Tag: Chief Minister Sindh

  • نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ کو بڑا ریلیف مل گیا

    نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کو ریلیف مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

    سماعت کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے، آج کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا تھی تاہم عدالت نے عدالت نے مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔عدالت حکم نامے میں کہا گیا کہ ریفرنس کے ملزمان پر فرد جرم اب 28 جولائی کو عائد کی جائے گی، اس موقع پر تمام ملزمان کمرہ عدالت میں موجود ہونگے۔

    واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا، نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توانائی منصوبوں پر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے اور سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • عدالت جب بھی بلائےگی پیش ہوجاؤں گا، مراد علی شاہ

    عدالت جب بھی بلائےگی پیش ہوجاؤں گا، مراد علی شاہ

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ملکر چلنا چاہیے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے آج نوری آباد پلانٹ ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر طلب کیا گیا ہے، میڈیا کےذریعےمجھےپتہ چلا کہ نیب نے مجھے بلایا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب نے جس منصوبہ پر مجھے بلایا ہے وہ منصوبہ چل رہا ہے اور ڈیلیور بھی کررہا ہے، افسوس اس کیس میں بلایا گیا جس میں 100میگاواٹ کا پلانٹ لگا، مجھے تو خود پر لگائے گئے الزامات کا بھی علم نہیں۔

    میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے جب کچھ غلط نہیں کیا تو استعفیٰ کس چیز کا، جنہوں نے کچھ غلط کیا ہو وہ استعفے دیتے ہیں، پی ٹی آئی کا کام شور مچانا ہے وہ مچاتے رہیں، ملک کیساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

    پی ڈی ایم میں دڑار کے بعد نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری لفظی گولہ باری پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کیساتھ جوہو رہا ہے وہ سب کےسامنےہے، اپوزیشن کو ملکر چلنا چاہیے۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج این سی اوسی اجلاس طلب کیا اور میں یہاں عدالت میں موجود ہوں، نیب نے دو سال پہلےمجھےبلایاتھاپھرکچھ نہیں ہوا، عدالت جب بھی بلائےگی پیش ہوجاؤں گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

    دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آبادمیں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کی سماعت جاری ہے، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام شریک ملزمان کو آج طلب کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ کو نوری آباد پلانٹ ٹھیکوں،منی لانڈرنگ ریفرنس پر طلب کیا گیا ہے، مراد علی شاہ،خورشید انور جمالی سمیت17ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں۔

    مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس پر نیب نےاحتساب عدالت کےاعتراضات دورکردیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کےخلاف نیب نے66والیوم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا ہے، ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کےبیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

  • نیب سے تعاون نہ کرنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر اعلیٰ‌ سندھ

    نیب سے تعاون نہ کرنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر اعلیٰ‌ سندھ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ بھارت اندرونی معاملات کی وجہ سے انتشار پھیلا رہا ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی میں منعقدہ لیٹریچر فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمیشہ کوشش کی ملکی سلامتی پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں، پاکستان نے ہمیشہ امن اور بہتر تعلقات کی بات کی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں، او آئی سی کا پلیٹ فارم خالی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا بھارت میں سیاسی جماعتیں نریندر مودی کا ساتھ چھوڑ رہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے تعاون نہ کرنے والی باتیں غلط ہیں، قانون کے مطابق جو تعاون چاہیے کرنے کو تیار ہیں، آغا سراج کےلیے نیب نے کہا تھا کہ وہ اسمبلی میں ہوتے ہیں۔

    جس وقت آغا سراج اسمبلی میں‌ اس وقت اسمبلی میں بھارتی جارحیت سے متعلق قرار داد پیش کی جارہی تھی اور آغا سراج کا بطور اسپیکر اسمبلی میں‌ ہونا ضروری تھا.

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی وزیر کو بیان بازی سے نہیں روکا ہے اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی کو بیان بھی نہیں دینا چاہیے۔

    دو سال قبل ایک میچ مانگا تھا، مراد علی شاہ

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز کے سلسلے میں تیاری کریں گے لیکن سب مل کر پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہوگا، یہ ایک چیلنج ہے جسے قبول کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دو سال قبل پی ایس ایل کا ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے میچز کراچی آرہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اسکول کے بچوں کو پولیوویکسین کرنا لازمی قرار دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اسکول کے بچوں کو پولیوویکسین کرنا لازمی قرار دے دیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اسکول کے بچوں کو پولیوویکسین کرنا لازمی قرار دے دیا اور کہا جواسکول بچوں کوویکسین سے انکاری ہوگا کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت انسدد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر صحت عذرہ پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں مراد علی شاہ نے تمام اسکولوں میں بچوں کو پولیو ویکسین کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ویکسین سے انکار کرنے والے اسکول کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلی نے کہا سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ سال ایک پولیو کیس کراچی میں سامنے آیا تھا، ماحولیاتی نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں سہراب گوٹھ، مچھر کالونی،خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی،اورنگی نالہ اور ہجرت کالونی میں وائرس موجود ہے جبکہ نیو سکھر میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا جنوری تک88 ہزار 472 بچے پولیو ویکسین کیلئے گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 86 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین لینے سے انکار کیا۔

    وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہفتہ وار رپورٹ لینے کی ہدایت کر دی۔

    بڑھتی آبادی سے وسائل کم ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ


    دوسری جانب پاپولیشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آخری مردم شماری سےثابت ہواآبادی بڑھنےکی شرح 2.4 فیصد ہے، پاکستان کی آبادی 207.8 ملین جبکہ سندھ کی آبادی 47.8 ملین ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہم سمجھتے ہیں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، بڑھتی آبادی سے وسائل کم ہو رہے ہیں ، روزگار ، صحت ، تعلیم، کھاد خوراک اور گھر وں کی کمی ہوسکتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آبادی اور اپنے کل ذرائع میں توازن پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔

  • سندھ کابینہ کو کل سے یوم آزادی کی بھرپور تیاری کا حکم

    سندھ کابینہ کو کل سے یوم آزادی کی بھرپور تیاری کا حکم

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے تاریخی دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کل سے تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ثقافت کو ہدایت کی کہ ’’وہ 14آگست کو ساحل سمندر پر عوام کےلیے ملی نغموں پر مبنی میوزیکل شو کا اہتمام کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں’’14اگست کی صبح سندھ کابینہ کے اراکین مزار قائد پر حاضری دینگے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرینگے، بعد ازاں اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قومی پرچم لہرائیں گے‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’’وہ ذاتی طور پر اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ھاوٴسز کا دورہ کریں گے اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد اور تحائف دیں گے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ ’’وہ بیورو کریسی، ڈویژنل،ضلعی اور تعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے دفاتر اور سرکاری گھروں پر قومی پرچم لہرانے کا آغاز کردیں‘‘۔

    پڑھیں :   “شکریہ پاکستان” مہم میں اے آروائی کے ساتھ ہیں، ڈی جی رینجرز

    مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ’’کابینہ کے تمام اراکین اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لہرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں،اسکولوں اور دیگر دفاتر کے دورے فوری طور پر شروع کرتے ہوئے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیں‘‘۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری ثقافت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو یوم آزادی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں کی ٹیموں کے درمیان فٹبال کے میچز کا اہتمام کریگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر ’’میں اپنی کابینہ کے ہمراہ فٹبال میچ کھیلوں گا جس میں چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے‘‘۔