Tag: Chief of Air Staff

  • دور حاضر کی حربی کامیابی، مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے، ائیر چیف

    دور حاضر کی حربی کامیابی، مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے، ائیر چیف

    اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے 54ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ائیر چیف مجاہد انور خان  نے کہا کہ دور حاضر کی حربی کامیابی، مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے، اس کے لئے دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس اور کمبیٹ کمانڈرز اسکول تربیت کے بہترین اقدامات کررہےہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

    ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے گریجویٹ افسران کو ٹرافی اور اسناد سے نوازا، کمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ائیراسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحیدظفر نےحاصل کی جبکہ ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر علی احمد نے حاصل کی۔

  • وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم اور فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

    ایئر چیف نے وزیر اعظم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیتی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے اہداف سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔