Tag: child died

  • کراچی: بھائی کے ساتھ مدرسہ جانے والا بچہ جاں بحق

    کراچی: بھائی کے ساتھ مدرسہ جانے والا بچہ جاں بحق

    کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں گلے پر تیز دھار چیز لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسلامیہ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 9 سالہ بچے کا گلا کٹ گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت نو سالہ مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے، بچہ اپنے بھائی کے ساتھ مدرسے جارہا تھا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی اطلاع کے مطابق کچرے میں آگ لگی ہوئی تھی، کچرے میں موجود شیشے کی بوتل پھٹی جو بچے کی گردن میں لگ گئی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں، لیکن ورثا بغیر کارروائی کے بچے کی لاش لے گئے ہیں۔

  • والدین کی غفلت نے شیرخوار بچے کی جان لے لی

    والدین کی غفلت نے شیرخوار بچے کی جان لے لی

    حیدرآباد : بھارت میں والدین کی غفلت کی وجہ سے ایک شیر خوار بچہ موت کے منہ میں چلا گیا، سوا سالہ بچے نے زہریلی دوا پی لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے چندا نگر کے علاقے میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مچھر مار دوا پینے سے 15 ماہ کے بچے کی موت واقع ہوگئی۔

    اس حوالے سے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ15 ماہ کا ابو ذاکر گھر میں اکیلا کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس نے مچھر مار دوا پی لی۔

    بچے کے والدین نے ذاکر کو بیڈ روم میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا تو اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی، چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

  • ایبٹ آباد : تیزرفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،11افراد زخمی ہوگئے

    ایبٹ آباد : تیزرفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،11افراد زخمی ہوگئے

    ایبٹ آباد : پبلک پارک میں تیز رفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے، انتظامیہ نے حادثے کے بعد پارک سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے پبلک پارک میں تیز رفتار جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں نے بتایا کہ جھولا رفتار تیز ہونے سے بے قابو ہو گیا تھا، جھولے میں دس کے قریب خواتین، مرد اور بچے سوار تھے، حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی، خوشیوں کی آوازیں، چیخوں اور کراہوں میں بدل گئیں۔

    حادثے میں زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس اور بےنظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسٹیشن کما نڈر بریگیڈئیر فیصل اور ایگزیکٹو آفیسر زوفشاں منظور نے موقع پر پہنچ کر پارک کو سیل کر دیا۔

  • رحیم یارخان میں وحشی کتوں نے 3 معصوم بچوں کی جان لے لی

    رحیم یارخان میں وحشی کتوں نے 3 معصوم بچوں کی جان لے لی

    رحیم یارخان: آوارہ کتوں نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی، ماں اپنے جگرکے ٹکڑوں کو بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یارخان کے علاقے فیروزہ کے چک نمبر80 میں ایک مقامی زمینداراپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کھیتوں کو پانی لگانے آیا تھا جہاں کتوں نے اس کے بیوی بچوں نرغے میں لے لیا۔

    حملہ آورکتوں کا غول 6 سے 8 کتوں پرمشتمل تھا جس نے محمد نامی زمیندار کے تین بچوں کو گھیرے میں لے کر بھنبھوڑنا شروع کردیا۔

    بچوں کی ماں نے وحشی کتوں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی اور کتوں نے اس کے جگر گوشوں کو اس کی آنکھوں کے سامنے نوچ ڈالا۔

    تینوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں کوشدید زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جاں بحق ہونے والے بچوں کے نام عبیداللہ، عبداللہ اور بلال ہیں اوران کی عمریں بالترتیب 2، 4 اور آٹھ سال بتائی گئی ہیں۔

    اس اندوہناک سانحے نے چک کے سارے مکینوں کو شدید صدمے سے دوچارکردیا ہے اور علاقے میں سوگ کا عالم ہے۔

  • مٹھی کے اسپتال میں ایک اوربچی دم توڑگئی، تعداد119 ہوگئی

    مٹھی کے اسپتال میں ایک اوربچی دم توڑگئی، تعداد119 ہوگئی

    مٹھی: مٹھی کے اسپتال میں قحط اورخشک سالی سے ایک اوربچی زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔ تھرپارکر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔

    مٹھی چھاچھرو کے تعلقہ اسپتال میں زیرِعلاج اٹھارہ ماہ کی بچی ثمینہ دم توڑگئی ہے، جس کے بعد اب تک مرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو انیس ہوگئی ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں سینتالیس بچے زیرِعلاج ہیں جبکہ تین بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پراُنہیں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

    تھرمیں قحط اورخشک سالی کے باعث روزانہ بچوں کی ہلاکت میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق  متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی: راولپنڈی کے ایک گھر میں گیزر سے گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا ہے جس نے دو سالہ بچے کی جان لے لی ہے جبکہ دو بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی نیو منگٹال میں ایک رہائشی عمارت کے گیزر سے گیس لیک ہونے سے زوردار دھماکا ہوگیا ہے۔ واقعے میں دو سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد جلس گئے ہے۔ زخمیوں کو رسیکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی مدد سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ایک خاتون سمیت دو بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس لیکج اور سلینڈر دھماکے کے چھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔