Tag: chief executive

  • ایمیزون کے مالک کا عہدے سے دستبرداری کا اعلان، نیا سربراہ کون ہوگا؟

    ایمیزون کے مالک کا عہدے سے دستبرداری کا اعلان، نیا سربراہ کون ہوگا؟

    واشنگٹن: دنیا کی مشہور آن لائن کمپنی "ایمیزون” کے بانی اور مالک جیف بیزوس نے کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی ملازمین کے نام اپنے ایک مراسلہ میں جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ کمپنی کے سی ای او کے منصب سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میں پر جوش ہوں کہ میں "ایمیزون بورڈ” کے ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے کام کروں گا اور اینڈی جسی کمپنی کے نئے سی ای او ہوں گے، مجھے اینڈی جیسی پر پورا اعتماد ہے۔ وہ ایک بہترین لیڈر ثابت ہوں گے

    جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ ایمیزون بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے ان کا کردار انہیں کمپنی سے منسلک رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔ بقول ان کے اس کے بعد وہ ڈے 1 فنڈ، بیزوز ارتھ فنڈ، بلیو اوریجن، دی واشنگٹن پوسٹ اور دیگر معاملات پر بھی توجہ دینے کے قابل ہوجائیں گے۔

    جیف بیزوس اب کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اسی لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ستاون سالہ جیف بیزوس کی ملکیت اور اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریبا ًدو سو ارب ڈالر ہے اور اس وقت وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ تیس برس قبل جیف بیزوس نے اس کمپنی کی ابتدا ایک آن لائن بک اسٹور سے کی تھی اور پھر اسے ایک غیر مثالی کمپنی میں بدل ڈالا جو اب ہر چھوٹی سے بڑی چیز فروخت کرتی ہے، ایسا کرتے کرتے جیف بیزوس جہاں دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے وہیں کمپنی بھی وسیع تر ہوتی گئی اور فلمیں، ویب سیریز اور براہ راست کھیل کے مقابلے تک نشر کرنے لگی۔

  • ہانگ کانگ کی آزادی کی 20ویں سالگرہ، پہلی خاتون چیف ایگزیکیٹو نےعہدے کا حلف اٹھالیا

    ہانگ کانگ کی آزادی کی 20ویں سالگرہ، پہلی خاتون چیف ایگزیکیٹو نےعہدے کا حلف اٹھالیا

    وکٹوریہ : ہانگ کانگ کی آزادی کی بیسویں سالگرہ پر پہلی خاتون چیف ایگزیکٹیو کیری لام نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔

    ہانگ کانگ کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹیو کیری لام نے آزادی کی بیسویں سالگرہ پر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، چینی صدر شی جن پنگ نے ان سے عہدے کاحلف لیا۔

    اس موقع پر چین اور ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریشن ریجن کے پرچم بلند کرنے کی تقریب ہوئی، قومی نغموں کی دھنوں پر چینی صدر اور کیری لام نے بھی قومی نغمہ گا کر حاضرین کا ساتھ دیا۔

    اس سے قبل چینی صدر اور ان کی اہلیہ کا ہانگ کانگ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ فوجی دستے اور بینڈ نے ان کو سلامی بھی دی، فوجی گاڑی میں سوار ہو کر چینی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا اور فوجی دستے کے سامنے نعرے بھی لگائے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ 20 سال میں ہانگ کانگ کی فوج کا طاقت کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ نے  1997 میں ہانگ کانگ کو واپس چین کے حوالے کیا تھا اور تب سے وہاں ’ایک ملک، دو نظاموں‘ کے تحت ریاستی انتظامات چلائے جا رہے ہیں۔ تاہم ہانگ کانگ کی نئی نسل ایک تبدیلی کی خواہاں ہے اور وہ چین کے تسلط سے آزادی چاہتی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔