پٹنہ : بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کےمطابق نتیش کمار نے بدھ کے روز اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کے بعد آج وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے پٹنہ کے راجندر پویلین ہال میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔
جنتا دل یونائٹڈ کےرہنما نتیش کمار بھارتی ریاست بہار کے 22 ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔
نتیش کمار کے ساتھ ہی بی جے پی کے رہنما سوشیل کمار مودی نے بھی نائب وزیراعلیٰ کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام نتیش کمار کو بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے پر مبارک باد دی ہے۔
Congratulations to @NitishKumar ji & @SushilModi ji. Looking forward to working together for Bihar’s progress & prosperity.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 27, 2017
واضح رہےکہ گزشتہ روز لالو پرساد یادو کی پریس کانفرنس کے چند گھنٹوں بعد نتیش کمار نے’اس ماحول میں کام کرنا ممکن نہیں‘ کہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔