Tag: chief selector moin khan

  • زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید جاگ گئی،چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے،خوشخبری جلد ملے گی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، آئی سی سی میٹنگ میں معاملات طے کرلئے جائیں گے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیموں کو ابھی نہیں بلارہے لیکن دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں، چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹ ہوں گے وہ ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    لاہور: عالمی کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    مینجمنٹ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کسے سونپی جائے۔ چیف سلیکٹر معین خان کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے اڑان بھرنے سے واپسی تک خبروں کی زینت بنی رہی۔ کبھی کھلاڑیوں کے ڈسپلن کی خلاف ورزی، کبھی چیف سلیکٹر معین خان کے کیسینو جانے کا واقعہ،تو کبھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس۔ ہار کر واپس آنا اور پھر چھپتے چھپاتے ائرپورٹ سے نکلنا بھی کھلاڑیوں کےلئے نیا نہیں۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں تبدیلیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا یہ معاملہ سرفہرست ہے۔

    مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو سینئیر کھلاڑی ہیں وہ یا تو پرفارم نہیں کرپا رہے یا پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

    جونئیرز کو کپتانی سوپننے کی روایت تو ہے ہی نہیں تو پھر قیادت کس کو ملے گی؟؟اطلاع ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لئے معین خان کی جگہ نئے چیف سلیکٹر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

  • چیف سلیکٹر معین خان کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا گیا

    چیف سلیکٹر معین خان کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا گیا

    لاہور : قومی کرکٹ  ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کا کیسینو جانا مہنگا پڑگیا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر پی سی بی کا فوری ایکشن، سابق کرکٹر کو وطن واپسی کا پروانہ تھما دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی چیئرمین پی سی بی شہریار خان  کی زیر صدارت  لاہورقذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معین خان کو فوری طور پروطن واپس بلایا جائے۔

    انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر کے ساتھ ٹوور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی کرکٹ سربراہ اس بات ثابت قدم رہے کہ معین خان کھانا کھانے کیلئے کیسینو گئے،جوا کھیلنے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا  اثر پاکستان ٹیم پر نہیں پڑے گا۔

  • شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان، سربراہ گورننگ بورڈ نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر معین خان کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا ہدف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ہیں، چیئرمین پی سی بی کیخلاف درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کی ہار کو بنیاد بنایا گیا ہے اور ساتھ  پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کو لپیٹا گیا ہے۔

    پہلی دلیل میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کوسیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    دوسری دلیل ہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں کی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کرکٹ بورڈ کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    موجودہ ٹیم میرٹ پر نہیں، نجم سیٹھی اور شہریار خان کی ذاتی خواہشات پر بنائی گئی، لہذا عدالت عالیہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو عہدے سے ہٹانے اور چیف سلیکٹر کو کام سے روکنے کا حکم دے۔