Tag: chemical factory

  • کراچی  کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ،  لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

    کراچی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

    کراچی : کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، شہر بھر کے فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں کی ایمبولینس رضاکار مدد کو پہنچے جبکہ رینجرزکے جوانوں نے ریسکیوٹیموں کیساتھ آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

    فائربریگیڈحکام نے کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا اور بتایا آگ 9بجکر19منٹ پرلگی ، فیکٹری میں کیڑے مارادویات تیارکی جاتی تھیں۔

    فائربریگیڈ نے شہربھرکے فائرٹینڈرزکی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا اور رات نو بجے لگنے والی آگ پرفائربریگیڈ نے نوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طورپرتعین نہیں کیا جاسکا۔

    حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں نقصان کا اندازہ لگانے کےلیے فائربریگیڈ اورپولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کورنگی : کمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 16مزدور جاں بحق

    کورنگی : کمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 16مزدور جاں بحق

    کراچی : کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ نے تباہی پھیلادی، سانحہ میں دو سگے بھائیوں سمیت 16مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے، ہر طرف افراتفری کا عالم تھا۔ کافی دیر کی کوششوں کے بعد کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی، فیکڑی میں کولنگ کا عمل اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی، فیکٹری میں دھویں کے باعث امدادی کارکنان کا اندر جانا ممکن نہیں تھا، ایک فائر فائٹر بھی کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فیکڑی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ تھا جبکہ فیکٹری کی چھت تک جانے والے دروازوں پر تالے تھے، فیکٹری میں پھنسے مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    واضح رہے کہ متاثرہ فیکٹری میں کیمیکل سے چپلوں کو جوڑا جاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے جاں بحق ہونےھ والے  مزدوروں کے خاندانوں کی بھرپور  مالی مدد کرنے اور  زخمیوں کی  علاج کرانے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

  • لاہور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

    لاہور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

    لاہور: فائر فائٹرز کی محنت رنگ لے آئی، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہور کے صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کمیکل فیکٹری میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر فائراینڈریسکیوٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا، امدادی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد آٹھ گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا۔

    امدادی کارروائیوں میں پینتیس ریسکیوراور12ایمرجنسی وہیکل فائر آپریشن میں مصروف عمل رہے، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں رکھے کمیکل ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے جس کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، عوام الناس کو آتشزدگی سے متاثرہ علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ کمیکل دھوئیں کے باعث رہائشی افراد کو سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلدازجلد آگ پر قابو پایا جائے۔

    سخت جدوجہد کے بعد ریسکیوحکام نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا ہے، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح چھ بج کر36منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، فیکٹری کا دو ایکڑکا رقبہ تھا جہاں آگ لگی، بظاہر لگتاتھا کہ آتش گیرمواد سارے علاقےکولپیٹ میں لےلےگا تاہم امدادی ٹیموں نے جانفشانی سے کام لیتے ہوئے اس پر قابو پایا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو نے بتایا کہ آگ لگنےکےبعد ڈرمز بہت زیادہ پھٹ رہےتھے، میتھائیل الکوحل کی بڑی مقدار فیکٹری میں موجود تھی، اطلاعات کے مطابق دس ٹینک تھے، جن کی گنجائش 50 پچاس ہزار لیٹر تھی۔

     

  • کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، قریبی آبادی کے لیے احتیاطی ہدایات جاری

    کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، قریبی آبادی کے لیے احتیاطی ہدایات جاری

    کاتالونیا: اسپین کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور باہر نہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔

    افسوسناک حادثہ اسپین کے شمال مشرقی علاقے اور ریاست کاتالونیا کے علاقے تیراگونا میں ہوا، حادثے میں اب تک 1 شخص جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2 فیکٹری کے ملازم ہیں جو بری طرح جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی فیکٹری ایتھلین آکسائیڈ کی مصنوعات بشمول ڈٹرجنٹ تیار کرنے والی اسپین کی واحد فیکٹری ہے، اس شہر میں متعدد کیمیکل فیکٹریز واقع ہیں جس کے باعث اس شہر کو کیمیکل حب کہا جاتا ہے۔

    حادثے کے بعد 29 ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ واقعے میں ایک اور شخص لاپتہ ہے تاہم اس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دھماکے سے قبل ہی جائے وقوع سے روانہ ہوچکا تھا۔

    دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص برابر واقع عمارت میں موجود تھا، دھماکوں کے باعث عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا اور مذکورہ شخص کی ملبے تلے دبنے سے موت واقع ہوگئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد انہوں نے مذکورہ مقام پر آسمان پر دھوئیں کے گاڑھے بادل بنتے دیکھے۔

    حکام نے آس پاس مقیم تقریباً 3 لاکھ افراد کو احتیاطاً گھروں میں رہنے اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ زہریلی گیسوں کے پھیلاؤ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

  • کراچی: گیس چوری پر چھاپے، کیمیکل فیکٹری پکڑی گئی

    کراچی: گیس چوری پر چھاپے، کیمیکل فیکٹری پکڑی گئی

    کراچی: شہر قائد میں ایس ایس جی سی پولیس نے گیس چوری کی اطلاع پر کیمیکل فیکٹری اور پاور جنریٹنگ یونٹ پر چھاپہ مار ا،ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہوگیا۔

    No automatic alt text available.

    تفصیلات کے مطابق گیس چوری کی اطلاع پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی پولیس نے شہر قائد کے علاقوں ایف بی ایریا اور لیاقت آباد میں چھاپے مارے۔

    Image may contain: outdoor

    ایف بی ایریا میں چھاپہ ایک کیمیکل فیکٹری پر مارا گیا جہا ں کمپنی کا مالک دانش میٹر ٹیمپرنگ کر کے 805 کیوبک فیٹ گیس پر آور (فی گھنٹہ) چوری کر رہا تھا۔

    No automatic alt text available.

    دوسرا چھاپہ لیاقت آباد میں مارا گیا جہاں ملزم زبیر 20 کے وی کے جنریٹر سے بجلی بنا کر کمرشل بنیاد پر فروخت کر رہا تھا۔

    No automatic alt text available.

    ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس چوری کے الزام میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، گیس چوری کے سبب کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا