Tag: child rape

  • ٹیوشن سینٹر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، ٹیچر گرفتار

    ٹیوشن سینٹر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، ٹیچر گرفتار

    دنیا بھر میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک بھارت میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دہلی کے پانڈو نگر کے علاقے میں 4 سالہ بچی کو ٹیچر نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیوشن سینٹر میں ٹیچر نے بچی کو اکیلا پاکر اس کا جنسی استحصال کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد مشتعل افراد نے ملزم کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور سامان چھین کر ہولیکا دہن کے لیے جمع کی گئی لکڑی میں ڈال دیا۔

    معاملے زیادہ بگڑنے پر مشرقی ضلع کے ڈی سی پی اپوروا گپتا بھی وہاں پہنچے اور لوگوں کو سمجھا کر ہنگامہ کو ختم کیا۔

    ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ اتوار کی شام دیر گئے لال بہادر شاستری اسپتال میں 4 سالہ بچی کو داخل کرانے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم ہسپتال پہنچی۔ جہاں بچی کی والدہ کا بیان لیا گیا۔

    بچی کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی بیٹی اس کے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھنے جاتی ہے۔ جب وہ ٹیوشن سے واپس آئی تو اس نے بتایا کہ اس کے ٹیچر نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔

    موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، 4 بچے جاں بحق

    پولیس کے مطابق شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم ٹیچر کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ لڑکی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ بہتر علاج کے لیے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • بچوں سے زیادتی کے واقعات: وفاقی و صوبائی حکومت کو عدالت کا نوٹس جاری

    بچوں سے زیادتی کے واقعات: وفاقی و صوبائی حکومت کو عدالت کا نوٹس جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے کمسن بچوں سے زیادتی سے متعلق ایک کیس میں وفاقی و صوبائی حکومت اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات کے لیے قانون سازی نہ ہونے سے متعلق سماعت ہوئی۔

    عدالت میں درخواست گزار نے کہا کہ کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، حکومتیں اور محکمے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام ہیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سنہ 2019 میں بچوں سے زیادتی کے 3 ہزار 872 واقعات ہوئے، اس وقت روزانہ 10 بچے زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نادرا واقعات کے ملزمان کا ڈیٹا تک مرتب نہیں کر سکی، ایسے واقعات کے ملزمان ضمانتوں کے بعد آزاد گھومتے ہیں، عدالت ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کا حکم دے۔

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت نادرا کو ایسے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومت اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، فریقین سے 2 ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جاری کی گئی وفاقی محتسب کی ایک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعاتی میں ہولناک اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی محتسب کے مطابق عام طور پر بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے، سنہ 2018 میں بچوں سے زیادتی کے 250 سے زائد کیس درج ہوئے جبکہ 2017 میں زیادتی کے 4 ہزار 139 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

  • کرک میں دس سالہ معصوم بچہ انتہائی بے دردی سے قتل

    کرک میں دس سالہ معصوم بچہ انتہائی بے دردی سے قتل

    کوہاٹ:ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داودشاہ کے علاقے خرم میں دس سالہ معصوم بچے کوانتہائی بے دردی سے قتل کرکے لاش قریبی پہاڑی میں پھینک دی۔ پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے جواں سال ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داودشاہ میں واقع پولیس تھانہ خرم کی حدودمیں نواحی پہاڑی علاقے سے گزشتہ شام ایک دس سالہ بچے کی تشددزدہ لاش ملی جس کی شناخت بعدازاں حمزہ عثمان ولد عثمان غنی کے نام سے ہوئی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کرک نوشیر خان مہمند‘ ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز جدون‘ بانڈہ داودشاہ اور تخت نصرتی کے ڈی ایس پیز اور پولیس تھانہ خرم کے ایس ایچ او فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں تشددزدہ بچے کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک پہنچادی گئی جہاں سے مزید پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کی گئی۔

    پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقتول بچہ اپنی بکری کی تلاش میں پہاڑی گیا تھاجہاں مبینہ ملزم نے معصوم بچے کو پتھر کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے والد سے دریافت کیا جس نے ایک جواں سال مبینہ ملزم حضرت عمر ولد صابرپرشک کی بنیادپر دعویداری کی۔

    ڈی پی او کرک کی ہدایت پر پولیس نے فوری طورپرمبینہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور ملزم 20 سالہ حضرت عمرکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اقبال جرم کرلیا۔اگرچہ قتل کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس کے مطابق مبینہ ملزم مقتول بچے کا پڑوسی ہے جوپہلے بھی کئی بار مقتول کو تنگ کرچکاہے۔

    پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ ملزم نے مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یا نہیں تاہم پولیس تھانہ خرم میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • بھارت میں دو سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں دونوجوان گرفتار

    بھارت میں دو سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں دونوجوان گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں دونوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ دہلی میں جنسی درندگی کے اس تازہ واقعے کے سبب عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    دہلی پولیس کے 20 افسران پرمبنی ٹیم نے 250 مشکوک افراد سے تفتیش کے بعد ان نابالغ نوجوانوں کو دوسالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتارکیا ہے۔

    یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا اور کسمن بچی شدید زخمی حالت میں نئی دہلی میں اپنے گھر کے نزدیک واقع پارک میں پائی گئی تھی۔

    پولیس کمشنر دپندر پتھک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ترثبوت اکھٹے کئے جاچکے ہیں اور تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں گرفتارشدہ نوجوانوں کی عمر سترہ سال ہے اور انہیں 10 روز کے اندر عدالت میں پیش کرکے فردِ جرم عائد کردی جائے گی۔

    اس واقعے سےچند گھنٹے قبل ایک اورپانچ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا پیش آیا تھا اوراس کیس میں بھی تین افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی ایک چارسالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جسے بعد اززیادتی تیز دھار چاقو سے قتل کرکے ریلوے ٹریک پرپھینک دیا گیا تھا۔

    بھارت میں گزشتہ سال زیادتی کے 36،735 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے دہلی میں ہونے والے واقعات کی تعداد 2،096 ہے جبکہ ماہرین کے مطابق حقیقی اعدادوشماراس سے کہیں زیادہ ہیں۔

  • کمسن بچے سےقتل بعداززیادتی کے مجرمان گرفتار

    کمسن بچے سےقتل بعداززیادتی کے مجرمان گرفتار

    لاہور: کم سن بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کر بہیمانہ اندازمیں قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

    ایس پی سول لائنزانویسٹی گیشن لاہورفیصل مختار کے مطابق رضوان نامی بچے کوریس کورس کے علاقے میں جنسی تشددکا نشانہ بنایا گیا۔

    بچےکے شورمچانے پردوملزمان کاظم اورزبیر نے بچے کو قتل کرنے کے بعد نہرمیں پھینک دیا تھا۔

    پولیس نے دونوں ملزمان کو تھانہ چوہنگ کے علاقے سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاہے اوران کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ اس قسم کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس کا بنیادی سبب مجرموں کو قرار واقعی سزا کا نہ ملنا ہے۔

  • شاہکوٹ میں کمسن بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    شاہکوٹ میں کمسن بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    شیخوہ پورہ: شاہکوٹ کے نواحی علاقہ مانانوالہ میں پینتالیس سالہ شخص شاہد عرف شادو نے مبینہ طورپرسات سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔

    پولیس کے مطابق مانانوالہ میں شادی کی تقریب میں بجلی بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 45 سالہ شاہد عرف شادو نامی شخص نے سات سالہ بچی سویرا کوچیز دلانے کا جھانسہ دیکراغواء کرلیا۔

    شاہد نے اپنے گھرلے جاکر معصوم بچی سے مبینہ طورپرزیادتی کی، محلہ داروں نے برہنہ حالت میں شراب کے نشہ میں دھت ملزم شاہد کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    زیادتی کا شکار ہونے والی بچی سویرا کو مانانوالہ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کوفوری طبی امداد دے کرحالت تشویشناک ہونے کی بنا پر ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ بھجوادیا۔