائل اوروائرلیس فون سروس بھی بند ہے ۔ کرم ایجنسی میں دو روز تعطیل ہے۔

  • کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔

     محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا، ڈبل سواری پر پابندی دو روز کیلئے دفعہ 144کے تحت لگائی گئی پابندی کا اطلاق رات بارہ سے ہفتے کی رات بارہ بجے تک ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ خواتین ، بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے لگائی گئی ہے۔

  • چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    لاہور : چہلم امام حسین کے موقع پر لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی، تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نےسکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت سے چہلم امام حسین کے موقع ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے اور موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی تھی .

     پولیس کی درخواست کو پنجاب حکومت نے منظور کرلیا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کی معطلی مرکزی جلوس کے مخصوص مقامات پر ہی ہوگی جبکہ باقی تمام شہر میں ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بحال رہے گی۔