Tag: Chhattisgarh

  • سینئر بی جے پی لیڈر نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی

    سینئر بی جے پی لیڈر نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی

    چھتیس گڑ: سینئر بی جے پی لیڈر شیکھر چنڈیل نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ کے سینئر بی جے پی لیڈر اور اپوزیشن کے سابق لیڈر نارائن چنڈیل کے بھائی شیکھر چنڈیل نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر گزشتہ رات جنجگیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہ معلوم نہیں ہو سکی ہیں، نہ ہی پولیس کو کوئی خود کشی نوٹ ملا، واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچے، قریبی لوگوں کو اطلاع ملی تو وہ بھی بڑی تعداد میں موقع پر جمع گئے۔

    پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور وجوہ جاننے کے لیے اہل خانہ سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، پولیس اس کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر ڈیل کر رہی ہے۔

    50 سالہ شیکھر چنڈیل بی جے پی کی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لے رہے تھے، اور اسکاؤٹ گائیڈ کے ضلع کمشنر تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے کہ یہ خود کشی کا کیس ہے، ان کی پراسرار موت نے پوری ریاست میں بالعموم اور سیاسی حلقوں میں بالخصوص ہلچل مچا دی ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ شیکھر چنڈیل جمعہ کی رات ساڑھے آٹھ بجے اپنی رائس مل سے پیدل نکلے تھے۔

  • بھارت: نصاب کی کتابوں کا ڈھیر ردی میں فروخت

    بھارت: نصاب کی کتابوں کا ڈھیر ردی میں فروخت

    رائے پور: بھارت کی سرکار قومی دولت ضائع کرنے لگی ہے، ریاست چھتیس گڑھ میں نصاب کی کتابوں کا ایک ڈھیر ردی میں فروخت کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں جاری تعلیمی سال کے نصاب کی کتابوں کا انبار ردی میں بیچ دیا گیا ہے، معاملہ سامنے آنے پر ریاستی حکومت نے اسٹیٹ ٹیکسٹ بک کارپوریشن کے جنرل منیجر کو معطل کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ وشنو دیوسائی نے اتنی بڑی لاپرواہی پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی، ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ نصاب کی کتابیں ایک پیپر مل میں اسکریپ ڈیلر کو فروخت کی گئیں۔

    جنرل منیجر پریم پرکاش شرما کو غفلت برتنے پر جمعرات کے دن معطل کر دیا گیا، کانگریس کے رہنماؤں نے معاملہ سامنے آنے پر حکومت پر شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ سال 2024-25 کے لیے شایع شدہ کتابیں طلبہ میں مفت تقسیم کرنے کے لیے تھیں، لیکن انھیں کوڑیوں کے دام ردی میں بیچ دیا گیا۔

    بھارت: مرکزی وزیر کا سر قلم کرنے پر زمین انعام میں دینے کا اعلان

    کانگریس نے نصابی کتابوں کی چھپائی میں ریاستی حکام پر کرپشن کا الزام بھی لگایا، اور مطالبہ کیا کہ سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

  • مودی راج میں حقوق حاصل کرنے کے لیے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج پر مجبور

    مودی راج میں حقوق حاصل کرنے کے لیے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج پر مجبور

    مودی راج میں حقوق حاصل کرنے کے لیے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج پر مجبور ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے اپنے حقوق کے لیے اسمبلی کی طرف برہنہ مارچ کیا، جس میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے بڑی تعداد میں بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔

    برہنہ مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی میڈیا کی جانب سے مودی سرکار پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    برہنہ مارچ کا مقصد ذات کے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنا پر حاصل سرکاری ملازمین کی معطلی کا مطالبہ تھا، برہنہ مارچ کے شرکا نے مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر من پسند لوگوں پر نوکریوں کی نوازشات کیں، ماضی میں بھی جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر نوکریاں بانٹنے پر مظاہرین بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔

  • بھارت: لڑکی کو چھرا گھونپ کر بالوں سے گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

    بھارت: لڑکی کو چھرا گھونپ کر بالوں سے گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

    رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوجوان لڑکی کو جنونی شخص نے چھرا گھونپ کر زخمی کیا اور پھر بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک 16 سالہ لڑکی کو ایک شخص نے چھرا گھونپا اور بالوں سے گھسیٹا، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اومکار تیواری نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق لڑکی رائے پور کے گدھیاری علاقے میں اومکار تیواری کی گروسری شاپ پر کام کرتی تھی، اومکار لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا اور نوکری چھوڑ دی، تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان میں رقم کا تنازعہ تھا۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 47 سالہ اومکار تیواری کو گرفتار کر لیا، اور اسے ہتھکڑی پہنا کر اور کان پکڑوا کر سڑکوں پر اس کا جلوس نکلوایا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بری طرح سے زخمی 16 سالہ لڑکی کو ایک شخص گھسیٹ کر لے جا رہا ہے، جس نے ایک ہاتھ میں چھرا پکڑا ہوا ہے اور دوسرے سے لڑکی کے سر کے بال جکڑے ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ہفتے کی شام اومکار تیواری مبینہ طور پر نشے میں تھا، وہ لڑکی کے گھر میں گھسا تھا اور گھر والوں پر چیخ چلانے کے بعد اس نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کر کے اس کی گردن زخمی کی، جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو تیواری نے اس کا پیچھا کیا اور اسے بالوں سے گھسیٹا۔

  • پاکستانی ہیکر نے بھارتی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی

    پاکستانی ہیکر نے بھارتی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی

    رائے پور: پاکستانی ہیکر نے بھارتی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہیکر نے بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں قائم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ایک روز قبل ہی ڈیجیٹل  انڈیا ویک کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد حکومت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اصلاحات لانا تھا۔

    ہیکر نے ویب سائٹ کو ڈی فیس کرکے ہوم پیج پر پیغام لکھا کہ یہ سائٹ پہ سائٹ پاک سائبر اٹیکر نے ہیک کی ہے، اس کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی درج تھا۔

    ماہرین نے ویب سائٹ کو وقتی طور پر کچھ گھنٹوں کیلئے ڈی لنک کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ فیصل افضل نامی ہیکر نے ہیک کی تھی

  • بھارت: ماؤ نواز باغیوں کا حملہ،  13فوجی ہلاک

    بھارت: ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 13فوجی ہلاک

    بھارت: ماؤ نواز باغیوں نے حملہ کرکے تیرہ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے گشت پر معمور فوجی قافلے کو نشانے بنایا، جس کے نتیجے میں دو فوجی افسروں سمیت تیرہ فوجی ہلاک ہوگئے، وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ماؤ نواز باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔