Tag: Chief Minister Punjab

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی اسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی اسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں عام آدمی کو پورا احترام ملنا چاہیے، مفت ادویات کی فراہمی یقینی سےمتعلق جامع پلان مرتب کیا جائے اور خراب آلات ومشینری کو فنکشنل کرنے کیلئے پلان مرتب کیا جائے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا، اسپتالوں میں ادویات کی خریداری کےعمل کو بروقت مکمل کیا جائے، ادویہ کی خریداری کا عمل 100 فیصد شفاف ہونا چاہیے۔

    انہوں نے انسداد ڈینگی کیلئے ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا اور اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں، ہیومن ریسورس کی چیکنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ اجلاس میں عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • کیا ن لیگ حمزہ شہباز کو وزیراعلٰی پنجاب بنانا چاہتی ہے؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    کیا ن لیگ حمزہ شہباز کو وزیراعلٰی پنجاب بنانا چاہتی ہے؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    لاہور : حمزہ شہباز کے ترجمان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، عمران گورائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز حمزہ شہباز کے’’ترجمان‘‘ عمران گورائیہ دل کی بات زبان پرلے آئے اور ایک صحافی سوال پر کہا کہ اگلے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔

    حمزہ شہباز کے ترجمان کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے، کیا ن لیگ پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بنوانے کاخواب دکھارہی ہے اور اصل امیدوار حمزہ شہباز ہیں، کیا حمزہ شہباز ترین ہاؤس اپنےلیے لابنگ کرنے آئے تھے۔

    گذشتہ روز حمزہ شہبازکی ترین گروپ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ذرائع مسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ ترین گروپ نےفون کرکےملنےکی خواہش کی، پہلے ترین گروپ کا مؤقف سنیں گے پھر بات آگے بڑھے گی۔

    ملاقات میں ترین گروپ نے کہا کہ ذہنی طورپرحکومت سےعلیحدگی کےلیےتیارہیں، ہمیں آئندہ ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے، مائنس بزدارپرہم ن لیگ کیساتھ ہیں۔

    ترین گروپ کا کہنا تھا کہ تعاون طویل مدت ہوناچاہیے، مسائل کےباعث حلقوں میں جانامشکل ہے، جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کےجذبات قیادت کےسامنےرکھیں گے اور پنجاب سے متعلق سب سے مل کربہترفیصلے کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق عون چوہدری نےحمزہ شہبازکی جہانگیرترین سےبات بھی کرائی اور دونوں رہنماؤں نے سیاسی فیصلے مل کر کرنے پر اتفاق کیا۔

  • جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، جائز کاموں میں کسی کو  رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات کی، ملاقات کے دوران منتخب نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کےلیے کھلے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کےلیے ہر وقت حاضر ہوں، ہم تشہیر کم اور کام زیادہ کرتے ہیں، منتخب نمائندے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور عوام کے مسائل کے حل کےلیے کوئی کسر نہ رکھی جائے۔

  • چوہدری نثار، پرویز رشید تنازع: شہباز شریف کی مصلحت کی کوششیں تیز

    چوہدری نثار، پرویز رشید تنازع: شہباز شریف کی مصلحت کی کوششیں تیز

    لاہور: ن لیگ کے دو سینئر رہنمائوں میں بڑی خلیج نے پارٹی قیادت کو بھی پریشان کر دیا ہے، اس خلیج کو پاٹنے کے لیے اب شہباز شریف میدان میں کود پڑے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید اور چوہدری نثار میں‌ اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور دونوں‌ کی لفظی جنگ رکوانے کے لیے شہبازشریف نے کوشش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ پرویز رشید نے چوہدری نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیے اور کسی کو خوش کرنے کے لیے انہیں برطرف کرایا.

    پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

    اس بیان کا چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا تھا، جس میں‌ کہا گیا کہ پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص آج مسلم لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے، ترجمان نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم اور پارٹی صدر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کاحکم جاری کریں.

    اب ان اختلافات کے سدباب کے لیے شہباز شریف میدان میں‌کود پڑے ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو سیزفائر کی ہدایت کی ہے.

    چوہدری نثارنےشیرکےبغیرایک الیکشن لڑا، بری طرح ہارے‘ پرویزرشید

    بہ ظاہر شہبازشریف نے اپنا وزن چوہدری نثار کے پلڑے میں ڈال دیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پرویز رشید سے پرانے مسلم لیگی ہیں، پرویز رشیدکو میڈیا پربعض باتیں کہنےسےگریز کرناچاہیے تھا. میاں نواز شریف دونوں رہنماؤں کو بلا کر معاملے کا فیصلہ کریں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔