Tag: chief metrologist

  • شمال سے چلنے والی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا

    شمال سے چلنے والی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا ہے کہ شمال سے چلنے والی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے ، جس کے باعث آئندہ3روزتک رات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ شمال سےچلنےوالی ہواؤں نے کراچی کارخ کیا ہے، شمالی علاقوں سے ٹھنڈی ہوائیں سندھ میں داخل ہوئیں، جس کے باعث کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں کم سےکم درجہ حرارت 10ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ3روزتک رات میں سردی کی شدت برقراررہے گی اور تین دن بعد ایران کے راستے ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی ، ایران سے داخل ہونیوالی ہواؤں سے اندرون سندھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں سردی لوٹ آئی

    خیال رہے کراچی میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے ، صبح کے درجہ حرارت میں واضح کمی کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں علی الصبح درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد نمی کے تناسب میں واضح کمی واقع ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، صبح وشام کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد اور خشک ہوگا۔

    یاد رہے تین روز قبل ہی محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ سمندری طوفان ماہا کراچی سے 675 کلوميٹر دور ہے، کراچی ميں7 نومبر سے جزوی سردی کی لہر داخل ہوگی ، سردی کی اس لہر کے دوران درجہ حرارت18 سے 20 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

  • کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا ،چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا ،چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالیہ سسٹم سے بارش کا آج آخری روز ہے ، کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش4 بجے تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ م دباؤ بھارتی گجرات اور راجستھان میں موجودہے، نظام کا پھیلاؤ ہمارے علاقے تک پہنچ رہا ہے،آج بھی بارش کا امکان ہے تاہم کم دباؤ کے نتیجے میں سمندری ہوائیں بند ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں یہ مون سون کا پانچواں اسپیل ہے، 23ستمبر سے شروع ہونے والے سلسلے کا آج آخری دن ہے ، کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا اور مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ 4 بجے تک جاری رہے گا۔

    سردارسرفراز نے کہا کل شام یاپرسوں تک سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائیں گی، سمندری ہوائیں بحال ہونے پر شہر کا موسم 5 ، 6 اکتوبر تک اچھا رہنے کا امکان ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 28 یا 29 کے بعد سے موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں لگاتار چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل اسٹیڈیم، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، کارساز ، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیوکراچی، ملیرکھوکھراپار، کورنگی، سائٹ ایریا ،طارق روڈ،تیسرٹاؤن،نارتھ کراچی،یونیورسٹی روڈ ، ایف بی ایریا، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جبکہ ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔