Tag: Child pornography

  • وفاقی حکومت کو چائلڈ پورنوگرافی کی سزا 14 سال سے 20 سال تک کرنے کی ہدایت

    وفاقی حکومت کو چائلڈ پورنوگرافی کی سزا 14 سال سے 20 سال تک کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو چائلڈ پورنوگرافی کی سزا 14 سال سے 20 سال تک کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مجرم شہزاد خالق کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور
    نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے پر 5 سال قید اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 2 سال قید کی سزا بھی برقرار رکھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرنے کی وجوہات پر مشتمل 24 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو فالو کرنے کے لیے گائیڈ لائنز بھی جاری کر دیں۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ کے تحت چائلڈ پورنوگرافی کی سزا 7سال، پاکستان پینل کوڈ میں 14 سال ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے چائلڈ پورنوگرافی کی سزا 14 سال سے 20 سال تک کرنے کی ہدایت کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی وفاقی حکومت کو چائلڈ پورنوگرافی کی سزا 14 سال سے 20 سال تک کرنے کی ہدایت

    فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ بچے کو عدالت میں ملزم کے ساتھ پیش نہ کیا جائے اور بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے اور اگر ویڈیو ثبوت کی فرانزک ایجنسی سے تصدیق ہو جائے تو چائلڈ پورنوگرافی اور جنسی جرائم کے متاثرین کو عدالت بلانے کی ضرورت نہیں۔

    تحریری فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹس یقینی بنائیں کہ چائلڈ پورنوگرافی کے کیسز کا ان کیمرا ٹرائل کیا جائے۔

    چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی قوانین کے حوالہ جات بھی مجرم کی اپیل خارج کرنے کے تحریری فیصلے میں شامل کی گئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کے قبضہ سے موبائل فون اور بغیر لائسنس کا پستول برآمد کیا، موبائل فون کی فرانزک رپورٹ نیشنل ریسپانس سنٹر فار سائبر کرائمز ایف آئی اے سے 3 ستمبر 2019 کو حاصل کی گئی۔

    فرانزک رپورٹ کے مطابق موبائل فون سے 22800 تصاویر اور 839 وڈیوز ریکور ہوئیں جبکہ رپورٹ میں سینکڑوں پورن وڈیوز بنانے کی تصدیق ہوئی زیادہ تر وڈیوز میں اپیل کنندہ خود موجود ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ فرانزک رپورٹ سے وڈیو کی تصدیق ہو جائے تو تمام متاثرہ افراد کو عدالت سمن کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اس کیس میں پیش ہوئے۔

    خیال رہے سزا یافتہ مجرم شہزاد خلاف کو سیشن کورٹ نے 2 ستمبر 2020 کو پاکستان پینل کوڈ کی تین دفعات کے تحت سزائیں سنائی تھیں ، متاثرہ بچے کے والد کی شکائت پر پولیس نے 25 اگست 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

    چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

    اسلام آباد : وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جمیل خان مختلف غیراخلاقی فیس بک پیجز بھی آپریٹ کرتا تھا، ملزم انٹرنیشنل پورنوگرافرز کے واٹس ایپ گروپس میں بھی متحرک تھا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچوں کی متعدد غیراخلاقی تصاویراور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں، اس کے علاوہ ملزم ایشین غیرملکی بچوں کو ٹارگٹ کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی غیراخلاقی تصاویر فروخت کرتا تھا، ملزم سے ایک گروپ سے تصاویر پھیلانے کاریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف پیکا کی سیکشن20,21اور22 کےتحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : چائلڈ‌ پورنو گرافی کے انٹرنیشنل گروہ کا کارندہ نارووال سے گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل یکم دسمبر کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر فروخت کرنے والے عالمی گروپ کے کارندے کو گرفتار کیا تھا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برازیل کی حکومت نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کی تھیں، انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

  • ایف آئی اے کے ہاتھوں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کے ہاتھوں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنانے میں ملوث ایک ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جنید زیادتی کے بعد بچوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم جنید کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر کے مطابق ملزم جنید ویڈیو بنانے کے بعد بچوں کو دھمکی دیتا تھا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔

    متاثرہ بچوں کے والدین نے ایف آئی اے سے شکایت کی تو تفتیشی ادارے نے کارروائی کرکے ملزم جنید کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی : چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم کے دوران تفتیش انکشافات


    ایف آئی اے ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ملزم اکیلے اس جرم میں ملوث تھا یا اس کے مزید ساتھی بھی ہیں۔ ملزم نے تفتیش میں بتایا کہ وہ اکیلے یہ کام کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کراچی سے بھی ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ لڑکی کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈی سے لڑکوں کو بھی بلیک میل کرتا تھا۔

    ملزم حمزہ گروپ اور اکاؤنٹس پر کم عمر بچوں کو ویڈیوز شیئر اور غیر اخلاقی عمل کے لیے اکساتا تھا۔ ملزم حمزہ اب تک کئی بچوں کی زندگیوں سے کھیل چکا ہے۔

  • کراچی : چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم کے دوران تفتیش انکشافات

    کراچی : چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم کے دوران تفتیش انکشافات

    کراچی: چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لڑکی کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈی سے بھی لڑکوں کو بھی بلیک میل کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم حمزہ سے دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم لڑکی کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر لڑکوں کی غیراخلاقی تصاویر منگواتا تھا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ان تصاویر کی مدد سے لڑکوں کے گھر والوں کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم نے فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس، ورچوئل واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے۔

    ملزم حمزہ گروپ اور اکاؤنٹس پر کم عمر بچوں کو ویڈیوز شیئراور غیراخلاقی عمل کیلئے اکساتا تھا۔ ملزم حمزہ اب تک کئی بچوں کی زندگیوں سے کھیل چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی ، ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    اس کے گروہ میں دیگرافراد بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم تعلیم یافتہ ہے اور ایک نجی بینک کا ملازم بھی رہ چکا ہے،

    واضح رہے کہ ملزم حمزہ کو گزشتہ روز میٹروویل سے گرفتار کرکے اس کے خلاف چائلڈ پورنوگرافی ایکٹ تحت پہلا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبر سرکل کراچی نے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کرلیا، مذکورہ مقدمہ خالد نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔

    اس حوالے سے ایف آئی اےترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم حمزہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان  کے مطابق دوران تفتیش10سے13سال کےدرمیان 10متاثرہ بچے بھی سامنے آئے ہیں،  ملزم نے فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس، ورچوئل واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے، ملزم حمزہ گروپ اور اکاؤنٹس پر کم عمر بچوں کو ویڈیوز شیئراور غیراخلاقی عمل کیلئے اکساتا تھا۔

    اس کے علاوہ ملزم بچوں کو بلیک میل اور ہراساں کرکے ان سے رقوم بھی وصول کرتا تھا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے لاہور اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزمان برہان بھٹی اور تیمور کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے بچوں کی نازیبا فلمیں برآمد ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کا قانون منظور ہونے کے بعد سے ایف آئی اے نے انٹرنیٹ پر ہونے والے جرائم کے لیے علیحدہ سے یونٹ تشکیل دیا ہے جو ملک بھر میں ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے والوں یا جعلسازی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

  • بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا ملزم چارروزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا ملزم چارروزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    لاہور : مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی تفتیش کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گزشتہ روز جھنگ سے گرفتار ہونے والے ملزم تیمور کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا۔

    ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تیمور کمسن بچوں کی فحش ویڈیوز بنا کرغیر ملکی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتا ہے وہ ایک منظم گروہ سے تعلق رکھتا ہے، اس گروہ کے متعلق غیر ملکی اداروں کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی اور اسے گرفتار کیا گیا۔

    اب ملزم سے تفتیش کے ذریعے مذکورہ ویڈیوز، جائے وقوعہ کی نشاندہی اور اس کے دیگر ساتھی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ اور ان گرفتاری کیلئے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

    عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، یاد رہے کہ ملزم تیمور الیکٹریکل انجینئر ہے اور اس کو گزشتہ روز جھنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سا ئبرکرائمز خا لد انیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد60جی بی ڈیٹا اسکین کرلیا گیاہے، ممنوعہ فلمیں دیگر ملکوں کے بچوں کی ہیں اس میں پاکستان کے کسی بچے کی کوئی وڈیو شامل نہیں۔

    علاوہ ازیں ایف آئی اے نے بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی تفتیش اور اس کی روک تھام کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، مذکورہ کمیٹی مختلف علاقوں میں ہونے والی اس طرح کی واردارتوں کے سدباب کیلئے مؤثر اقدامات کرے گی۔