Tag: chief selector haroon rasheed

  • سعید اجمل نیشنل ٹی 20 کپ میں پرفارمنس دکھائیں، ہارون رشید

    سعید اجمل نیشنل ٹی 20 کپ میں پرفارمنس دکھائیں، ہارون رشید

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلتے ہوئے پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس مقام پر کھڑے ہوئے ہیں، کاونٹی کرکٹ میں بھی انکی کارکردگی متاثر کن ثابت نہیں ہوئی ۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اجمل کو اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہیئے،ہارون رشید نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے یونس خان اور مصباح الحق نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،یونس خان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے اہم اثاثہ ہیں۔

  • عمر اور شہزاد کو سبق سیکھانے کیلئے ٹیم سے باہر کیا، ہارون رشید

    عمر اور شہزاد کو سبق سیکھانے کیلئے ٹیم سے باہر کیا، ہارون رشید

    کراچی : نو منتخب چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سبق سکھانے کے لئے ٹیم سے باہر کیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو خراب رویے کے سبب ٹیم سے باہر کرکے تمام کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کپتان مقرر کیا گیا ہے، امید ہے وہ اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔

    ہارون رشید نے بتایا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے محمد عامر اور شعیب ملک سمیت تمام کھلاڑی زیرِ غور ہیں، جو بہتر فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کرے گا، اسے ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔