Tag: chief juctice of pakistan

  • تھر کے عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دیئے جائیں، چیف جسٹس

    تھر کے عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دیئے جائیں، چیف جسٹس

    تھرپارکر : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے عوام کو تعلیم، صحت، پانی اور روزگار کے ذرائع دیئے جائیں اور وہاں کے لوگوں کی زمین کی حفاظت کی جائے۔

    مٹھی میں تھرپارکر بار ایسوسی ایشن کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے تک جو کام کرنا ہوگا کرجاؤں گا، ملک کا آئین ہی ملک کو متحد رکھتا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ تھر کے لوگوں کو ان کا حق ضرور ملے گا، ان کا حق نہ دینے کا کوئی جواز نہیں، پورا پاکستان میں نے گھوما ہے لیکن سب سے زیادہ دل میرا تھرمیں لگتا ہے۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تھر میں وکیلوں کے بھی مسائل ہیں، ڈی سی سے تھرپارکر کے معاملے پر کافی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

    کچھ چیزیں انہوں نے بتائی ہیں کچھ چیزیں آپ کی طرف سے آئی ہیں، تھرپارکر میں مذہبی سیاحت کے بڑے مواقع ہیں، مجھے پوری امید ہے تھر کے باسیوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کی آمد پر تھر کی قسمت جاگ اٹھی

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو ان کی بنیادی حقوق ضرور ملیں گے، تھر کیلئے پانی کا لمبا کنال آتا ہے راستے میں گڑھ ہوتا ہوگا، تھر کے باسیوں کا کوئی حق نہیں دیتا تو سرکاری افسر دیں گے۔

  • جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا.

    چیف جسٹس نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پندرہ سال سے غیر معمولی حالات کا شکار ہے، پاکستان کو اندرونی و بیرونی دہشتگردی کا سامنا ہے، ان حالات سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے.

    انھوں نے کہا کہ اے ٹی سی کورٹس کی سینٹرل جیل میں منتقلی اسی سلسلے کی کڑی ہے ،پورے پاکستان میں اس طرح کے اقدامات ہونے چاہئے تاہم سندھ اس میں پہل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے،ججز کیلئے رہائشگاہ بھی جلد تعمیر کی جائیں.

    انور ظہیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ اے ٹی سی کورڈ منتقلی کا مقصد ججز،گواہوں اور وکلاء کو تحفظ دینا ہے