Tag: chief secetary sindh

  • سندھ میں چیف سیکریٹری کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا

    سندھ میں چیف سیکریٹری کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی: سندھ میں چیف سیکریٹری کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا، وفاق چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کو ہٹانے پر راضی ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گزشتہ دو روز قبل معاملے کے حل کیلئے وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی تھی۔

    وفاقی حکومت نے سجاد سلیم ہوتیانہ کو چیف سیکریٹری سندھ کا چارج چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وفاق نے نئے چیف سیکریٹری سندھ کیلئے عارف احمد خان، عارف عظیم اور صدیق میمن کے نام دیئے ہیں، سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ صدیق میمن سندھ کے نئے چیف سیکریٹری ہوں۔

  • سندھ حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ کی خدمات وفاق کو واپس کردی

    سندھ حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ کی خدمات وفاق کو واپس کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس سونپ دی ۔

    حکومت سندھ نے بالاخر چیف سیکریٹری سندھ کی خدمات واپس وفاقی حکومت کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سربراہ چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سبحان میمن کوچیف سیکریٹری سندھ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت سجاد سلیم ہوتیانہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔

    زرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اورسندھ حکومت میں کافی عرصے سے اختلافات تھے، سندھ حکومت سبحان میمن کو مستقل چیف سیکریٹری سندھ بنانےکی کوشش کر رہی تھی ، سجاد سلیم کی خدمات واپس کرنے کے لئے سندھ حکومت نے کئی بار وفاق سے رجوع کیا تھا مگر شنوائی نہیں ہوئی تھی۔