Tag: child abusing

  • بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف شنیرا اکرم کی منفرد مہم

    بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف شنیرا اکرم کی منفرد مہم

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بچوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتی کیخلاف آسٹریلوی مہم پالشڈ مین کے پلیٹ فام سے اپنا کردارادا کررہی ہیں۔

    شنیرا اکرم کی اس مہم میں پاکستان کی نامور اسپورٹس اور شوبز شخصیات بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں، وسیم اکرم سمیت پاکستان کی دیگر نامور شخصیات، کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اپنے ناخن پینٹ کرکے معصوم بچوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ملک بھر میں مردوں کے نرم تصور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر شعور کو فروغ دینا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں مہمان خصوصی شنیرا اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا میں پالشڈ مین نامی تنظیم کی مہم سالہا سال سے چل رہی ہے جبکہ آج کل پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات عروج پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو عالمی مہم کا حصہ بنا رہے ہیں جو ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف ہے ہمیں امید ہے کہ یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

  • قصورکے بعد اب جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف

    قصورکے بعد اب جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف

    فیصل آباد : قصور کے بعد اب جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے،  کئی لڑکوں سے زیادتی کی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آگئیں، جڑانوالہ پولیس نے زیادتی کے کئی ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ملزمان کمسن لڑکوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بناتے اور پھر بلیک میل کرتے تھے۔ زیادتی کے واقعات کا انکشاف علاقے کے ایک متاثرہ لڑکے نے کیا تھا۔

    فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے اسکینڈل کے بعد پولیس حکام حرکت میں آگئے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں چار ملزمان ملوث ہیں،3ملزمان عاقب، راشد اور کاشف کو گرفتار کیا جا چکا ہے،جبکہ چوتھا ملزم اعجاز بھی بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

    ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے اور دیگرمتاثرین کے آنے پر ملزمان کیخلاف مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا کیونکہ اس قسم کے واقعات کا مجھے علم ہی نہیں، معاشرتی برائیوں کو روکنے کیلئے قانون کو حرکت میں آکر ایسے واقعات کی بیخ کنی کرنی چاہئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قصور میں بھی لڑکوں سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا تھا کم از کم پانچ رکنی گروہ سال دو ہزارتیرہ سے یہ گھناؤنا کام کر رہا تھا، ایک ملزم آصف حکمران سیاسی جماعت کا سرگرم رکن ہے ۔

    مذکورہ ملزم سولہ سال کی لڑکی کے قتل میں گرفتار ہوا تو اس کے موبائل سے گھناؤنی ویڈیوز اور تصاویر ملیں،  دو ملزمان آصف اور راشد کو گرفتار کرلیا گیاتھا، ملزمان پر قتل کے تین مقدمات درج ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قومی اسمبلی : بچوں سے زیادتی کیخلاف قانون سازی کی تیاریاں

    قومی اسمبلی : بچوں سے زیادتی کیخلاف قانون سازی کی تیاریاں

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قانون سازی کیلئے اراکین سے تجاویز طلب کرلیں، تمام اراکین اس بات پر متفق تھے کہ اس حوالے سے تمام جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت منعقد ہوا، اس کے موقع پر قصور کی رہائشی ننھی زینب کے قتل کے واقعے پر اراکین نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زینب کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد زینب کے قتل میں ملوث ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتیں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

    اجلاس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون سازی کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی نےاراکین سے تجاویز طلب کرلیں۔

    اراکین کامؤقف تھا کہ تمام جماعتوں کو مل کرسخت قانون سازی کرنا ہوگی اورپولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ قصور واقعے پر پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے ثبوت کی بدولت ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں اس طرح کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے،عوام کے سامنے واقعے کی تمام تر تفصیلات رکھیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔