Tag: chicken wings

  • لاکھوں ڈالر کے چکن ونگز چُرانے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

    لاکھوں ڈالر کے چکن ونگز چُرانے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

    شکاگو : امریکا میں اسکول کی خاتون عہدیدار نے لاکھوں ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرانے کا اعتراف کرلیا، ملزمہ کو نو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز نامی خاتون جو شکاگو کے ساؤتھ سبربن اسکول میں فوڈ سروس ڈائریکٹر تھی، نے گزشتہ سال کورونا وباء کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے ایک سال کے دوران 11ہزار سے زائد چکن ونگز آرڈر کیے۔

    یہ کھانا ان طلباء کے لیے تھا تاکہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھر پر رہتے ہوئے استعمال کرسکیں، کُک کاؤنٹی کے پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزمہ ویرا لائڈیلز نے جولائی 2020 سے اپنے اس منصوبے کا آغاز کیا جو فروری 2022 تک جاری رہا۔

    ملزمہ نے 15 لاکھ ڈالر مالیت کے مذکورہ کھانے کے پیکٹس اسکول کے بچوں کو دینے کے بجائے گھر لے جا کر مبینہ طور پر اس سے کاروبار کرنا شروع کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق 68 سالہ خاتون کی چوری اس وقت سامنے آئی جب اسکول کے ایک بزنس مینیجر کو معمول کے آڈٹ کے دوران کھانے کا بجٹ تین لاکھ ڈالر زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا

    ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی خاتون کی چوری پکڑی گئی اور اس کو جنوری میں چوری اور مجرمانہ کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم مقدمے کی مکمل سماعت کے بعد اسے نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • مزیدار چکن ونگز بنانے کی ترکیب

    مزیدار چکن ونگز بنانے کی ترکیب

    ماہ رمضان جہاں ایک طرف تو رکن دین کی تکمیل کا مہینہ پے تو وہیں اس مہینے میں جسمانی طور پر صحت مند رہنا بھی ضروری ہے تاکہ اس فریضے کی ادائیگی کی جاسکے۔

    ایسے میں سحر و افطار میں صحت بخش غذائیں کھانا ضروری ہے، اسی لیے آج آپ کو مزیدار چکن ونگز بنانے کی شیف فرح محمود کی ریسپی بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    چکن ونگز: 1 یا 2 کلو

    ادرک کا پیسٹ: 2 چمچ

    سفید آٹا: 2 چمچ

    کارن فلور: 3 چمچ

    تیل: 2 چمچ

    انڈہ: 1 عدد

    لیموں کا رس: 2 چمچ

    ہلدی: آدھا چمچ

    لال مرچ: 1 چمچ

    زیرہ: 1 چمچ

    تیل: 2 چمچ

    ناریل پاؤڈر: 1 چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    چکن ونگز کو 2 چمچ لیموں کے رس، لہسن ادرک کے پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک میں ملائیں۔

    اب اس چکن کو لال مرچ، زیرہ، ہلدی، اور لال مرچ پاؤڈر میں ملائیں۔

    انڈے، کارن فلور، سفید آٹا، تیل اور ناریل پاؤڈر سے بنائے گئے آمیزہ میں ملائیں اور تیل میں تلیں جب تک رنگ سنہرا نہ ہوجائے۔

    مزیدار چکن ونگز کھانے کے لیے تیار ہیں۔

  • چکن وِنگز میں کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    چکن وِنگز میں کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    بیجنگ: برازیل سے چین میں درآمد ہونے والے چکن وِنگز میں کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ برازیل سے آئے چکن وِنگز میں کرونا وائرس پایا گیا ہے، جب چکن وِنگز سے لیے گئے سیمپل کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تو نتیجہ مثبت آیا۔

    جمعرات کو سامنے آنے والے اس معاملے نے نئے خدشات کھڑے کر دیے ہیں، چین کے شہر شینزن کے حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس برازیل سے منگوائے گئے فروزن چکن وِنگز کے ایک دستے میں پایا گیا ہے، جس سے فروزن فوڈ کے جراثیم سے آلودہ ہونے کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے، اس سے قبل جون میں بیجنگ میں منجمد کی گئی سالمن مچھلی میں بھی کرونا وائرس نکلا تھا۔

    تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فوڈ اور فوڈ پیکجنگ کے ذریعے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    شینزن میں واقع ضلع لونگانگ کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ درآمد شدہ فروزن فوڈ کی جانچ کے دوران چکن وِنگز کی سطح سے لیے گئے سیمپلز میں کرونا وائرس موجود پایا گیا۔

    حکام نے کرونا وائرس سے آلودہ چکن وِنگز کے برانڈ کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم مذکورہ برانڈ کی دیگر مصنوعات کا پتا لگایا جا رہا ہے جنھیں کمپنی فروخت کر چکی ہے۔ جس علاقے میں چکن وِنگز کو اسٹور کیا گیا تھا اسے بھی اسپرے کر کے جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شینزن ہیلتھ افسران نے ان لوگوں کا بھی فوری طور پر پتا لگا لیا ہے کہ جو ان چکن وِنگز سے رابطے میں آئے تھے، جب ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ سب نیگیٹو آئے۔

    دوسری طرف ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ لوگوں کو کھانے کی چیزوں یا ان کی پیکنگ کی وجہ سے کرونا وائرس انفیکشن ہو جائے۔ سی ڈی سی نے بیان دیا ہے کہ کھانے کی چیزوں، ان کی پیکنگ یا تھلوں کی وجہ سے وائرس انفیکشن ہونے کا امکان بہت ہی کم مانا جاتا ہے۔