Tag: Child Recover 03

  • کراچی :3مغوی بچے بازیاب، گرفتار ملزمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی :3مغوی بچے بازیاب، گرفتار ملزمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی : اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے مغوی بچوں سے متعلق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے علاوہ جرائم کی وارداتیں بھی کرائی جاتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے3مغوی بچے بازیاب کرالیے، اغوا کار گروپ کے سرغنہ سمیت3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مومن آباد تھانے میں بچوں کی گمشدگی کے3واقعات رپورٹ ہوئے تھے، گرفتاری کے بعد دوران تفتیش ملزمان وحید بلوچ، حفیظ اوراقبال نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    ملزمان نے بتایا کہ معصوم بچوں کو جنسی زیادتی اور جرائم کے لیے اغوا کیا جاتا تھا، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے ان کو ڈرا دھمکا کر چوری کرنا بھی سکھایا جاتا۔

    صدر سمیت شہر کے دیگر گنجان علاقوں میں چوریوں کے لیے لے جایا جاتا تھا، ہم مغوی بچوں سے گھروں میں بھی چوری کی وارداتیں کراتے تھے، پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں میں11 سالہ شوکت،11 سالہ  بلاول،12سالہ بلال شامل ہیں۔