Tag: cheif election commision

  • محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

    لاہور : الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا، وہ کل گورنرہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقررکے معاملہ میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کونگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

    محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ انکو آرٹیکل224 کے تحت مقرر کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ دو گھنٹے طویل اجلاس میں کیا، بعد ازاں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز گئے تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھیجے تھے۔

    حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مندرجہ بالا نام چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیئے گئے تھے، جس کا فیصلہ آج کردیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دی گئی الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی، اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے تحریری فیصلہ سنادیا۔

    عمران خان کی نااہلی کےحوالے سے دائر ریفرینسس زائد المیاد ہونے کی وجہ سے کمیشن سماعت نہیں کرسکتا۔ پانچ دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے عمران خان کےکیخلاف ریفرینس منتقل کیے تھے نوے دن مکمل ہونے پر عمران خان نے درخواستوں کو زائد المیعاد قرار دیا۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت الیکشن کمیشن نو ے دن میں کسی بھی کیس کا فیصلے کا پابند ہے۔ کمیشن نےعمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر بحث کے لئے آٹھ مارچ کی تاریخ دیدی کیس کی گزشتہ سماعتیں ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے کی۔

    اس مسئلے کو عمران خان نے آئینی قرار دے کر ہائی کورٹ کو لارجر بنچ کی تشکیل کی درخواست دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے نواز لیگی رہنماؤں کے وکیل اکرم شیخ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تاخیرکی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہمارے خلاف کیس چل رہا ہے۔

    اکرم شیخ نےدرخواستوں پرفیصلہ یکجا سنانےکی استدعا کی، دلائل میں کہا گیا عمران خان اورجہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس ایک ہی نوعیت کے ہیں اور ان پر الگ الگ فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا۔

    اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں عمران خان اورجمائما کےبیانات پر بحث کی ۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ بنی گالہ اراضی کوبیانات میں کہیں تحفہ، کہیں خریداری اورکہیں بے نامی ظاہرکیاگیا،الیکشن کمیشن ان تضادات کو دیکھے اور فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان صادق اور امین ہیں یا نہیں؟

  • چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت آج ہوگی

    چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: پاکستان کا نیا چیف الیکشن کمیشنر کون ہوگا؟ سپریم کورٹ کی تیسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو نے کو ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن فیصلہ نہ ہوسکیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزاراحمد اور اے آر وائی

    اے آر وائی نیوز

    arپرمشتمل تین رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرےگا۔ وزیر اعظم نوازشریف اورقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اس اہم آئینی عہدے پر کسی نام پر متفق نہیں ہوسکے.

    تیرہ نومبر کو سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری واپس لے لی جائے گی۔ حکومت کی طرف سےچیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلیےمزید مہلت لیے جانےکاامکان ہے۔

    اس اہم عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کا نام فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے دومرتبہ مہلت کے باوجود حکومت چیف الیکشن کمشنر کاتقررنہیں کرسکی۔سپریم کورٹ کی چوبیس نومبرکی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے میں حکومت کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔ سپریم کورٹ کی دی گئی دس روز کی دوسری مہلت آج ختم ہورہی ہے۔ حکومت اس معاملے میں خاموشی سے کام کرنے کی کوشش کررہی ہے کیو نکہ جس نام پر بھی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوتا ہے، عمران خان دھرنے یا جلسے میں اس پر اعتراض کر دیتے ہیں۔

    اسی لیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت اپوزیشن مشترکہ کمیٹی کا اجلاس چپ چاپ ہوتا رہا ہے۔ اور اس معاملے کی پیش رفت کو اِن کیمرہ رکھا جا رہا ہے۔ اب تک اس معاملے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کیا طے ہوا ہے سامنے نہیں آ سکا۔

  • سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کے تقرر میں مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کے تقرر میں مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کے لئے تین ماہ کی مہلت دینے کی در خواست مستردکردی ہے اور تیرہ نومبر تک اس عہدے پر تقرری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست کی گئی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کے لئے تین ماہ کی مہلت دینے کی در خواست مستردکردی ہے اور تیرہ نومبر تک اس عہدے پر تقرری کا حکم دے دیا۔

    بلدیاتی انتخابات سےمتعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے تاحال چیف الیکشن کمشنرکاتقرر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ریمارکس میں ان کا کہنا تھا یہ عہدہ اگست دو ہزار تیرہ سے خالی ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ہدایت کی تھی کہ اٹھائیس اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے دوسری صورت میں سپریم کورٹ کےجج کی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لے لی جائیں گی۔

    عدالتی ڈیڈ لائن کےآخری روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلئےتین ماہ کا وقت مانگاگیا تھا جو سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست میں مانگی گئی تین ماہ کی مہلت مسترد کرتے ہو ئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقریری کا حکم دیدیا۔