Tag: chemical weapons

  • امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کا آخری ذخیرہ بھی تلف کر دیا

    امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کا آخری ذخیرہ بھی تلف کر دیا

    واشنگٹن: جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کر دیا ہے، جس سے مہلک ہتھیاروں کو ختم کرنے کی دہائیوں سے جاری کوششیں اب ختم ہو گئیں۔

    1997 کے کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت امریکا اور دیگر دستخط کنندگان ممالک 30 ستمبر 2023 تک اپنے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے پابند ہیں۔

    کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے 70 ہزار سے زائد خطرناک کیمیائی مادے تلف کیے جا چکے ہیں۔

  • امریکہ شام پردوبارہ حملے کے لیے تیار ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکہ شام پردوبارہ حملے کے لیے تیار ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بشارالاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ اس پردوبارہ حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام پردوبارہ حملے کے لیے تیار ہے۔

    امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے حملوں کے بعد سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے شام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد پیش کی لیکن وہ مسترد کردی گئی۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس میں صرف تین ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جن میں روس، چین اور بولیویا شامل ہیں جبکہ آٹھ رکن ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پرکیے جانے والے حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ایک مکمل کارروائی کی گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس اور برطانیہ کو ان کی دانشمندی اور بہترین فوجی طاقت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر نتیجی نہیں سکتا تھا، مشن تکمیل کو پہنچا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ شام پرامریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کا مقصد شامی صدربشارالاسد کو سخت پیغام دینا ہے کہ آئندہ کیمیائی حملوں سے بازرہے۔

    امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون کے ساتھ شام میں کیمیائی تنصیبات پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے اور پیلٹ گنز کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہیدبھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہماراعزم اٹل ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کیمیائی اسلحہ،پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیرکےعوام بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا شکار ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی کی کشمیر ایشو کو بالائے طاق رکھنے کی سازش ناکام بنائیں گے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کواجاگرکرینگے، شہید بھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم اٹل ہے۔


    مزید پڑھیں : ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو


    چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہید بی بی نےخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے5 فروری کویوم کشمیر قراردیا، شہید بی بی نےہی پہلی بارپارلیمان کی کشمیر کمیٹی قائم کی، عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آکر کشمیر کمیٹی کوسرگرم ،فعال بنائیں گے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری حق خودارادیت کیلئے 70سال سے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں نے جدوجہد کے دوران ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نہتے کشمیریوں پربھارتی فورسزکا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    نہتے کشمیریوں پربھارتی فورسزکا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی میں تمام حدیں پار کرلیں، نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا۔

    قابض بھارتی فورسزکی گولیوں کے سامنے سینہ سپر کشمیریوں کو نئے ظلم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیکل ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے گزشتہ تین روز میں شہید کئے گئے چار نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کئے گئے، شہیدوں کے جنازوں میں ہزاروں افرادشریک ہوئے اور بھارت مخالف و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا اور تین نوجوانوں کفایت احمد، اور جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ چار گھروں کے ملبے سے نکالی گئی جبکہ اسی علاقے میں قابض فوج نے گاڑی چڑھاکر ایک اور کشمیری کو شہید کردیا تھا۔

    بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری شہدا کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج پلواما اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے بہانے بھارتی فورسز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہیں اور متعدد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے جبکہ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

    بھارتی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کیخلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال آج بھی جارہی ہے۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    واشنگٹن : داعش کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادی فوجیوں کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر ابومالک اتحادیوں کی بمباری میں مارا گیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو مالک عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت میں کیمیائی ہتھیاروں کا انجینیئر تھا، جس نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    ابو مالک چوبیس جنوری کو موصل کے قریب بمباری میں ہلاک ہوئے، امریکی اور اتحادی فوجیوں نے داعش پر متعدد بار کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔

    بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابو مالک کی ہلاکت کے بعد کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی دولت اسلامیہ کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور اتحادیوں نے دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر اب تک دو ہزار مرتبہ بمباری کی ہے۔