Tag: Chelsea

  • یوکرین روس جنگ: چیلسی فٹ بال کلب نے ‘انتہائی اہم’  قدم اٹھالیا

    یوکرین روس جنگ: چیلسی فٹ بال کلب نے ‘انتہائی اہم’ قدم اٹھالیا

    لندن: انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے روس یوکرین تنازع کے بعد فیفا کی جانب سے عائد پابندیوں کے تناظر میں ٹیم فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بال کلب ‘چیلسی’ اپنے مالک سے جدا ہونے جارہا ہے، کلب کے روسی مالک رومن ابراہیمووچ یوکرین روس جنگ کے باعث کلب بیچنے پر مبجور ہوگئے ہیں۔

    کلب کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل ہے،تاہم شائقین،پارٹنرز،ملازمین اور کلب کےحق میں بہترہے، کلب کی فروخت سے حاصل آمدنی سے روس یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابراہیمووچ4ارب پاؤنڈ کےعوض کلب فروخت کرنے کےخواہاں ہیں، انہوں نے کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے جمعے کی آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم بظاہر یوکرین پر روسی حملے کے بعد کلب کو برطانوی حکومت کی طرف سے عائد کردہ کسی بھی پابندی سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سال دوہزار اکیس میں چیلسی نے انگلش پریمیر لیگ چیمپئن مانچسٹر سٹی کو پرتگال کے شہر پورٹو میں ہونے والے فائنل میچ میں 1-0 سے شکست دے کر یوائیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا تھا۔

  • صلاح، جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، لیور پول کی انگلش پریمیر لیگ میں‌ ایک اور کامیابی

    صلاح، جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، لیور پول کی انگلش پریمیر لیگ میں‌ ایک اور کامیابی

    بارسلونا: مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح اپنے کیریر کے عروج پر ہیں، ان کی کارکردگی نے لیورپول کو ایک اور میچ جتوا دیا.

    تفصیلات کے مطابق لیور پول کے مرکزی کھلاڑی محمد صلاح نے پھر اپنا جادو جگا دیا، انگلش پریمیر لیگ میں محمد صلاح کے شاندار گول کی بدولت لیورپول نے چیلسی کو ہرا دیا۔

    لیورپول نے چیلسی کو شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ سے قبضہ جمالیا.

    محمد صلاح نے خوبصورت گول اسکور کر کے لیورپول کی برتری دو صفر کر دی، جو اختتام تک برقرار رہی، اس فتح کے ساتھ لیورپول 85 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرٹاپ پرآگئی.

    اسی لیگ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، مانچسٹر سٹی دو پوائنٹس کے فرق سے ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

    خیال رہے کہ محمد صلاح کو مصر کی مقبول ترین شخصیت سمجھا جاتا ہے، عام خیال ہے کہ وہی صدر مصر کے بعد ہر دل عزیز شخص ہیں. ادھر لیورپول کے مداح بھی ان کے دیوانے ہیں.

  • انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    ڈبلن: انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل نے چیلسی کو شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں آج دو بڑے انگلش کلب مدمقابل آئے، جہاں فتح نے آرسنل کے قدم چومے.

    تماشائیوں سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں‌ کھیلے جانے والے اس کھیل کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، میچ میں‌آرسنل نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی جیت لی.

    پہلے ہاف میں چیلسی کا پلڑا بھاری رہا، میچ کے پانچویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی اینٹینو روڈیگری نے گول داغ کر برتری دلا ئی۔

    دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اختتامی لمحات میں‌ آرسنل نے زبردست گول کر کے میچ میں کم بیک کیا. یہ گول فرانس سے کھیلنے والے الیگزینڈر لیکازیٹی نے اسکور کیا۔ 

    مقابلے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر چیلسی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آرسنل کے گول کیپر کی شان دار کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلوائی.

    یاد رہے کہ اس وقت انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے مقابلے جاری ہیں، جن میں انگلش کلبس کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے.

    گذشتہ دونوں‌ مانچسٹر یونائیٹڈ نے معروف اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی.

    یاد رہے کہ یہ رونالڈو کے کلب چھوڑنے کے بعد ریال میڈرڈ کا پہلا میچ تھا.


    فیفا 2018: مسلمان کھلاڑیوں نے فرانس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فٹبال لیگ کپ سے دفاعی چیمپیئن چیلسی باہر ہوگئی

    فٹبال لیگ کپ سے دفاعی چیمپیئن چیلسی باہر ہوگئی

    برطانوی فٹبال سیزن لیگ کپ کے اہم میچ میں اسٹوک سٹی نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر دفاعی چیمپیئن چیلسی کوشکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    بریٹینیا اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا،لیگ کپ کے دفاعی چیمپیئن چیلسی اور میزبان ٹیم اسٹوک سٹی کے درمیان میچ تھا جس میں کھیل کا پہلا ہاف کانٹےدارمقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

     دوسرے ہاف میں جوناتھن والٹرز نے گیند کو جال میں پہنچا کر اسٹوک سٹی کو ایک صفر کی برتری دلادی۔

    کھیل کے اختتامی لمحات میں چیلسی کے کھلاڑی لوئی ریمی نے گول کرکے مقابلے برابر کردیا۔

     میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینلٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں چیلسی نے ایک گول ضائع کردیا اور اسٹوک سٹی پانچ چار سے فاتح رہا۔