Tag: cheif election commisioner

  • بلدیاتی ضمنی انتخابات میں بدنظمی : الیکشن کمیشن کا سخت کارروائی کا حکم

    بلدیاتی ضمنی انتخابات میں بدنظمی : الیکشن کمیشن کا سخت کارروائی کا حکم

    صوبہ سندھ کے24اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر مختلف شہروں میں ہونے والے بدنظمی کے واقعات پر چیف الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی یوسی119میں ناخوشگوار واقعے میں چیف الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز چھیننے، پولنگ میں خلل، ووٹروں اور پولنگ اسٹاف کو زدوکوب کرنے پر کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور متعلقہ حکام کو ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔

    اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی، ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائے گا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دی گئی الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی، اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے تحریری فیصلہ سنادیا۔

    عمران خان کی نااہلی کےحوالے سے دائر ریفرینسس زائد المیاد ہونے کی وجہ سے کمیشن سماعت نہیں کرسکتا۔ پانچ دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے عمران خان کےکیخلاف ریفرینس منتقل کیے تھے نوے دن مکمل ہونے پر عمران خان نے درخواستوں کو زائد المیعاد قرار دیا۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت الیکشن کمیشن نو ے دن میں کسی بھی کیس کا فیصلے کا پابند ہے۔ کمیشن نےعمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر بحث کے لئے آٹھ مارچ کی تاریخ دیدی کیس کی گزشتہ سماعتیں ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے کی۔

    اس مسئلے کو عمران خان نے آئینی قرار دے کر ہائی کورٹ کو لارجر بنچ کی تشکیل کی درخواست دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے نواز لیگی رہنماؤں کے وکیل اکرم شیخ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تاخیرکی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہمارے خلاف کیس چل رہا ہے۔

    اکرم شیخ نےدرخواستوں پرفیصلہ یکجا سنانےکی استدعا کی، دلائل میں کہا گیا عمران خان اورجہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس ایک ہی نوعیت کے ہیں اور ان پر الگ الگ فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا۔

    اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں عمران خان اورجمائما کےبیانات پر بحث کی ۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ بنی گالہ اراضی کوبیانات میں کہیں تحفہ، کہیں خریداری اورکہیں بے نامی ظاہرکیاگیا،الیکشن کمیشن ان تضادات کو دیکھے اور فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان صادق اور امین ہیں یا نہیں؟

  • اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہے، سردار رضا

    اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہے، سردار رضا

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ ہمارا اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے جنرل الیکشن کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہے، بلدیاتی انتخابات کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن میں اظہار تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نےبلدیاتی الیکشن کا انعقاد کامیابی سے ہوا، آئندہ الیکشن میں اس مشق کا فائدہ ہوگا، ہمارا اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہےتمام پولنگ عملہ اور افسران نے مشکل کو بخوبی سرانجام دیا۔

    چیف الیکشن کمشنر کا افسران اور پولنگ عملہ کےلئے اعزازیہ کا اعلان بھی کیا.تقریب میں چاروں صوبائی ممبران سیکرٹری الیکشن کمشن سمیت الیکشن کمیشن کا عملہ شریک ہوا۔

  • بلدیاتی انتخابات:انتظامیہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے،چیف الیکشن کمشنر

    بلدیاتی انتخابات:انتظامیہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے،چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی انتظامیہ بلاخوف اور ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے۔

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی زیرصدارت صوبائی آفس میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے 12 اضلاع کے آر اوز، ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی بہتر رہی ہے، امید ہے 19 نومبر کو دوسرے مرحلے کے انتخابات بھی صاف شفاف ہوں گے۔

    انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے مرعوب نہ ہوا جائے، وزیراعظم اور وزراء آتے جاتے رہتے ہیں، بیوروکریسی مستقل ہے، انتظامیہ کو انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنے فرائض بلاخوف اور ایمانداری سے ادا کرنے چاہئیں۔

  • شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے چیلنج ہے، سردار رضا

    شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے چیلنج ہے، سردار رضا

    لاہور : چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے چیلنج ہے پنجاب اور سندھ میں صاف شفاف بلدیاتی انتخابات کروا کر قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    لاہور میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت سول بیوروکریسی اور آرپی اوز کا اجلاس ہواجس میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کا کہنا تھا کہ صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی معاونت کے بغیر الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہیں کرواسکتا۔

    اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں ضرورت پڑی فورس فراہم کریں گے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر مسعود ملک نے اجلاس کے دوران سکیورٹی اور عملے کی قلت کی شکایت کی۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

    لاہور: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    درخواست بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ڈیڈلائن دی گئی ہے بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے لیے سیاسی جماعتوں نے مختلف شخصیات کے نام دیئے ہیں تاہم کسی پر بھی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

    آئین کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تعیناتی کا خود بھی حکم دے سکتی ہے اگر حکومت اور اپوزیشن کسی نام پر متفق نہ ہوں تو عدالت زیر غور ناموں میں سے کسی ایک کی تعیناتی کا حکم دے سکتی ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے سے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں ہے اور بلدیاتی انتخابات بھی اسی وجہ سے نہیں ہورہے۔