Tag: Child murder

  • دو معصوم بھائی کلہاڑی کے وار سے قتل، تیسرا شدید زخمی

    دو معصوم بھائی کلہاڑی کے وار سے قتل، تیسرا شدید زخمی

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے بہیمانہ طریقے سے کلہاڑی کے وار سے دو بچوں کو قتل کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کردیا گیا۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس اور انتظامیہ نے امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

    ملزم کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے، حملے میں 2بچے مارے گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

    ڈی جی پی پرشانت کمار کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام آٹھ بجے پیش آیا۔ ساجد نامی شخص نے اپنی دکان کے سامنے ونود کے گھر جاکر اس کی بیوی کے سامنے 3 بچوں پر حملہ کیا، جس کے بعد ملزم کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    گیارہ سال بعد شامی خاتون کی مکہ میں بچوں سے ملاقات، رقت آمیز مناظر

    افسوسناک واقعہ سول لائنز تھانے کی منڈی پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر رونما ہوا، جس کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔

  • پنجاب : خون سفید ہوگیا، آٹھ سالہ بچے کا قاتل اسی کا باپ نکلا، ملزم گرفتار

    پنجاب : خون سفید ہوگیا، آٹھ سالہ بچے کا قاتل اسی کا باپ نکلا، ملزم گرفتار

    ہارون آباد : پنجاب میں آٹھ سال کے بچے کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا بچے کا قاتل اسی کا سنگدل سگا باپ نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں اولاد کے لیے جان دینے والا باپ اپنے بچے کی جان لینے والا قاتل بن گیا، ہارون آباد میں قتل ہونے آٹھ سالہ بچے کا قاتل اس کا سگا باپ نکلا۔

    چند روز قبل آٹھ سال کے احمد حسین کی نعش کھیتوں سے ملی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کی، دوران تفتیش پولیس نے جب مقتول احمد حسین کے باپ سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ اس نے خود ہی اپنے بیٹے کا قتل کیا ہے۔

    ملزم نے بتایا کہ بچے کو کپڑے سے منہ دبا کر اور سانس روک کر قتل کیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اسے کئی لوگوں کا قرض دینا تھا قرض داروں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئےبچے کو مار ڈالا۔

    ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس ہارون آباد پرویز بھٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم باپ کا اپنے لخت جگر کو اپنے ہاتھوں ہی ہاتھوں قتل کرنا دل دہلا دینے والی لرزہ خیز واردات ہے جس کا ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

  • سات سالہ بچے کا قاتل بڑا بھائی نکلا، بچی سے زیادتی میں ملوث8ملزمان گرفتار

    سات سالہ بچے کا قاتل بڑا بھائی نکلا، بچی سے زیادتی میں ملوث8ملزمان گرفتار

    کراچی : نیوٹاؤن میں بچے سے جنسی درندگی کا مظاہرہ کرنے والا اس کا بڑا بھائی نکلا، ملیر میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کیس میں آٹھ مشتبہ افراد دھرلیے گئے۔ منظور کالونی میں گیارہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کےالزام میں سوتیلا باپ پکڑا گیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ وہ سلوک کیا جو دشمن بھی نہ کرے، گزشتہ روز نیشنل کوچنگ سینٹر کی جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملنے والے سات سالہ حسن کا قاتل اسی کا بھائی نکلا۔

    ملزم معاذ نے والد کی ڈانٹ کا بدلہ لینے کیلئے چھوٹے بھائی سے زیادتی کے بعد تارسے گلا گھونٹ کر اس کی جان لے لی اور لاش جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

    نشے کا عادی سفاک ملزم والدین کے ساتھ مل کر بھائی کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔ شک ہونے پر پولیس نے اسے حراست میں لیا تو فرفر کہانی سنا دی۔

    عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا، علاوہ ازیں سکھن ملیر میں8سالہ بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    پولیس حکام نے دوران تفتیش گھر میں گھس کر زیادتی کرنے کے شبے میں آٹھ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ لڑکی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    دوسری جانب منظور کالونی کی رہائشی11سال کی بچی سے زیادتی کے معاملے کی تفتیش کے بعد پولیس نے سوتیلے باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے سے ملزم نوید مہر کا کہنا ہے کہ جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوید مہر نے چار سال قبل متاثرہ بچی کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کو میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: دو بچوں سے زیادتی، جنسی درندے نے سات سالہ بچہ قتل کردیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • سفاک دکاندار نے بسکٹ چوری کرنے پر بچے کو قتل کردیا

    سفاک دکاندار نے بسکٹ چوری کرنے پر بچے کو قتل کردیا

    احمد پور شرقیہ : بسکٹ چوری کرنے کے الزام میں دکاندار نے گیارہ سالہ بچے کو چھری کے اٹھہتروار کرکے قتل کردیا، پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش اور ملزم کو باہر نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق احمد پورشرقیہ میں دل خراش واقعہ پیش آیا، دکاندار نے محض20روپے کے بسکٹ چوری کرنے کا الزام لگا کر گیارہ سالہ بچے بلال کو دکان میں بند کیا اور چھریوں کے پے در پے وار کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ملزم نے واردات کے بعد لاش سمیت خود کو دکان میں بند کرلیا، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر بچے کی لاش اورملزم کو باہر نکالا۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کےجسم پر چھریوں کے78وار کئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے کے بعد ملزم ایاز نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی۔

    بچے کے بہیمانہ قتل پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور ملزم پر تشدد کرنے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

  • فیصل آباد : پتنگ لوٹنے پرگارڈ نے بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    فیصل آباد : پتنگ لوٹنے پرگارڈ نے بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    فیصل آباد : کمسن بچے کو پتنگ لوٹنے کی سزا میں موت دے دی گئی، شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے بارہ سال کے بچے کو گولی ماردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے پتنگ لوٹنے والے بچے کو گولی ماردی، بارہ سالہ ثقلین پتنگ لوٹنے کیلئے بغیر اجازت شاپنگ مال کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا جس پر طیش میں آکر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے بچے پر اپنی گن تان لی۔

    مقتول ثقلین کےکزن نے میڈیا کوبتایا کہ وہ پتنگ لوٹنے شاپنگ مال کے احاطے میں گئے تھے سیکیورٹی گارڈ نے پہلے ڈانٹا اور پھر ثقلین کے سینے میں گولی ماردی۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق


    واقعے کے بعد ملزم جائے وقعہ سے فرار ہوگیا تھا، ثقلین کے اہل خانہ غم سے نڈھال اور اپنے بچے کی موت کا بدلہ مانگ رہے ہیں اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔


    مزید پڑھیں: گارڈ نے ’ماسک‘ سے خوفزدہ ہوکربچے کوگولی ماردی


    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کر کے فرار ہونے والے گارڈ کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی، خاتون کیشئرجاں بحق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔