Tag: child

  • ڈرائیور کا بچے پر قاتلانہ حملہ، گلا کاٹنے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج

    ڈرائیور کا بچے پر قاتلانہ حملہ، گلا کاٹنے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج

    حیدر آباد: بھارت کے شہر میں رکشہ ڈرائیور نے دن دہاڑے چھوٹے بچے پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد  کے علاقے جگت گیری میں رکشہ ڈرائیور نے سر عام چھوٹے بچے پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھوٹا بچہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ ایک آٹو ڈرائیور وہاں پہنچا اور اس نے بچے کو زمین پر پٹخ کر بلیڈ سے گلا کاٹ دیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد بچہ زمین پر گر پڑا۔

    اس وحشیانہ واردات کو دیکھ کر مقامی افراد لڑکے کی چیخ و پکار پر اسے بچانے کے لیے پہنچے کہ آٹو ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکا تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • ماں کا ہولناک اقدام، کمسن بیٹے کو قتل کر کے لاش پکا کر کھا گئی

    ماں کا ہولناک اقدام، کمسن بیٹے کو قتل کر کے لاش پکا کر کھا گئی

    مصر میں نفسیاتی عارضوں کا شکار ایک ماں نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو قتل کیا اور لاش کے کچھ حصے پکا کر کھا گئی، 30 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    مصر کے ایک گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جب ایک ذہنی مریض ماں نے اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش کو پکا کر کچھ حصے کھا لیے۔

    مصر کے ابو شلبی گاؤں میں ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو پکایا اور اس کے کچھ حصے کھا گئی۔

    رپورٹس کے مطابق 30 سالہ مشتبہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا جرم اس وقت کیا جب وہ ہوش کھو بیٹھی تھی۔

    ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی، اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون تقریباً 3 سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاؤں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی سے اغوا ہونے والا 2 ماہ کا بچہ ننکانہ صاحب سے بازیاب

    کراچی سے اغوا ہونے والا 2 ماہ کا بچہ ننکانہ صاحب سے بازیاب

    لاہور / کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے اغوا ہونے والا 2 ماہ کا بچہ پنجاب سے بازیاب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے 2 ماہ کے بچے کو بازیاب کرلیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل عبد اللہ کو تاوان کے لیے کراچی سے اغوا کیا تھا، ملزم کے خلاف کراچی کے ضلع کورنگی کے تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا۔

    پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ایک کروڑ روپے کے لیے اغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ بازیاب

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا، اغوا کاروں نے 1 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 1 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے 5 سال کے بچے کو بازیاب کرلیا گیا۔

    ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ برہان نامی بچے کو 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے 31 دسمبر کو اغوا کیا تھا، بچے کی فیملی کو 1 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی ہوئی تھی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے ایک اور کال کی اور بچے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔

    ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی اور ٹیکنیکل طریقے سے پولیس نے ملزمان کو ٹریس کیا، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

  • آوارہ کتوں نے شیر خوار بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، بچے کی دردناک موت

    آوارہ کتوں نے شیر خوار بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، بچے کی دردناک موت

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شیر خوار بچہ آوارہ کتوں کے ہتھے چڑھ گیا، کتوں نے بچے کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس کے بعد ننھا بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پیش آیا، بچے کی موت کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سڑک بند کردی اور احتجاج شروع کردیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں اس سے قبل بھی سگ گزیدگی کے واقعات ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق سوسائٹی میں تعمیراتی کام جاری تھا جہاں مزدور کام کر رہے تھے، انہی میں ایک خاتون سپنا دیوی اپنے 18 ماہ کے بیٹے کو لے کر وہاں مزدوری کرنے آرہی تھیں۔

    واقعے کے روز سپنا بچے کو ایک جگہ بٹھا کر کچھ دور کام کر رہی تھی جب لوگوں نے بچے کے رونے اور چیخنے کی آوازیں سنیں، لوگ وہاں پہنچے تو کئی آوارہ کتے بچے کو گھیر کر اسے بھبنھوڑ رہے تھے۔

    لوگوں نے کتوں کو مار کر وہاں سے بھگایا اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    سوسائٹی کے اپارٹمنٹ اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر دھرم ویر یادو کا کہنا ہے کہ بچے کو ایک نجی اسپتال لے جایا گیا اور رات دیر گئے تک بچے کا آپریشن جاری رہا، کتوں نے بچے کے پیٹ میں کئی جگہ کاٹ لیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی آنت باہر آگئی تھی، انہوں نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن ننھا بچہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

    واقعے کے بعد پوری سوسائٹی صدمے اور اشتعال کی کیفیت میں ہے اور لوگ مقامی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

  • ٹانگوں‌ کی جگہ سینگ کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ دیکھ کر ڈاکٹر حیران

    ٹانگوں‌ کی جگہ سینگ کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ دیکھ کر ڈاکٹر حیران

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک قصبے میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے علاقے مین پورہ میں ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک بچے کی پیدائش ٹانگوں کی بجائے سینگ جیسی ساخت کے ساتھ ہوئی ہے۔

    بچے کی پیدائش کے بعد پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے اور ماں کو شیو پوری ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

    اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق نوزائیدہ بچے کی ابھی مکمل افزائش نہیں ہوئی ہے، اور اس کا وزن صرف 1.04 کلو گرام ہے، جو کہ نومولود کے عام وزن سے کافی کم ہے۔

    اگرچہ یہ پیدائش طبی طور پر ایک نایاب واقعہ ہے، تاہم ڈاکٹروں نے بچے کی حالت کو مستحکم قرار دیا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی ٹانگ کی جگہ پر ایک سینگ جیسا اسٹرکچر موجود ہے۔

    بچے کو اسپتال کے اسپیشل نیو بورن کیئر یونٹ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

  • بڑے تو بڑے بچوں میں بھی غصہ آوٹ آف کنٹرول

    بڑے تو بڑے بچوں میں بھی غصہ آوٹ آف کنٹرول

    غصہ ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جس میں خوف، اداسی، فرسٹریشن، پچھتاوا، شرمندگی یہاں تک کہ خوشی بھی جب ایک حد کو پار کرے تو غصہ ظاہر ہوگا۔

    ہم نے اکثر بہت سے بچوں کو غصہ کرتے دیکھا ہوگا جس میں وہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں، جس کے نتیجے میں والدین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اپنے بچوں کو اچھا ماحول، اچھا گھر، بہتر خوراک، کپڑے اور بہترین مستقبل مہیا کرنا والدین کی ذمہ داری ہے جو ہر بچے کا حق ہے۔

    بہت سے والدین اس بات سے ناواقف ہیں کہ جسمانی ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کی کچھ جذباتی ضروریات بھی ہیں جن کی دیکھ بھال کرنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر اطفال ڈاکٹر معیز حسین نے کچھ اہم باتوں کی جانب توجہ دلائی ہے جسے والدین کیلئے سمجھنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محققین نے اس کیفیت کے حوالے سے تحقیق کی جس میں انہوں نے ایک نتیجی اخذ کیا جس کو ایموشنلی انٹیلی جینس کہا جاتا ہے جسے انہوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے جس کی تربیت شروع سے دینا ضروری ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ والدیں کو چاہیے کہ بچے کو سب سے پہلے صبر اور تحمل سکھائیں اس کے بعد صلہ رحمی اور رب کا شکر ادا کرنے کی عادت۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی لوگ ایموشنلی تو بہت ہیں لیکن ایموشنلی انٹیلی جینٹ نہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ والدین کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کو جذبات پر قابو پانے کے طریقے اور جذبات کا اظہار کیسے کرنا ہے یہ سکھائیں کیونکہ یہ جانے بغیر کہ جذبات سے کیسے نمٹنا ہے آپ کے بچے کے لئے زندگی میں آگے بڑھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

  • 2 سالہ بچے کا بندوق سے کھیل، والد کو گولی مار دی

    2 سالہ بچے کا بندوق سے کھیل، والد کو گولی مار دی

    امریکا میں ایک 2 سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے اپنے والد کو گولی مار دی، پولیس نے والدہ کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں 2 سالہ بچے نے غلطی سے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، بچے کے والدین نے بندوق محفوظ جگہ پر رکھنے کے بجائے لاپرواہی سے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔

    26 مئی کو جب پولیس حکام 911 پر کال موصول ہونے کے بعد آرلینڈو کے قریب واقع گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ بچے کی والدہ میری آیالا اپنے شوہر ریگی میبری کو سی پی آر دے رہی تھیں۔

    اورنج کاؤنٹی کے شیرف جان مینا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ابتدائی طور پر خیال تھا کہ 26 سالہ نوجوان جو اسپتال پہنچتے ہی کچھ دیر بعد دم توڑ گیا، نے خود کو گولی مار لی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بڑے بیٹے نے تفتیش کاروں کو بعد میں بتایا کہ اس کے دو سالہ بھائی سے غلطی سے بندوق چل گئی تھی۔

    عدالتی دستاویزات میں کہا گیا کہ بندوق ایک بیگ میں تھی جسے ریگی میبری نے زمین پر چھوڑ دیا تھا، بچہ اس بیگ کے پاس آیا اور اس نے اپنے والد کو اس وقت پیٹھ میں گولی مار دی جب وہ کمپیوٹر پر ویڈیو گیم کھیل رہے تھے۔

    شیرف نے بتایا کہ دونوں والدین بچوں کو نظرانداز کرنے اور منشیات کے استعمال کے متعدد جرائم کے بعد پے رول پر تھے۔

    جان مینا کا کہنا ہے کہ بندوق کے مالک جو اپنے آتشیں اسلحے کو صحیح طریقے سے محفوظ نہیں رکھتے، وہ اپنے گھروں میں ہونے والے ان واقعات سے صرف ایک سیکنڈ کے فاصلے پر ہیں۔

    شیرف نے مزید کہا کہ اب ان چھوٹے بچوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے، ان کے والد ہلاک ہو چکے ہیں، والدہ جیل میں ہیں۔ ایک چھوٹے بچے کو اپنی زندگی اس صدمے کے ساتھ
    گزارنی ہے کہ اس نے اپنے والد کو گولی ماری۔

    امریکا میں ایسے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں، اگست 2021 میں ایک اور 2 سالہ بچے کو بیگ میں ایک بندوق ملی تھی اور اس نے اپنی والدہ کے سر میں اس وقت گولی ماری جب وہ ایک ویڈیو کانفرنس میں مصروف تھیں۔

  • سعودی عرب: بچوں کے پاسپورٹ کا اجرا۔۔۔۔۔ یہ کام لازمی قرار دے دیا گیا

    سعودی عرب: بچوں کے پاسپورٹ کا اجرا۔۔۔۔۔ یہ کام لازمی قرار دے دیا گیا

    سعودی عرب نے بچوں کے پاسپورٹ اجرا کے لئے اہم شرط عائد کردی ہے۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں کو ہدایت جاری کیں ہے کہ اگر وہ بارہ برس یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کا نیا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہوں یا پہلے سے موجود پاسپورٹ میں توسیع کرانا چاہتے ہوں تواس کے لیے انہیں ان کے فنگر پرنٹس کرانے ہوں گے۔

    یہ کام کس طرح سرانجام دیا جائے ؟ حکام نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن طریقہ متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے پرانے پاسپورٹ کی تجدید کرائی جاسکتی ہے جبکہ بچوں کا نیا پاسپورٹ بھی بنوایا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بچوں کا اقامہ، بڑی خبر سامنے آگئی

    حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ نیا پاسپورٹ و تجدید شدہ پاسپورٹ نیشنل ایڈریس پر’سبل‘ کے ذریعے منگوایا جاسکتا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے احوال مدنیہ کے دفاتر سے رجوع کریں، اس کے لیے انہیں پہلے سے ٹائم لینا ہوگا۔

  • پارکنگ میں ننھی سائیکل کھڑی کرنے والے بچے کا اطمینان، گاڑی کا ڈرائیور پریشان

    پارکنگ میں ننھی سائیکل کھڑی کرنے والے بچے کا اطمینان، گاڑی کا ڈرائیور پریشان

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک بچے کی کار پارکنگ میں اپنی سائیکل پارک کرنے کی معصومانہ حرکت نے صارفین کا دل موہ لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ میں گاڑیوں کے درمیان ایک بچہ اپنی ننھی سی سائیکل پارک کر رہا ہے، بچے کی عمر 5 سے 6 سال ہے۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ اس وقت سامنے ہی ایک گاڑی کا ڈرائیور اپنی گاڑی کو وہاں پارک کرنے کے لیے موجود ہے لیکن بچہ مکمل طور پر اسے نظر انداز کر کے اپنی سائیکل وہاں کھڑی کردیتا ہے۔

    اس کے بعد بچہ نہایت اطمینان سے اتر کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔

    ٹویٹر صارفین اس بچے کی معصومیت اور اعتماد سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جس طرح وہ بچہ اعتماد سے وہاں سے گیا ہے وہ دیکھنے کے قابل ہے۔