Tag: Chief of Army Staff

  • ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے: آرمی چیف

    ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی دنیاکی بہترین اسپیشل فورس ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف کی ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز آمد ہوئی، آرمی چیف نے کرنل کمانڈنٹ کی انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی.

    اس موقع پر میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ ایس ایس جی کے بیجز بھی لگائے گئے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ایس ایس جی کی خدمات کو سراہا.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے، ایس ایس جی نے ماہرانہ کارکردگی سے خود کو بہترین فورس ثابت کیا ہے.

    مزید پڑھیں: دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف نے کہا کہ ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ قربانیاں قابل قدرہیں، ایس ایس جی نے اپنی محنت،عظیم قربانیوں کی بدولت یہ مقام حاصل کیا.

    ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز  آمد کے موقع  آرمی چیف نے  پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

  • نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کی کامیابیوں پر فخر ہے.

    ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آرمی پبلک اسکولز اینڈ کالجز سسٹم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی پبلک اسکولز و کالجز سسٹم کے فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں تقسیم اسناد کی تقریب معنقد ہوئی.

    تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا. اس موقع پر آرمی چیف نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ملک میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

    آرمی پبلک اسکول اینڈکالج سسٹم کے زیراہتمام ہونے والی اس تقریب میں اساتذہ ، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام پر گفتگو ہوئی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    اطلاعات کے مطابق جرمن سفیر نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بحرہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پراظہار تشویش

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بحرہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پراظہار تشویش

    راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم اجلاس میں چیئرمین جے ایس سی، ڈی جی آئی ایس آئی، ایئر اور نیول چیفس نے بھی شرکت کی، وزیردفاع، وزیرداخلہ اور دیگراعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اجلاس میں اتھارٹی کوعلاقائی سیکیورٹی اوردرپیش چیلنجزپربریفنگ دی گئی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں سے آگاہ کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    اس اہم اجلاس میں پڑوسی ملک کے عسکری اقدامات کو جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی نےبحر ہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اپنےدفاع کے لیے ایٹمی ڈیٹرنس کی پالیسی پر گامزن ہے، اس موقع پر دفاع کے  لیے سائنس دانوں اور انجینئرز کی خدمات کوخراج تحسین کیا گیا اور پاکستان کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    اتھارٹی نے بابر تھری اور ابابیل میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کو سراہا اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں نیوکلیئر سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کیا۔

    اجلاس میں خطرات سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹجک فورسزکی تربیت اورپیشہ ورانہ استعداد کو بھی سراہا گیا، اس موقع پر اتھارٹی کو نیشنل اسپیس پروگرام اور نیوکلیئرپاور پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔  نیشنل اسپیس اور نیوکلیئرپاور پروگرام کی توثیق کی گئی، نیشنل اسپیس، نیوکلیئر پاور پروگرام کو ملکی خوش حالی وترقی کے لئے لازمی قرار دیا گیا۔

  • روایتی خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں: آرمی چیف

    روایتی خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں: آرمی چیف

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں‌ نے موسم سرما کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور پرعزم ہیں، مگر روایتی خطرات کو نظر انداز نہیں‌ کرسکتے. ہم ان خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو درپیش روایتی خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے، اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں‌ تیار رہنا ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر بہاولپور نے جوانوں کی تربیت اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

     

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقاتیں

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقاتیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

    آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستانی جواب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے رد عمل کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا کشمیریوں پر جبر جدوجہد آزادی کا عزم کم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کی ریاستی جبر کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے یوم آزادی منانا بہترین عمل ہے۔ پاک فوج صرف بھارتی اشتعال انگیزی پر ہی جواب دیتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔


  • آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر عمر ذخیلوال نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر افغان سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

  • راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات

    راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ آرمی چیف سے ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور،بارڈرمینجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے اقدامات اور اس کی قربانیوں کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں: جان مکین بھی اسلام آباد پہنچ گئے، رچرڈ اولسن پہلے ہی موجود

    قبل ازیں رچرڈ اولسن نے دو جولائی کو بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے  افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کے معاملات پر پاکستانی حکومت کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔

  • چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی

    چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی

     راولپنڈی : نیشنل بینک نے پی آئی اے کو ہرا کر پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی۔ راولپنڈی کے ہاکی اسٹیڈیم میں پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل نیشنل بینک اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

    نیشنل بینک نے پی آئی اے کو باآسانی دو صفر سے شکست دیکر ہاکی چیمپیئن اپنے نام کی۔ نیٹ ساؤنڈ فائنل میچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

    آرمی چیف نے قومی کھیل کا سنہری دور واپس دلوانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ تقسیم انعامات کے بعد آرمی چیف نے فاتح ٹیم کو دس لاکھ، رنز اپ کو سات لاکھ اور تیسری پوزیشن پر رہنی والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا۔