Tag: Chicken Price

  • کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے

    کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے

    کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔

    کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔

    شہرکے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 800 روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے۔

    دکاندار کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں، پولٹری فارمرز سے مرغی مہنگی ملتی ہے جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

    شہریوں نے زائد نرخ پر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں۔

    دوسری جانب پولٹری کے تاجر نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عید کی چھٹیوں کے دوران مانگ میں اضافے، سپلائی چین میں خلل اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-19-december-2024/

  • عید الفطر قریب آتے ہی چکن کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

    عید الفطر قریب آتے ہی چکن کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

    کراچی : عیدالفطر قریب آتے کراچی میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو اور زندہ مرغی چارسو پچاس روپے تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کراچی میں مرغی کو گوشت 700 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 450 میں فروخت کی جارہی ہیں۔

    بغیر ہڈی والا گولڈن گوشت ہزار روپے فی کلو میں بیچا جا رہا ہیں، شہری کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں کی وجہ سے اب عید کے روز چکن کھانا بھی مشکل ہوگیا۔

    دوسری جانب پشاور میں بھی زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا اور فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 370 روپے تک پہنچ گئی۔

    پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آسکی ادرک 700،لہسن 400،سبز مرچ 120 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

    آلو 80 سے 100،ٹماٹر 80 اورپیاز کی قیمت 100 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ کیلا 300 روپے درجن،سیب 250 ، اسٹابری 300 روپے کلو فی کلو میں مل رہی ہے۔

  • اسحاق ڈار کا مرغی کے گوشت کی قیمت کم نہ ہونے کا نوٹس

    اسحاق ڈار کا مرغی کے گوشت کی قیمت کم نہ ہونے کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحق ڈار نے مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولٹری ایسوسی ایشن کو حکم دیا ہے کہ وہ نرخوں کو مناسب سطح پر لائیں، پولٹری ایسوسی ایشن نے انہیں دو دن میں نرخ کم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پولٹری ایسوسی ایشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ نرخوں کو کم کریں اور انہیں مناسب سطح لائیں، عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

    اطلاعات ہیں کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ کو ملک بھر میں دو دن کے اندر مرغی کے نرخ مناسب سطح پر لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بجٹ تقریر میں عوام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پورے سال مرغی کے نرخ دوسو روپے فی کلو سے زائد نہیں ہونے دیں گےتاہم بجٹ کو کئی دن گزرنے کے باوجود مرغی کا گوشت تاحال دوسو پچاس روپے سے بھی زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔