Tag: chicken meat

  • مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی

    مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور اچانک 800 روپے سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

    زندہ برائلر چکن  کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی تاہم اب زندہ برائلر مرغی فی کلو 485 روپے تک پہنچ گئی جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے 13 ہزار روپے فی من بکنے والی برائلر مرغی کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 13 ہزار فی من سے بڑھ کر15500 روپے فی من پہنچ گئی۔

    دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے، گزشتہ 15 دن میں قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہوا اور آج گوشت کی سرکاری کی قیمت 595 روپے ہے۔

  • مرغی کی فی کلو گوشت قیمت 579 روپے مقرر، مرغی فروشوں کا ہڑتال پر جانے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 579 روپے مقرر کر دی، مرغی فروشوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو آخر کار مرغی کی قیمتوں کو قابو کرنے کا خیال آ گیا، نئی ریٹ لسٹ جاری کرتے ہوئے حکومت نے مرغی کی فی کلو گوشت قیمت 579 روپے مقرر کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر بیچنے والے مقدمات کا سامنا کریں گے، اب نئی ریٹ لسٹ کے مطابق ہی مرغی کا گوشت فروخت ہو سکے گا۔

    تاہم دوسری طرف ٹولٹنٹن مارکیٹ ٹریڈرز نے ریٹ لسٹ مسترد کر دی ہے، صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن محمد طارق نے کہا ہے کہ 30 روپے فی کلو مہنگی مرغی لے کر سستی کیسے بیچیں؟

    تاجر رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ کل سے ہڑتال پر جا رہے ہیں، حکومت خود سستی مرغی فروخت کر لے۔

  • سعودی عرب : کیا شہری اب مرغی کا گوشت کھا سکتے ہیں؟

    سعودی عرب : کیا شہری اب مرغی کا گوشت کھا سکتے ہیں؟

    ریاض : سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے تھائی لینڈ سے مرغی کے گوشت، تازہ اور فروزن مصنوعات کی درآمد پرعائد عارضی پابندی ختم کردی ہے تاہم انڈے درآمد نہیں کیے جا سکیں گے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے مرغیوں کے گوشت اور ان سے تیارشدہ اشیاء کی درآمد پرعائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ 4 برس کے دوران تھائی لینڈ میں پھیلی ہوئی برڈ فلو کی وبا اب ختم ہوگئی ہے۔

    ایس ایف ڈی اے کی ٹیم نےعالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد تھائی لینڈ کا دورہ کیا اور اپنے طور پر حقائق کی تصدیق کرنے کے بعد مرغیوں کے گوشت اور ان سے تیار کی جانے والی اشیاء پرعائد پابندی اٹھانے کی سفارش کردی تھی۔

    یاد رہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تھائی لینڈ سے مرغیوں کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ وہاں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کی بنا پر کیا تھا۔