Tag: child abuse

  • قصورمیں بچوں سےزیادتی کے واقعات پرٹویٹرمیں غم وغصہ

    قصورمیں بچوں سےزیادتی کے واقعات پرٹویٹرمیں غم وغصہ

    قصورمیں سینکڑوں بچوں اوربچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پرسوشل میڈیا پرانتہائی غم و غصے کا اظہارکیا جارہا ہے اور عوام کی جانب سے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    پنجاب کے شہرقصور کے حسین خان والا نامی دیہات میں ایک مقامی گروہ کے ملزمان نے 286 کمسن بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کران کی وڈیو بناکربلیک میلنگ کررہے تھے اوریہ سلسلہ 2009 سے جاری تھا۔

    وڈیو کلپس کے منظرِعام پرآنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


    قصورمیں 286 کمسن بچوں سے جنسی تشدد، لواحقین کا احتجاج


    متاثرین کے لواحقین کی جانب سے دائرمقدمہ کو مقامی پولیس نے انتہائی کمزورکیس بناکر عدلیہ میں پیش کیا جس سے ملزمان کو با آسانی ضمانتیں مل گئیں ہیں۔

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ بھی گردش کررہا ہے جس میں عوام کی جانب سےپنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزسا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


    #ChildAbuse


     

     

  • کولمبیا کا امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیق کا فیصلہ

    کولمبیا کا امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیق کا فیصلہ

    بوگوٹا: کولمبین حکومت نے امریکی فوجیوں اورٹھیکیداروں کی جانب سےبچوں پر مبینہ جنسی تشدد کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں نے مبینہ طورپر53 کم سن بچوں کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان واقعات کو فلمایا بھی گیا ہے اوران کی ویڈیوز بھی فروخت کی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات میلگر اورگراردوت نامی قصبے میں پیش آئے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میلگر نامی قصبے میں ایک امریکی کانٹریکٹر اور سارجنٹ نے سال 2007 میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    دوسری جانب کولمبیا کے انسانی حقوق کے محتسب نے ان الزامات کو رد کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے کولمبیا کو ملٹری اور سفارتی سطح پر منشیات اور مسلح جدوجہد کے خاتمے لئے کئی ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جانے والی ہے۔

    گزشتہ ماہ کولمبیا کے شہربوگوٹا میں امریکی سفارت خانےنے کہا ہے کہ وہ امریکی افسران کی جانب سے جنسی تشدد کے ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

  • فیصل آباد: کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    فیصل آباد: کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    فیصل آباد: پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، اہلِ علاقہ نے ملزم کو قابو کرکے تشددکا نشانہ بنا کرپولیس کےحوالے کردیا۔

    تھانہ جھنگ بازار کے علاقے گلفشاں کالونی کے رہائشی محنت کش صادق کی پانچ سالہ بچی کو ملزم وسیم نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قبرستان کے باہر پھینک دیا۔

    ملزم ایک دوسری بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    پولیس نے  موقع پر پہنچ کرملزم کوحراست میں لے لیا اورتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

    شہریوں نے زیادتی کے واقعے کے خلاف ٹائرجلا کرجھنگ روڈ کو دو گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورآئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔