Tag: chicken-prices

  • مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

    مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

    برائلر مرغی کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی 19600 روپے من میں فروخت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمتوں میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پھر اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمتی19600 روپے من آج ہول سیل منڈیوں میں فروخت کی گئی۔

    زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، پولٹری فارم ایسوسی ایشنز کے گٹھ جوڑ رمضان المبارک میں فارمز مالکان نے غریب عوام کی جیبوں سے کروڑوں نکلوا لئے۔

    رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا، چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موجودگی قیمتوں کو کنکر کے کنٹرول کے اقدامات نہ کئے تو عید الفطر پر مرغی ڈبل ریٹ پر ملے گی۔

    بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن نے عید پر مرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا، مرغی کی پیداوار کم کر دی گئی انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے پلان پر بھی عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

  • مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    کوئٹہ: پنجاب سے بلوچستان مرغی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کی فی کلو گوشت کی قیمت 120 روپے سے 180 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مرغی کی قیمت 400 سے 680 روپے تک فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی سے کوئٹہ اور پشاور میں مرغی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    کوئٹہ کی پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت پنجاب سے مرغی کی سپلائی یقینی بنائے، اگر سپلائی بحال نہیں ہوئی تو مرغی دستیاب نہیں ہوگی۔

  • وائرس کا شبہ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

    وائرس کا شبہ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: چکن وائرس کا شبہ، شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت چار سو اسی روپے کلو سے کم ہوکر ساڑھے تین سو روپے کردیا گیا ہے، شہر میں کلیجی اور پوٹے کے بغیر گوشت ساڑھے تین سو روپے میں فروخت ہورہا ہے، قمیتیں کم ہونے کے باوحود مرغی کے گوشت کی خریداری میں شہریوں کی عدم دلچسپی برقرار ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھنے والی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، جس میں مرغی کرونا جیسی علامات کا شکار ہو کر مرجاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کی ٹیم کے مطابق مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھتی کوریزا نامی بیماری پھیل رہی ہے، اس بیماری سے متاثر ہونے والی مرغیوں کی حالت کرونا کے مریض کی طرح ہوتی ہیں، جس میں انہیں نزلہ، زکام، کمزوری اور اُسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا پڑ تا ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ اس بیماری کے انسانوں میں منتقل ہونے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ کوریزا بیماری پھیلنے کے باعث کراچی کے بیشتر پولٹری فارم مالکان نے بند کردیئے ہیں۔

    کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے باخبرسویرا پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ بیماری ایک دم پاکستان میں نہیں پھیلی بلکہ امریکا سمیت دیگر ممالک کی مرغیوں میں بھی موجود ہے‘۔

    انہوں نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے جب پولٹری فارم مالکان اور ایسوسی ایشن مرغی کے گوشت کی قیمتیں از خود بڑھاتی ہے، تب برڈ فلو کی صورت میں قدرتی آفات آتی ہیں، جس کے بعد قیمتیں پندرہ روپے فی کلو تک پہنچ جاتی ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس بیماری کے حوالے سے آگاہی پھیلائی اور عوام کو خبردار کیا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں، کوریزا کراچی سمیت پورے ملک کی مرغیوں میں پھیل چکی ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھنے والی بیماری پھیلنے کا انکشاف

    کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ ’کوریزا سے متاثرہ مرغی نڈھال ہوتی ہے اور وہ ایک ہی جگہ پر پڑے پڑے مر جاتی ہے، اکثر مرغی کے پکوان فروخت کرنے والے یہ مردہ مرغی خریدتے ہیں، اس لیے خدشہ ہے کہ ٹھنڈی مرغیوں کو فروخت کیا جارہا ہے‘۔

    انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دکان پر پہلے سے رکھا گوشت نہ خریدیں بلکہ اپنے سامنے مرغی کو ذبیحہ کروائیں، اگر ایک شخص نہیں کرسکتا تو دو لوگ مل کر ایک مرغی ذبیحہ کرواسکتے ہیں‘۔

  • مرغی کا گوشت مہنگا کیوں ہوا؟ سندھ حکومت کو مہنگائی کے مارے عوام کا خیال آہی گیا

    مرغی کا گوشت مہنگا کیوں ہوا؟ سندھ حکومت کو مہنگائی کے مارے عوام کا خیال آہی گیا

    کراچی : حکومت سندھ نے شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا ںوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مرغی کے دام بڑھنے کا نوٹس لے لیا، اس حوالے سے پرائس اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں سندھ حکومت نے پوچھا ہے کہ قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ کیوں خاموش ہے ؟ جاری کردہ قیمت پر اشیاکی فروخت ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، قیمتوں میں اضافہ حکومت کا امیج خراب کررہے ہیں۔

    جاری مراسلے میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کوفوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو مقررہ داموں پر اشیا ملنی چاہئیں۔

    پرائس اینڈ کنٹرول کا کہنا تھا کہ کراچی میں چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے دیکھا جارہا ہے ،جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی ہے، جو ٹریڈرز ، مینوفیکچررز اور دکاندار قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ان کے خلاف کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔

    پرائس اینڈ کنٹرول نے مزید کہا جو بھی قیمتیں بڑھانے میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے اور منافع خور اور بلیک ملیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔