Tag: Cheslie Kryst

  • سابق مس امریکا نے خودکشی کیوں کی؟ والدہ کا اہم انکشاف

    سابق مس امریکا نے خودکشی کیوں کی؟ والدہ کا اہم انکشاف

    نیو یارک: امریکی شہر نیویارک کی ایک کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی سابق مس امریکا چیلسی کرسٹ کی والدہ کا بیٹی کی خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

    سابق مس امریکا چیلسی کرسٹ کی والدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیلسی کچھ وقت سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی، وہ زیادہ کام کرنے کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا ہوئی، اگرچہ بیٹی کی خودکشی حقیقت ہے لیکن یقین نہیں آ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ چیلسی کرسٹ کی اچانک موت پر شدید صدمے سے دو چار ہوں، میں سمجھتی ہوں اس سے بڑا صدمہ میرے لیے اور کچھ نہیں ہوسکتا، خاندان کے تمام لوگ بیٹی کی خودکشی پر صدمے میں ہیں۔

    سابق مس امریکا کی والدہ نے کہا کہ بیٹی کی موت کے دُکھ نے دنیا بدل کر رکھ دی، ہمیں چیلسی کے جملے اور حس مزاح  بہت یاد آتا ہے۔

    31 جنوری کو امریکا میں نیویارک شہر کی ایک بلند و بالا عمارت کے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر سابق مس امریکا چیلسی کرسٹ نے خود کشی کرلی تھی۔

    پولیس حکام نے بتایا تھا کہ اتوار کو مِڈ ٹاؤن کی ایک بلند و بالا عمارت سے کود کر خودکشی کرنے والی خاتون سابق مس یو ایس اے چیسلی کرسٹ تھیں۔

    2019 کا مقابلہ حسن جیتنے والی چیلسی کرسٹ کا اپارٹمنٹ مین ہٹن میں 60 منزلہ اورین بلڈنگ کی نویں منزل پر تھا، جو اتوار کی صبح نیچے گلی میں مردہ پائی گئیں۔

    عمارت سے چھلانگ لگانے سے کچھ ہی دیر قبل چیلسی کرسٹ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "یہ دن آپ کے لیے سکون اور آرام لے کر آئے۔”

    چیلسی کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ چیسلی نے ہمیشہ دوسروں کی خدمت کی، وہ مجسم محبت تھی، چاہے وہ سماجی انصاف کے لیے لڑنے والے وکیل کے طور پر ہو، مس یو ایس اے کے طور پر یا ایکسٹرا پر میزبان کے طور پر، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک بیٹی، بہن، دوست، سرپرست اور ساتھی کے طور پر اس کی یاد زندہ رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق عمارت کی نویں منزل پر رہنے والی چیلسی کرسٹ خود کشی کے وقت اپارٹمنٹ میں اکیلی تھیں، اور انہیں آخری بار 29 ویں منزل کی چھت پر دیکھا گیا تھا۔

  • سابق مس امریکا نے بلند عمارت سے کود کر خود کشی کر لی

    سابق مس امریکا نے بلند عمارت سے کود کر خود کشی کر لی

    نیویارک: امریکا میں نیویارک شہر کی ایک بلند و بالا عمارت کے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر سابق مس امریکا چیلسی کرسٹ نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اتوار کو مِڈ ٹاؤن کی ایک بلند و بالا عمارت سے کود کر خود کشی کرنے والی خاتون سابق مس یو ایس اے چیسلی کرسٹ تھیں۔

    2019 کا مقابلہ حسن جیتنے والی چیلسی کرسٹ کا اپارٹمنٹ مین ہٹن میں 60 منزلہ اورین بلڈنگ کی نویں منزل پر تھا، جو اتوار کی صبح نیچے گلی میں مردہ پائی گئیں۔

    عمارت سے چھلانگ لگانے سے کچھ ہی دیر قبل چیلسی کرسٹ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا "یہ دن آپ کے لیے سکون اور آرام لے کر آئے۔”

    چیلسی کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ چیسلی نے ہمیشہ دوسروں کی خدمت کی، وہ مجسم محبت تھی، چاہے وہ سماجی انصاف کے لیے لڑنے والے وکیل کے طور پر ہو، مس یو ایس اے کے طور پر یا ایکسٹرا پر میزبان کے طور پر، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک بیٹی، بہن، دوست، سرپرست اور ساتھی کے طور پر اس کی یاد زندہ رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق عمارت کی نویں منزل پر رہنے والی چیلسی کرسٹ خود کشی کے وقت اپارٹمنٹ میں اکیلی تھیں، اور انھیں آخری بار 29 ویں منزل کی چھت پر دیکھا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیلسی کرسٹ نے اپنے پیچھے ایک نوٹ چھوڑا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی والدہ پر سب کچھ چھوڑنا چاہتی ہیں، جو خود بھی ماضی میں مقابلہ حسن میں شریک رہی تھیں، اور جنھیں 2002 میں مسز نارتھ کیرولینا کا تاج پہنایا گیا تھا۔

    تاہم نوٹ میں چیلسی نے خود کشی کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا، نہ ہی تاحال ان کے انتہائی اقدام کی وجہ سامنے آ سکی ہے۔