Tag: child death

  • کراچی : ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

    کراچی : ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

    کراچی : شیر شاہ میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 10سالہ جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیر شاہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے ڈمپر کو اگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق اندوہناک ٹریفک حادثہ شیر شاہ گلبائی فلائی اوور پل کے نیچے پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 10 سالہ بچہ جاں بحق، والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں35سالہ رضوان اور 30سالہ اہلیہ لارین شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی والدین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گلبائی فلائی اوور چوک پر حادثے کے بعد وہاں موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر نذرآتش کردیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : بلدیہ میں ڈمپر نے 3 موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب ڈمپر نے 3 موٹرسائیکل سوار سگے بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں بھائی ہیں، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ راہب جاں بحق ہوا جبکہ منیر اور صاحب شدید زخمی ہوئے۔

  • راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق  متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی: راولپنڈی کے ایک گھر میں گیزر سے گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا ہے جس نے دو سالہ بچے کی جان لے لی ہے جبکہ دو بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی نیو منگٹال میں ایک رہائشی عمارت کے گیزر سے گیس لیک ہونے سے زوردار دھماکا ہوگیا ہے۔ واقعے میں دو سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد جلس گئے ہے۔ زخمیوں کو رسیکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی مدد سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ایک خاتون سمیت دو بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس لیکج اور سلینڈر دھماکے کے چھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔