Tag: Chewed the ear

  • دکاندار نے جھگڑے کے دوران مخالف کا کان کاٹ کر الگ کر دیا

    دکاندار نے جھگڑے کے دوران مخالف کا کان کاٹ کر الگ کر دیا

    صادق آباد : فیصل بازار میں جھگڑے کے دوران ایک دکاندار نے مخالف کا کان کاٹ لیا، جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر صادق آباد میں جھگڑے کا ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھنے والے کراہیت سے بے حال ہوگئے۔

    صادق آباد کے علاقے فیصل بازار میں جھگڑے کے دوران دکاندار نے مخالف شخص کا کان کاٹ لیا، دانتوں سے کان کاٹنے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑا دکان کے سامنے تجاوزات قائم کرنے سے روکنے پر ہوام تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی ت جا پہنچی۔

    پولیس کے مطابق دکاندار نے دوسرے شخص کے کان کو دانتوں سے کاٹ کر علیحدہ کردیا،
    جھگڑے میں 3افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی ماداد کی فراہمی کیلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔