Tag: Cheif Election Commissioner (CEC)

  • چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت آج ہوگی

    چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: پاکستان کا نیا چیف الیکشن کمیشنر کون ہوگا؟ سپریم کورٹ کی تیسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو نے کو ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن فیصلہ نہ ہوسکیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزاراحمد اور اے آر وائی

    اے آر وائی نیوز

    arپرمشتمل تین رکنی بینچ آج چیف الیکشن کمیشن تقرری کیس کی سماعت کرےگا۔ وزیر اعظم نوازشریف اورقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اس اہم آئینی عہدے پر کسی نام پر متفق نہیں ہوسکے.

    تیرہ نومبر کو سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری واپس لے لی جائے گی۔ حکومت کی طرف سےچیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلیےمزید مہلت لیے جانےکاامکان ہے۔

    اس اہم عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کا نام فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے دومرتبہ مہلت کے باوجود حکومت چیف الیکشن کمشنر کاتقررنہیں کرسکی۔سپریم کورٹ کی چوبیس نومبرکی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے میں حکومت کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔ سپریم کورٹ کی دی گئی دس روز کی دوسری مہلت آج ختم ہورہی ہے۔ حکومت اس معاملے میں خاموشی سے کام کرنے کی کوشش کررہی ہے کیو نکہ جس نام پر بھی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوتا ہے، عمران خان دھرنے یا جلسے میں اس پر اعتراض کر دیتے ہیں۔

    اسی لیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت اپوزیشن مشترکہ کمیٹی کا اجلاس چپ چاپ ہوتا رہا ہے۔ اور اس معاملے کی پیش رفت کو اِن کیمرہ رکھا جا رہا ہے۔ اب تک اس معاملے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کیا طے ہوا ہے سامنے نہیں آ سکا۔

  • کے پی کےبلدیاتی انتخاب: الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائےگا

    کے پی کےبلدیاتی انتخاب: الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائےگا

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لئے سپریم کورٹ رابطہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انور ظہیر جمالی کی صدارت میں الیکشن کمیشن ا جلاس الیکشن کمیشن میں ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے تحت خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ستمبر دو ہزار پندرہ سے قبل ممکن نہیں، جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر بھی صو بے میں بلدیاتی انتخابات اپریل تک ہی ممکن ہو سکیں گے۔

  • وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب پی ایس انتیس خیرپور کے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ جعلی قرار دے دیے۔

    نادرا نے پی ایس انتیس خیر پور سے متعلق نادار کی تصدیقی رپورٹ جاری کردی، نادرا رپورٹ کے مندرجات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیے، نادرا کی تصدیقی رپورٹ کے مطابق پی ایس انتیس کے کل چھیاسی ہزار چورانوے ووٹ تصدیق کے لیے بھیجے گئے ، جن میں سے صرف سولہ ہزار چھہ سو سینتالیس ووٹ درست قرار پائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے پر جعلی قرار دیے گئے،جبکہ چھپن ہزار اناسی ووٹوں کی تصدیق ہی نہ ہوسکی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ غیر معیاری سیاہی کا استعمال ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کا دیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے سینیئر وزیر عنایت اللہ خآن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے اور الیکشن کمیشن کو آگاہ بھی کردیا ہے کیونکہ انتخابات کروانا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انتخآبات کروانے کی درحواست کی ہے جس کے لئے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کے لئےبھی تیار ہیں عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی حلقی بندیوں کو بھی قبول کرلیا ہے۔

  • الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردینے کےلئے دائردرخواست کی سماعت انتیس اکتوبرکو ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردیئےجانے سے متعلق دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کےلئے تاریخ مقرر کردی ہے، درخواست ریٹائرڈ جسٹس شاہد محمود صدیقی نے دائرکی ہے۔ درخواست میں الیکشن شفاف نہ ہونے کی بنا پرکالعدم قراردینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتیس اکتوبر کو کرے گا۔

  • الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیوں سمیت بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے سیکریٹری بلدیات پنجاب کو اپنے مراسلے میں آگاہ کیا ہے کہ نئے قانون کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے لہذا حلقہ بندیوں کیلئے یونین کونسل ، وارڈ اور نقشوں کی تفیصلات فرا ہم کی جائیں۔

    الیکشن کمیشن نے سیکریٹری بلدیات کو اپنے خط میں ہدایت کی کہ صوبائی الیکشن کمیشن کو یہ تفصیلات جلد ازجلد فراہم کی جائیں تاکہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہو سکے، ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کیلئے چھ ماہ کا وقت درکارہےاور بلدیاتی انتخابات جولائی دوہزار پندرہ سے قبل ممکن نہیں، خیبرپختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال مارچ میں پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے انتخابات کے 20حلقوں میں دھاندلی کااعتراف کرلیا

    الیکشن کمیشن نے انتخابات کے 20حلقوں میں دھاندلی کااعتراف کرلیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پا کستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دوہزار تیرہ کے عام انتخا بات میں ملک بھر میں کم از کم بیس حلقوں میں بھر پور یا جزوی دہاندلی کی گئی ۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ملک کے بیس حلقوں میں دو ہزار تیرہ کے عام انتخا بات میں منظم یا جزوی دھاندلی ثابت ہوگئی، تسلیم شدہ دھا ندلی زدہ حلقوں میں قومی اسمبلی کے سات، اور صوبائی اسمبلیوں کے تیرہ حلقے شامل ہیں الیکش کمیشن نے بیس میں سے پانچ میں دوبارہ پولنگ اورایک حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے، دھا ندلی کرنے پر جن امیدواروں کو نا اہل قرار دیا گیا ہے ان میں مسلم لیگ نواز کے دیوان عاشق حسین ،پیپلز پا رٹی کے عبدالستار راجپڑ اور آزاد امیدوار چو ہدری یوسف جو بعد ن لیگ کا حصہ بنے شامل ہیں۔

    یہ رپورٹ ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی دھا ندلی کیخلاف اسلا م آباد میں دھرنا اور پو رے ملک میں احتجا جی جلسے کر رہی ہے، اب الیکشن منعقد کرانے کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے جا ری جا ری رپورٹ پی ٹی آئی کی دہا ندلی کیخلاف تحریک کوجلا بخشنے میں ایندھن کاکم کرے گی وہیں اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حکمران اسے بھی مٹی پاو تےروٹی کھاو کے آزمودہ نسخے پر عمل کر یں گےاور نئی قانونی مو شگا فیوں کا سہا را لیتے ہو ئے معاملہ التوا میں ڈا لنے اپنی سی بھر پور کو شش کریں گے۔

  • الیکشن کمیشن اور نادرا نے ہرحلقے میں ووٹوں کی تصدیق ممکن قرار دے دی

    الیکشن کمیشن اور نادرا نے ہرحلقے میں ووٹوں کی تصدیق ممکن قرار دے دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور نادرا نے ہرحلقے میں ووٹوں کی تصدیق ممکن قرار دے دی، الیکشن کمیشن کو با اختیار بنا نے کے لئے سمری تیار کر لی گئ، منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آزادانہ حلقہ بندیاں کر سکے گا۔

    انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی باتوں پر اتفاق کیا گیا، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس میں نادرا حکام بولے نادرا کے لیے انگھوٹوں کے نشان کی تصدیق کوئی مسئلہ ہی نہیں، کسی بھی حلقے کے ووٹ کی تصدیق ممکن ہے ۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ سیاہی کوئی بھی استعمال ہو ووٹوں کی تصدیق ممکن ہے، ساتھ ہی انہوں نے شکوہ بھی کیا کہ ساڑھے سات لاکھ ریٹرننگ افسران کے خلاف شکایت پر الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کر سکتا کیونکہ پارلیمنٹ نے قانون سازی ہی نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ آر اوز الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں نہیں دیے گئے ۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پرنٹنگ کارپویشن حکام نے تردید کی ہے کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپرچھپوائے گئےالبتہ نمبرنگ کیلئے اڑتالیس لوگ بلائے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایک بیلٹ پیپر کا حساب موجود ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے مطالبے پرعدلیہ سے رٹیرننگ افسران لیئے گئے اور ان پر الیکشن کمیشن کے کنٹرول نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مقناطیسی یا عام سیاسی کا کوئی مسلہ نہیں نادرا نے کبھی نہیں کہا کہ انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق ممکن نہیں نادرا نظام قابل فہم انگوٹھوں کی تصدیق ہر وقت کر سکتا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران نہ لینے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران نہ لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں عدلیہ سے ریٹرننگ افسران نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کیلئے قانون سازی ضروری ہے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ عام انتخابات میں ریٹرنگ افسران عدلیہ کے بجائے بیو رو کریسی سے لئے جائیں گے ۔

    عدلیہ کے بجا ئے بیورو کریسی سے ریٹرنگ افسران لئے جا نے کا فیصلہ گذشتہ عام انتخا بات میں آر اوز پر شدید تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جبکہ ماضی میں بھی بیو روکریسی عام انتخا بات میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے اور ان پر بھی دھا ندلی کے الزاما ت عائد کیئے جاتے رہے ۔

  • الیکشن کمیشن کادھاندلیوں کے حوالے سے حقائق نامہ تیارکرنےکا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کادھاندلیوں کے حوالے سے حقائق نامہ تیارکرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے حقائق نامہ تیار کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے دو ہزار تیرہ کے انتخابی دھا ندلیوں کے تمام الزامات مسترد کر دیئے، سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کےاجلاس میں حقائق نامہ تیار کیا جائیگاجبکہ جائزہ رپورٹ میں تفصیلات جاری کیاجاچکاہے،اس حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حقائق نامہ پارلیمانی کمیٹی کےسپرد کردینگے۔

    انہوں نے بتایا کہ انتیس ستمبر کو حقائق نامہ جاری کر دیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پرنٹنگ پریس ،نادرا ،پی سی ایس آئی آر کے حکام بھی طلب کر لیئے گئے جبکہ کمیشن نے اجلاس میں مقناطیسی سیاہی پر رپورٹ بھی طلب کر لی، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں مقنا طیسی سیاہی کی فراہمی اوراسکے استعمال کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔