Tag: chief operating officer

  • پی سی بی نے سلمان نصیر کو بڑا عہدہ دے دیا

    پی سی بی نے سلمان نصیر کو بڑا عہدہ دے دیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سلمان نصیر کو پی سی بی کا عبوری چیف ایگزیکٹیو مقرر کردیا۔

    ذرائع کے مطابق عبوری چیف ایگزیکٹیو کی تقرری پی سی بی آئین کی دفعہ آٹھ اعشاریہ چھ کےتحت کی گئی ہے، سلمان نصیر پہلے ہی پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر کےعہدے پر فائز  ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹیو کی تقرری اشتہار کے بعد کی جائے گی، سلمان نصیر ان دنوں رمیز راجہ کے ہمراہ کراچی کے دورے پر موجود ہیں اور کرکٹ کی بہتری کےلیےمختلف شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں فی الحال مزید کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو دیا جسے منظور کرلیا گیا۔

    اطلاعات یہ تھی کہ وسیم خان نےذاتی وجوہات کے باعث استعفی دیا، تاہم دوسری جانب اطلاعات یہ بھی تھیں کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے جبکہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔

  • پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو غیر معمولی اختیارات دے دئیے گئے

    پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو غیر معمولی اختیارات دے دئیے گئے

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ثاقب عزیز نے چیف آپریٹنگ آفیسر کو غیر معمولی اختیارات دے دئیے، سی ای او کی جانب سے نئے حکم نامے میں چیف آپریٹنگ آفیسر کو بااختیار بنا دیا گیا۔

    حکم نا مے کے مطابق روزانہ کے معمولات سے لے کر ائیر لائن کے آپریشن اور اسٹریجک مینجمنٹ معاملات سپرد کردیئے گئے ہیں ۔

    فلائٹ آپریشن، سیفٹی اینڈ کوالٹی، گراؤنڈ سروس ،انجینئرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی تمام معاملات سی او او کے سپرد کیے گئے، سرکلر میں تمام ڈپارٹمنٹس اور تنظیمی افسران کو زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ادارے کو بہتر کرنے کے لئے سرکلر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

  • پی آئی اے : ساٹھ سالہ سی او او توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام

    پی آئی اے : ساٹھ سالہ سی او او توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام

    کراچی : پی آئی اے میں کارکردگی سے مشروط تعینات چیف آپریٹنگ افسر تاحال کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں، چار اپریل تک دئیے گئے ٹارگٹ پر مبنی سمری نہ ملنے پرایوی ایشن ڈویژن کا معاملہ وزیراعظم سیکرٹیریٹ ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سیکیرٹری ایوی ایشن ڈویژن کا سی ای او پی آئی اے کے نام لکھا گیا مراسلہ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا، وزیر اعظم نے60سال عمر کے بعد بھی ضیاء قادر قریشی کو ائر لائن میں دو سالہ کنٹریکٹ ملازمت کی مشروط اجازت دی تھی۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس اجازت کو سی او او کے لئے مختص کردہ ٹارگٹ کی تکمیل سے مشروط کیا گیا تھا، ایوی ایشن ڈویژن کو ائر لائن انتظامیہ نے انتہائی ناقص ٹارگٹ پر مبنی سمری روانہ کی تھی۔

    مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بار بار یاد دہانیوں کے باوجود مؤثر ٹارگٹ پر مبنی سمری دوبارہ ایوی ایشن ڈویژن کو ائر لائن سے موصول نہیں ہوئی، دئیے گئے ٹارگٹ میں ناکامی پر وصول کردہ تنخواہ اور مراعات غیر قانونی تصور کئے جانے کی شق بھی دی گئی اجازت سے منسلک ہے۔

    یاد رہے کہ ضیاء قادر قریشی کو اگست2017میں اس عہدے پر بھرتی کیا گیا تھا، اکتوبر2017میں60سال عمر مکمل ہو جانے کے باوجود عہدے پر برقرار رکھا گیا تھا۔

    پی آئی اے نے دہری شہریت کے حامل سی او ا و کے لئے60سال عمر کے بعد ملازمت کے لئے اجازت وزیراعظم سے طلب کی تھی، وزیراعظم نے سی او او کے لئے مذکورہ مشروط اجازت کچھ عرصہ قبل جاری کی تھی۔

    مذکورہ اجازت سے قبل ہی8جنوری کو کئی ماہ کی تنخواہ پر مبنی 23 لاکھ روپے کا چیک بھی ضیاء قادر قریشی کو جاری کر دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے: سی او اوکی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے حکومت کوخط

    پی آئی اے: سی او اوکی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے حکومت کوخط

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے عنقریب ریٹائر ہونے والے چیف آپریٹنگ آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے حکومت کو خط روانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال ائر لائن پی آئی اے کی انتطامیہ نے لاجواب کارنامہ انجام دیا ہے، دو سالہ کنٹریکٹ ملازمت پر ساڑھے تین ماہ کے لیے چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    چودہ جولائی2017 کو بھرتی کیے گئے ضیاء قادر قریشی کی عمر30اکتوبر کو60 سال کی ہو جائے گی، قانون کے مطابق30اکتوبر کے بعد وہ ازخود ریٹائر ہوجائیں گے اور ملازمت پر نہیں رہ سکتے۔

    دو سالہ کنٹریکٹ کے مطابق ضیاء قادر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ساڑھے سولہ ماہ کی ملازمت رہ جائے گی،15لاکھ ماہانہ تنخواہ پر تعینات ضیاء قادر کے لئے وزیر اعظم سے عمر کی رعایت طلب کی گئی ہے۔

    عمر کی رعایت کے لیے11ستمبر کو وزیر اعظم کی منظوری کے لیےخط کیبنٹ سیکٹریٹ کو خط راوانہ کیا گیا، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ضیا قادر کی عمر کا معاملہ ایوی ایشن ڈویژن کے پاس ہے۔

     

  • سیکورٹی کلیئرنس کے بغیرجرمن شہری پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسرتعینات

    سیکورٹی کلیئرنس کے بغیرجرمن شہری پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسرتعینات

    کراچی : جرمن شہری سیکورٹی کلیئرنس کے بغیر ہی پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسر تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برانڈ برنڈ اکتوبر 1994 تا نومبر1996 کی مدت میں ایک ائیرلائن کا بھارت میں سینئر نائب صدر بھی رہا ہے۔

    معاہدے کے مطابق چیف آپریٹنگ افسر کی تعیناتی سیکورٹی سے مشروط قرار دی گئی ،معاہدے میں تعیناتی سے قبل انٹیلیجنس بیورو،اسپیشل برانچ کی کلیئرنس لازمی قراردی گئی ہے۔

    انتظامیہ نے جرمن شہری کو سیکورٹی کلیئرنس سے قبل ہی فروری میں جوائننگ کرا دی،ذرائع کے مطابق نئے چیف آپریٹننگ افسر کی سیکورٹی کلیئرنس تا حال انتظامیہ کو موصوکل نہیں ہوئی۔

    کلیئرنس کے بغیر غیر ملکی کی اعلی انتظامی عہدے پر تعیناتی سیکورٹی رسک ہے،دستاویز ات کے مطابق دو سالہ کنٹریکٹ پرجرمن شہری کو 12 ہزار ڈالرز تنخواہ پر ملازم رکھا گیا۔

    تنخواہ پر تمام ٹیکسز کی ادائیگی پی آئی اے کرے گی،جرمن شہری کو لگڑری کار بمعہ ڈرائیور، سیکورٹی گارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے،بین الاقوامی پروازوں کے بارہ فرسٹ کلاس کے مفت ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔

    کمپنی پالیسی کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر مفت ٹکٹ بھی جاری ہوں گے ،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی گروپ انشورنس اور میڈیکل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

    اہل خانہ کو بھی مفت ٹکٹ اور میڈیکل کی سہولیات بھی فراہم کی جائٰیں گی،سرکاری ٹور کی صورت میں بطور ڈی ایم ڈی ٹی اے ڈی بھی جاری کیا جائے گا،متعلقہ اداروں سے سی او او کی سیکورٹی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔