Tag: child burn

  • انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی، مریم نواز سے انصاف کی اپیل

    انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی، مریم نواز سے انصاف کی اپیل

    لاہور کے گنگارام اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی، جلنے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے والدین کو نرسری سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے گنگارام اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے دس دن سے زیر علاج نومولود بچی انکیوبیٹر پر جھلس گئی، جھلسنے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے والدین کو نرسری سے باہر نکال دیا۔

    متاثرہ بچی کے والد رفاقت علی نے بتایا گزشتہ رات بچی کو دیکھنے گئے تو وہ جل رہی تھی، ان کا الزام ہے عملے کی غفلت سے انکیوبیٹر مشین کا درجہ حرارت زیادہ ہوگیا جس سے ان کے بیٹی کا جسم جھلس گیا۔

    والد نے کہا کہ جب میں نے عملے سے جلنے کی وجہ پوچھی تو عملے نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور نرسری سے نکال دیا، والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کردی۔

  • گوجرانولہ: مسجد کے پیش امام نے کمسن بچے کو جلتے چولہے میں پھینک دیا

    گوجرانولہ: مسجد کے پیش امام نے کمسن بچے کو جلتے چولہے میں پھینک دیا

    گوجرانولہ: مسجد کے پیش امام نے سات سالہ بچے کو جلتے چولہے میں پھینک دیا، جھلسے ہوئے بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    نہ سمجھی کی عمر میں کمسن بچے کی معمولی بدتمیزی۔۔عقل و شعور اور انسانیت کا درس دینے والےمسجد کے پیش امام سے برداشت نہ ہوئی، ندیم نے سات سالہ فیصل کو جلتے چولہےمیں جھونک دیا۔

    فیصل کے والد نے بتایا کہ بیٹے کی چند روز پہلے مولوی سے تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد مولوی ندیم نے فیصل کو اسکول جاتے ہوئے اغواء کرلیا تھا۔

    چولہے کی دہکتی آگ میں جھلستے فیصل کی چیخ و پکار سن کر اہل خانہ پہنچ گئے اور فیصل کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا، تھانہ فیروزوالا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔