Tag: chennai super kings

  • آئی پی ایل میں شامل سابق آسٹریلوی کرکٹر کرونا میں مبتلا

    آئی پی ایل میں شامل سابق آسٹریلوی کرکٹر کرونا میں مبتلا

    ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگ کے بیٹنگ کوچ و سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل چنئی سپر کنگز کے بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس پر چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائک ہسی کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان کی رپورٹ مثبت آئی لیکن دوبارہ ان کے سیمپل کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں بھی ان کی رپورٹ مثبت آئی۔

    خیال رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کی بائیو سیکیور ببل میں کرونا انفیکشن پھیل جانے کے سبب آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیا جاچکا ہے، انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ ملتوی ہونے سے قبل دو کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے باعث کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، انتظامیہ کے مطابق ورون چکرورتھی بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر اپنے کندھے کا سکین کرانے اسپتال گئے تھے۔

    دوسری جانب بھارت میں کرونا کیسز دو کروڑ سے بڑھ چکے ہیں، بھارت میں گزشتہ تیرہ روز سے کورونا کے یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث بھارت میں نظام صحت کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوگیاہے۔

  • آئی پی ایل اسکینڈل: سپریم کورٹ نے گروناتھ اورراج کندرا کوسٹےبازی کامجرم قراردے دیا

    آئی پی ایل اسکینڈل: سپریم کورٹ نے گروناتھ اورراج کندرا کوسٹےبازی کامجرم قراردے دیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین پریمئرلیگ میں سٹے بازی کے خلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے آئی سی سی کےسربراہ کے داماد گرو ناتھ اور شلپاشیٹھی کے شوہرراج کندراکومجرم قراردےدیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے سٹے بازی کے خلاف اپنا تفصیلی فیصلہ سنادیا جس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کےداماد گروناتھ اورشلپاشیٹھی کے شوہرراج کندرا سٹے بازی میں ملوث ہیں۔ کیس کا فیصلہ 130
    صفحات پرمشتمل ہے۔

    بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سری نواسن پر بھی سٹے بازی کے الزامات تھے لیکن ثبوت نہ ہونے کے باعث انہیں
    مقدمے سے بری کردیا گیا۔

    بھارتی عدالت نے فیصلہ’جسٹس مکل مدغل کمیٹی‘کی جانب سے جمع کرائی گئی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دیا
    جس کے مطابق چنائی سپرکنگز کےسربراہ گروناتھ میپین جو کہ سری نواسن کے دامادہیں سٹے بازی میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر اورراجھستان رائلز کے شراکت دارراج کندرا کے خلاف بھی سٹے بازی کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

    کسی بھی رشتے دار کے کرپشن میں ملوث ہونے کی صورت میں آئی سی سی کے آئین کے مطابق سری نواسن کی
    حیثیت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئین ان کے لئے مشکلات ضرور پیدا کرسکتا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ممگدل کمیٹی نے تمام قوائد و ضوابد کی پاسداری کی ہے لہذا اس فیصلے کو
    چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ بی سی سی آئی میں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے لیکن کرکٹ بورڈ بھی آئین اور عدالت سے بالاتر نہیں ہے۔

    بھارتی صحافی چندریش نارائین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہےاورنہ صڑف بھارتی کرکٹ بلکہ عالمی کرکٹ پر بھی اس کے اثرات ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد آئی پی ایل کا مستقبل کمزور نظر آرہا ہے۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد راجھستان رائلزاورچنائی سپر کنگز کا مستقبل بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے تقریباً 18 ماہ سٹے بازی کے اس مشہور ترین اسکینڈل کا فیصلہ سنانے میں صرف کئے۔