Tag: chennai

  • بھارت : کچرا چننے والی عورتوں کی جھونپڑی کی تلاشی، پولیس حیران رہ گئی

    بھارت : کچرا چننے والی عورتوں کی جھونپڑی کی تلاشی، پولیس حیران رہ گئی

    چنائے : بھارت میں کچرا چننے والی عورتوں کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد ہونے پر پولیس چکرا گئی، سڑک کے کنارے جھونپڑی میں جگہ جگہ سکوں سے بھرے تھیلے رکھے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائے کی معروف شاہراہ کے کنارے آباد عارضی جھونپڑی میں تین معمر خواتین کافی عرصے سے رہ رہی تھیں۔

    جن میں سے راجیشوری (عمر 65)، وجے لکشمی (عمر 60)، پربھاوتی (عمر57) کا تعلق چنائی کے ستیاوانی موتھو نگر ہاؤسنگ بورڈ سے ہے۔

    وہ اپنے علاقے میں پلاسٹک کا کچرا جمع کر کے گزر بسر کرتی ہیں۔ گزشتہ دو روز قبل ان میں ایک خاتون پربھاوتی کا سنسنی خیز انداز سے قتل کیا گیا۔

    دوسری عورت پربھاوتی گزشتہ ماہ فٹ پاتھ پر مردہ پائی گئی تھیں جس کے بعد ان کی پڑوسی راجیشوری اور پولیس کی مدد سے سکریٹریٹ کالونی انسپکٹر نے ان کی لاش کو دفن کردیا۔ وہ اپنی دو بہنیں راجیشوری اور وجے لکشمی کے ساتھ سڑک کے کنارے رہتی تھیں۔

    راجیشوری نے پولیس کو بتایا کہ ان کے پاس مستقل اور پکا مکان نہ ہونے کی وجہ سے رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ اسی لیے وہ سڑک کے کنارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    پولیس نے جب تفتیش کی غرض سے جھونپڑی کا معائنہ کیا تو اس نے دیکھا کہ عارضی گھر کے اندر الگ الگ جگہ سکوں سے بھرے تھیلے رکھے ہوئے تھے، پولیس گھر میں ہر جگہ بکھرے ہوئے پیسے کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پلاسٹک کے برتنوں اور تھیلوں میں بھی سکے تھے، گھر میں تقریباً دو لاکھ روپے سے زیادہ نقد رقم تھی جن میں 500اور 1000کے نوٹ بھی شامل ہیں جو40000 کے قریب تھے۔

    گھر میں سات پاؤنڈ سونے کے زیورات بھی ملے، قریبی لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان بوڑھی عورتوں کے پاس بہت زیادہ رقم درآمد ہوئی ہے لیکن وہ اسے خرچ کرنے سے کتراتی تھیں۔

  • ہندو انتہا پسند تنظیم کی کمل ہاسن کو قتل کرنے کی دھمکی

    ہندو انتہا پسند تنظیم کی کمل ہاسن کو قتل کرنے کی دھمکی

    چنئی: تامل فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن کو ہندو انتہا پسند تنظیم نے قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تامل فلموں معروف اداکار اور اداکارہ شروتی ہاسن کے والد کمل ہاسن کو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف آرٹیکل لکھنا مہنگا پڑگیا، آرٹیکل لکھنے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    انتہا پسند ہندو تنظیم اکھل بھارتیا مہاسبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے کہا ہے کہ کمل ہاسن کو سبق سکھانے کے لیے انہیں قتل کردیا جائے یا پھر پھانسی دی جائے۔

    ایسا شخص جو ہندو عقیدے کے بارے میں نامناسب بات کرے اسے بھارتی سرزمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

    دوسری جانب اداکار کمل ہاسن نے اپنے مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو تنقید برداشت نہیں کرسکتے، وہ اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، اگر ہم ان پر سوال اٹھاتے ہیں تو وہ جواب دینے کے بجائے ہمیں ملک مخالف قرار دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسند تنظیم کے بارے میں کہا تھا کہ دائیں بازو نے اب اپنی طاقت کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    دایاں بازو تشدد میں ملوث ہے، ہندو کیمپوں میں دہشت گردی گھس چکی ہے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہندو دہشت گردی کا وجود نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی نے بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن کلئیر قراردے دیا

    آئی سی سی نے بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن کلئیر قراردے دیا

    نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے آف اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئرقراردے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متنازعہ ایکشن کے الزام کا سامنا کرنے والے پاکستانی اسپنربلال آصف کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ انیس اکتوبر کو چنائی کی شری رام چندرا یونیورسٹی کی لیب میں لیا گیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق بلال آصف کا باولنگ ایکشن میں خم قانون کے مطابق ہے لہذا آئی سی سی نے اسپنر کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ سے باہر ہونے والے زخمی فاسٹ بولرعمران خان کی جگہ بلال آصف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    بلال آصف کا ایکشن دورہ زمبابوے رپورٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ ابتدائی دو ٹیسٹ کھیلنے سے محروم رہے ہیں۔

  • آف اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا

    آف اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا

    چنائی: آف اسپنر بلال آصف بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے چنائی پہنچ گئے ہیں، بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج ہوگا.

    بلال آصف کابولنگ ایکشن زمبابوےکیخلاف آخری میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ بلال آصف تیسرے میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

    آئی سی سی نے انھیں چودہ روز کے اندر ایکشن کی جانچ کی ہدایت کی تھی اور اب وہ چنئی کی بائیو مکینک لیب میں بولنگ ٹیسٹ دینگے۔

    بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد بلال آصف یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، انکی ٹیسٹ رپورٹ آئندہ دو ہفتے میں آنے کا امکان ہے.

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا

    چنائے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا ہے۔

    محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی کی شری رماچندرا یونیورسٹی کی لیب میں کیا گیا ہےجسکی رپورٹ چودہ روز میں جاری کی جائیگی۔

    حفیظ کے مطابق انکا ٹیسٹ اچھا رہا ہے اور انھیں یقین ہے کہ وہ بہت جلد دوبارہ بولنگ کرانے کے اہل ہوجائینگے۔

    آل راؤنڈر حفیظ کا ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ ہوا تھا، انگلینڈ میں بائیومیکینک تجزیہ کروانے کے بعد انھیں بولنگ سے روک دیا گیا۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا

    چنائی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن درست ہوا یا نہیں آج چنائی کی بائیو میکنگ لیب میں جانچ ہوگی، محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ ہوا تھا۔

    جس کے بعد انگلینڈ میں بائیومیکینک تجزیہ کروانے کے بعد اسے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

    محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن پر گذشتہ پانچ ماہ میں بہت کام کیا ہے اور وہ اس میں کلئیر ہونے کے لئے پر امید ہیں۔

  • محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    چنئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور قومی ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دینے کیلئے چنئی پہنچ گئے ہیں۔

    آل راؤنڈر محمد حفیظ اور پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ چنئی کی سری رماچندرا یونیورسٹی کی لیب میں لیا جائیگا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ کیا گیا تھا۔

    محمد حفیظ اس سے پہلے بائیو میکنک ٹیسٹ برطانوی شہر لوبرو میں کروا چکے ہیں، جسمیں انکے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زائد بتایا گیا تھا۔

    ویمن کرکٹر جویریہ ودود کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں کیا جارہا ہے، جویریہ کا بولنگ ایکشن دوہزار دس میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

  • آف اسپنرسعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست قرار

    آف اسپنرسعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست قرار

    چنائی : آئی سی سی نےسعید اجمل کابالنگ ایکشن قانونی قراردےدیا،چنئی کےکوچز کی کلین چٹ، سعید اجمل کہتےہیں ورلڈ کپ کے لئے تیار نہیں سیلکٹرز نےبھیجا توجاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نےپاکستانی آف اسپنر سعیداجمل کا ایکشن قانونی قراردیدیاہے، اس حوالے سےسعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کیلئےتیارنہیں ہوں اگر سیلکٹرز نے بھیجا تو ضرور جاؤں گا۔

    جبکہ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق سعید اجمل ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے، کوئی انجری ہوئی تو ہی سعید کو زیر غور لایا جاسکتا ہے۔

    سعید اجمل کی مشکلات ٹل گئیں۔ سعید اجمل ایک بار پھر بیٹسمینوں کی گلیاں اڑائیں گے۔ بیٹسمینوں کے لئے خوف کی علامت اجمل نئے ایکشن کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    اور دوسرا ، تیسرا کے ذریعے ایک کے بعد دوسرا پویلین بھیجیں گے۔دوسرا کے موجد سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کی پانچ ماہ کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    چنئی کی بائیو میکنک لیب نے سعید اجمل کو کلین چٹ دے دی۔ اجمل کی دوسرا، کیرم اور تیز گیندیں قانون کے حد میں آگئیں۔ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چوبیس جنوری کو چنئی میں ہوا تھا۔ جس میں ان کے بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر آگیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اجمل انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرسکتے ہیں۔ ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں اجمل کا پہلا نمبر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں انہیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    کلین چٹ کے بعد قوم کو خوشیاں تو ہیں مگر ورلڈ کپ میں پاکستانی جادوگر کے ایکشن میں نہ ہونے کا دکھ بھی ہے۔

  • بھارت نے سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا

    بھارت نے سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا

    چنائی :بھارت نے سیکورٹی کو جواز بناکر سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو بھارت سے ڈی پورٹ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی انڈر ففٹین گزشتہ روز نجی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے کولمبو سے چنائی پہنچی تھی۔

    مقامی پولیس نے سری لنکا کی سولہ رکنی ٹیم کو سیکورٹی دینے سے معذرت کرلی۔۔ سری لنکن ٹیم کو سیکورٹی خدشات کے سبب ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    انڈر ففٹین ٹورنامنٹ چار سے سات اگست تک کھیلا جانا تھا۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کی اجازت دینے پر نہرو اسٹیڈیم کے آفیشل کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔