Tag: Child abduction

  • پپری سے 2 بچیوں کو بازیاب کرانے کی ویڈیو وائرل

    پپری سے 2 بچیوں کو بازیاب کرانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں دو بچیوں کو نیم بے ہوش کر کے رکشے میں لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پپری سے 2 بچیوں کو بازیاب کرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ایک خاتون اور ایک مرد دو بچیوں کو نیم بے ہوش کر کے اغوا کر کے لے جا رہے تھے۔

    شہریوں کو جب معلوم ہوا کہ اغوا کی واردات ہو رہی ہے تو انھوں نے رکشے کا پیچھا کرتے ہوئے اغوا کاروں کو پکڑ لیا، رکشے سے خاتون اور مرد کو گھگھر پھاٹک کے قریب لنک روڈ پر پکڑا گیا۔

    کراچی، شادی میں جانے والے نوجوان کا دھڑ مل گیا، سر غائب

    دو بچیاں رکشے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ملیں، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر الخدمت اسپتال پہنچایا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لے کر بچیاں ان کی دادی کے حوالے کر دیں۔

  • 10 کروڑ تاوان کے لیے پانچ سالہ عریض کو اغوا کرنے والا ملزم مارا گیا، بچہ بازیاب

    10 کروڑ تاوان کے لیے پانچ سالہ عریض کو اغوا کرنے والا ملزم مارا گیا، بچہ بازیاب

    لاہور: 10 کروڑ تاوان کے لیے بچے عریض کو اغوا کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں مارا گیا، بچے کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دس کروڑ روپے تاوان کے لیے بچہ اغوا کرنے والا مارا گیا، پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

    ڈی ایس پی علی بٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے بھسین گاؤں پہنچی تھی، جہاں ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

    ملزم کی ساتھی مغوی بچے کی سوتیلی نانی کو بھی گرفتارکر لیا گیا، ملزم نے چند روز قبل 5 سال کے بچے عریض کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔

    ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

  • بچے کے اغوا کی ویڈیو، والدین کو احتیاط کا مشورہ، پولیس نے بچہ بازیاب کرا لیا

    بچے کے اغوا کی ویڈیو، والدین کو احتیاط کا مشورہ، پولیس نے بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شہر قائد کی پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کل اغوا ہونے والے بچے کو آج حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد سے بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع واٹر پارک سے فیملی کے ساتھ آنے والا ڈھائی سالہ بچہ معصب اچانک غائب ہو گیا تھا، جس پر تفتیش کرتے ہوئے میمن گوٹھ پولیس نے لطیف آباد میں چھاپا مار کر بچے کو بازیاب کرا لیا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ 2 سالہ بچے معصب کو کراچی سے اغوا کر کے حیدر آباد لے جایا گیا تھا، پولیس نے خاتون اور اس کے 2 ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے وی سی سی کے حوالے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو سالہ معصب اپنی فیملی کے ہمراہ واٹر پارک عید کے موقع پر تفریح کے لیے آیا ہوا تھا، لیکن والدین کی نظروں سے کچھ دیر کے لیے دور ہونے پر یہ ناخوش گوار واقعہ رونما ہو گیا، اس لیے مارکیٹوں اور تفریح گاہوں میں والدین کو بچوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

    پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ معصب کے اغوا کا مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ میں درج کیا گیا ہے، واٹر پارک کی جو سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے اس میں معصب کو 2 مردوں اور ایک عورت ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک بچے نے بھی معصب کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

    کراچی: واٹر پارک سے فیملی کے ساتھ آنے والا بچہ اغوا

    ایف آئی آر کے مطابق بچے کو اغوا کار پارکنگ ایریا میں سفید رنگ کی گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے، اور یہ واردات شام پونے چھ بجے کی گئی تھی۔

  • اغواء کار بچوں کو کہاں فروخت کرتے ہیں، ملزم کا ہوشربا انکشاف

    اغواء کار بچوں کو کہاں فروخت کرتے ہیں، ملزم کا ہوشربا انکشاف

    لاہور : پنجاب میں بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان نے ہولناک انکشاف کیا ہے، بچوں کی فروخت کے حوالے سے دیئے گئےبیان پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقے شاہدرہ مصطفیٰ ٹاؤن میں ایک بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا جسے پولیس نے 9 گھنٹے بعد بازیاب کرالیا۔

    صحافیوں کو پولیس حکام نے بتایا کہ مقامی شہری سہیل کی بیٹی کو ان کے محلہ کے رہائشی دلاور نامی شخص نے اغوا کیا تھا ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے ورغلا کر ساتھ لے جارہا ہے لیکن وہ بچی کو کہاں لے کر جاتا ہے ابھی واضح نہیں ہوا۔

    تفتیش کے دوران پولیس کو ملزم کے موبائل فون کی گیلری سے محلے کے دیگر بچوں کی تصاویر بھی ملی ہوئی، جنہیں بعد میں اغواء کیا جانا تھا۔

    پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ اغوا کار بچی کو خواجہ سرا کے ہاتھوں بیچنے لے گیا تھا اور یہ ملزمان بچوں کو اغواء کرکے خواجہ سراؤں کو فروخت کردیتے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم سے ابھی تفتیش جاری ہے، محلے داروں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا گروہ 3 افراد پر مشتمل ہے جو بچوں کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرتے ہیں۔