Tag: child kiddnap

  • لاہور : نامعلوم عورت جنرل اسپتال سے نومولود بچہ اٹھا کر لے گئی

    لاہور : نامعلوم عورت جنرل اسپتال سے نومولود بچہ اٹھا کر لے گئی

    لاہور : جنرل ہسپتال سے نامعلوم عورت نومولود بچہ اغواء کرکے فرار ہوگئی، نامعلوم خاتون نے بچے کی والدہ کو جھانسہ دے کر بچہ گود میں لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال سے نومولود بچے کو اغواء کرلیا گیا، بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    فوٹیج میں اغواء کار خاتون کو بچہ لے کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر خالد نے میڈیا کو بتایا کہ بچہ والدین کی غفلت سے اغواء ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بچہ پیدائش کے فوری بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا تھا، نامعلوم خاتون نے بچے کی والدہ سے کہا کہ تم بچے کا دودھ تیار کرو میں بچے کا دھیان کرتی ہوں۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد کے مطابق نامعلوم خاتون کچھ دیر بچے کو گود میں لے کر گھومتی رہی پھر موقع پاتے ہی اسپتال سے فرار ہوگئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل خانہ نے لیبر روم کے باہر ایک نامعلوم عورت کو خود بچہ دیا، نامعلوم عورت بچہ لے کر فرار ہوگئی۔

  • قصور میں دن دہاڑے بچے اغواء ہونے لگے

    قصور میں دن دہاڑے بچے اغواء ہونے لگے

    قصور : پنجاب میں بچوں کے اغواء کی وارداتیں آئے روز بڑھتی جارہی ہیں، ملزمان اب اتنے دلیر ہوگئے ہیں کہ نومولود بچوں کو  بھی دن دہاڑے اغواء کرلیا جاتا ہے۔

    پنجاب کے شہر قصور میں ایک بار پھر نومولود بچوں کے اغواء کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، الہ آباد میں نومولود بچی کے اغواء کے دو دن بعد قریب ہی دوسرے گاؤں سے ایک اور بچہ اغواء کرلیا گیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پولیس صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، یہاں آکر چائے پانی پی کر چلی جاتی ہے، ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس کے علاوہ ڈی پی او قصور نے بھی یہاں کا دورہ نہیں کیا۔

    اغواء کار اتنے دلیر ہوچکے ہیں کہ پہلے چونیا کے گاؤں بھاگی وال سے سات روز کی بچی اغواء کی گئی اور وہاں سے صرف 20سے 25 کلومیٹر کے فاصلے ہر دوسرے گاؤں کنگن پور سے15دن کے بچے کو بھی دن دہاڑے اغواء کرلیا جاتا ہے۔

    اسے طرح کے دوسرے واقعے میں قصور کے علاقے کنگن پور سے غریب بھٹہ مزدور کا جھولے میں جھولتا 15روز کا بچہ نامعلوم افراد چھین کر لے گئے، دو دن میں اغواء کی دو وارداتوں پر پولیس نے اب تک کوئی خاطر خوا اقدامات نہیں کیے۔

    مغوی بچوں کے غمزدہ لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی بازیابی کیلئے انہیں پولیس سے کوئی خاص امید نہیں ہے میڈیا سے گزارش ہے کہ ہماری اپیل آرمی چیف تک پہنچا دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام “ذمہ دار کون” کی ٹیم کو تفصیلات بتاتے ہوئے بچے کے والد نے کہا کہ میں کام پر گیا ہوا تھا تو ایک مرد اور ایک عورت گھر میں آئے اور کہا کہ بچے کو ٹیکہ لگانا ہے، جب میری بیٹی جس کی عمر سات سال ہے اس نے انہیں منع کیا تو انہوں نے بچہ چھین کر اسے دھکا دے دیا۔

    مغوی بچے کی ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ میں فوراً باہر نکلی اور بھٹے کے منشی کو بتایا لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا، پھر میرے بھائی نے موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن اسے بھی کچھ نہیں ملا۔

    مغوی بچے کے باپ کا کہنا ہے کہ پولیس والے تسلیاں دے رہے ہیں کہ بچہ مل جائے گا لیکن اب تک نہیں ملا، غمزدہ والدین نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی کہ ان بچے کو بازیاب کروایا جائے ۔

  • نارووال : نامعلوم عورت اسپتال سے نوزائیدہ بچے کو شاپر میں ڈال کر فرار

    نارووال : نامعلوم عورت اسپتال سے نوزائیدہ بچے کو شاپر میں ڈال کر فرار

     نارووال : خاتون نے شیر خوار بچے کو اغواء کرلیا، نجی اسپتال سے اغواء کار شیرخوار کو شاپر میں ڈال کر لے گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور عملہ تعاون نہیں کررہا۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے ایک نجی اسپتال سے خاتون شیرخوار کو شاپر میں ڈال کر لے گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش خاتون بچے کو گود میں لے کر پہلے واش روم میں گئی، اغوا کار واش روم سے باہر نکلی تواس کے ہاتھ میں بڑا سا شاپر تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش شروع کردی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے فرخ انعام نے بتایا کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ چار روز قبل ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی بچے کی نانی اسے لیکر اسپتال کی لابی میں بیٹھی تھی۔

    اس دوران ایک عورت نے آکر بچے کو نانی سے کہا کہ بچے کی آنکھیں خراب لگ رہی ہیں اسے ڈاکٹر کو دکھائیں جس پر وہ عورت نانی سمیت بچے کو دکھانے ڈاکٹر کے پاس اور بہانے سے اسے لے کر غائب ہوگئی۔

    اس حوالے سے بچے کی نانی کا کہنا ہے کہ یہ عورت مجھے کل بھی ملی تھی اور کہاتھا کہ وہ یہاں کام کرتی ہے، نمائندے کے مطابق مغوی بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور اسپتال کا عملہ ہم سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کررہا۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ واقعے کی چھان بین کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے مبینہ طور پر نومولود بچے کو اغواء کر لیا گیا

    لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے مبینہ طور پر نومولود بچے کو اغواء کر لیا گیا

    لاہور : لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے نو مولود کو اغواءکر لیا گیا، پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

    ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عرفان اپنی اہلیہ اور چار روز کے نومولود کے ہمراہ مریدکے سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال آیا تھا۔ عرفان کے مطابق خاتون نے خود کو آیا ظاہر کیا اور ان کے ساتھ تھی اور گزشتہ روز بچے کو ساتھ لے گئی۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ ٹبی سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عرفان کی اہلیہ کے ہاں مریدکے میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔ آپریشن کی وجہ سے عرفان کی اہلیہ کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • کراچی : بچی اغواء کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ

    کراچی : بچی اغواء کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ

    کراچی : سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا، گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی بچی کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق ملزم بچی کو زبردستی رکشے میں بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کر رہاتھا۔

    اس دوران ایک شہری نے15پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابھی نشے کی حالت میں ہے۔

    اسے طبی معائنے کیلئے عباسی شہیداسپتال بھجوادیا گیا، ملزم کے خلاف بچی کےاغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں گلشن حدید میں مسلح افراد شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر پولیس اور ملزمان کےدرمیان مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ چھینا گیا سامان، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کی شناخت امین، طاہراور مناف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • نامعلوم عورت جناح اسپتال سے نومولود بچہ اغواء کرکے فرار

    نامعلوم عورت جناح اسپتال سے نومولود بچہ اغواء کرکے فرار

    کراچی : جناح اسپتال کے باہر سے ایک نامعلوم عورت شیر خوار بچہ اغواءکر کے فرار ہوگئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق گیارہ ستمبر کے روز کورنگی کی رہائشی خاتون جناح اسپتال علاج معالجہ کے لئےآئی تو اس کے ساتھ ایک شیر خوار بچہ بھی تھا جس کا نام عمر بتایا جاتا ہے۔

    مذکورہ خاتون نے اسپتال میں جانے سے پہلے بچہ اپنے دیور کے حوالے کیا اور اسپتال کے باہر انتظار کرنے کا کہا جہاں اس کے دیور سے ایک نقاب پوش خاتون نے بچے کو بہلانے کے بہانے گود میں لیا اور بچے کو لیکر فرار ہوگئی۔

    پولیس نے جناح اسپتال کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نقاب پوش خاتون اور اس کے ساتھی کی تصاویر حاصل کرلی ہیں اور مقدمہ درج کرکے اغواء کار خاتون کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔