Tag: childhood

  • سجل علی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

    سجل علی نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

    معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کردی، انہیں حال ہی میں بین الاقوامی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    اپنے کیپشن میں سجل نے لکھا کہ اب بھی بہت سی مہم جوئیاں باقی ہیں، بہت سی چیزیں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے باقی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ نئے دن کا وعدہ ایک دوسرا موقع ہے کہ چیزوں کو پہلے سے بہتر بنایا جائے۔ یہ کبھی ہمت نہ ہارنے اور یقین رکھنے کی خوبصورتی اور اس کا انعام ہے۔

    مداحوں نے ان کی اس خوبصورت تصویر کو بہت پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ سجل علی کو چند روز قبل مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2022 کی تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، فی الوقت وہ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔

  • ایشوریا رائے کی بچپن کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران

    ایشوریا رائے کی بچپن کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران

    سابق ملکہ حسن اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ایک پرانی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں لوگ ان کی بیٹی سے ان کی مشابہت دیکھ کر حیران ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سنہ 1994 میں ملکہ حسن رہ چکی ہیں، وہ کامیاب ماڈل بھی رہیں جبکہ فلموں میں آنے کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔

    وہ کم عمری میں بھی مختلف اشتہارات کے لیے ماڈلنگ کیا کرتی تھیں، اور انہی دنوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    تصویر میں کمسن ایشوریا ایک پینسل کے اشتہار میں ہیں اور ہاتھ میں پینسل لیے کھڑی ہیں۔

    تصویر کی حیران کن بات ان کی بیٹی ارادھیا کی ان سے مشابہت ہونا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ارادھیا بالکل اپنی والدہ کی بچپن کی تصویر ہے۔

    ایشوریا رائے اس وقت منی رتنم کی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو رواں برس 30 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • عائشہ عمر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

    عائشہ عمر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا انکا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے گزرا ہے۔

    گزشتہ دنوں اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے کئی گوشوں سے پردہ اٹھایا اور اپنے ماضی، بچپن، کیریئر سے متعلق سے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا۔

    عائشہ نے اپنی ابتدائی زندگی میں ملنے والے سب سے بڑے صدمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ صرف 2 سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ میری فیملی کے لیے انتہائی کڑا وقت تھا کہ جب کسی نے بھی آگے بڑھ کر ہماری مدد نہیں کی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس دور میں والدہ نے ہماری تنہا پرورش کی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے، اس وقت میں یہ سوچتی تھی کہ آخر میں کیوں اچھے کپڑے نہیں پہن سکتی اور اچھی زندگی گزار سکتی؟

    عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ وہ بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئ تھیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہ میرے پاس نہیں تھے اور نہ ہی کسی نے میرا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں حقیقتاْ میرے لیے بہت تکلیف دہ ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ زندگی کے ہر لمحے سے اؔٓپ کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔

    عائشہ نے شوبز کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے، دیگر مسائل بھی سامنے آئے لیکن مشکل حالات سے میں نے کبھی ہار نہیں مانی، اور اس کا صلہ آج مجھے یہ ملا ہے کہ میں آج بہت اچھی اور بہترین زندگی گزار رہی ہوں۔

    واضح رہے کہ عائشہ عمر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز  2000 میں کیا تھا، انہوں نے ٹی وی، فلم، فیشن انڈسٹری اور ماڈلنگ ہر شعبے میں کام کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا لیکن انہیں اصل شہرت اے آر وائی پر چلنے والے طویل مزاحیہ سٹ کام ’’بلبلے‘‘ میں ’’خوبصورت‘‘ کے کردار سے ملی اور آج بھی شائقین کی اکثریت انہیں انکے اصل نام عائشہ کے بجائے خوبصورت کے نام سے زیادہ جانتے اور پہچانتے ہیں۔

  • بچپن کی جسمانی سرگرمیاں اور ورزش کتنی کار آمد ہیں؟

    بچپن کی جسمانی سرگرمیاں اور ورزش کتنی کار آمد ہیں؟

    ماہرین صحت کہتے ہیں بچپن میں کی جانے والی جسمانی سرگرمیوں سے شریانوں میں لچک اور وسعت پیدا ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق درمیانے درجے کی یا پھر سخت قسم کی جسمانی سرگرمی بچوں میں شریانوں میں سختی یا ان میں اکڑن کی روک تھام کرتی ہے۔

    اس حوالے سے فن لینڈ کی یونیورسٹی آف جائیواسکالا کی فیکلٹی آف اسپورٹس اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر ایرو ہپالا نے کہا کہ ہماری تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ بچپن میں درمیانی اور سخت قسم کی جسمانی سرگرمی بڑھانے سے شریانوں میں زیادہ لچک اور وسعت پیدا ہوتی ہے جس سے اس میں دیگر اہم عضو کو خون کی فراہمی میں بہتری آتی ہے۔

    تاہم زیادہ دیر بیٹھے رہنے یا پھر جسم میں زیادہ آکسیجن پہنچانے کے لیے کی جانے والی ایرو بیٹک فٹنس مشقوں کا شریانوں کی صحت سے تعلق نہیں ہے۔

    یہ نتائج جاری جسمانی سرگرمی اور بچوں کی غذائیت کی بنیاد پرکی جانے والی تحقیق پر مبنی ہیں جو کہ یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ میں کی گئی اور جرنل آف اسپورٹس سائنسسز میں شائع ہوئی ہے۔

    جبکہ اس کے لیے یونیورسٹی آف جائیواسکالا، یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ، نارویجیئن اسکول آف اسپورٹس سائنسز اور یونیورسٹی آف کیمبرج میں اشتراک عمل کیا گیا۔

     

     

     

     

     

     

  • ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے سارے کزنز کی باس ہوا کرتی تھیِ اور ساتھ ہی اپنی دنیا میں مگن رہتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق بہت سی باتیں شیئر کیں۔

    اپنے بچپن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل بھی شرارتی نہیں تھیں بلکہ اپنی دنیا میں مگن رہنے والی بچی تھیں۔

    ماہرہ نے بتایا کہ ان کے سارے کزنز لڑکے تھے اور وہ سب میں واحد لڑکی تھیں اس لیے وہ سب کی باس تھیں، ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی ہے جس میں انہوں نے سارے لڑکوں کی 2 پونیاں باندھ دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے گھر میں صرف والدہ کی مار کھائی ہے جن کا ہتھیار ہینگر ہوا کرتا تھا۔

    ماہرہ خان کے ساتھ اداکار محب مرزا نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور اپنی بچپن کی یادیں شیئر کیں، محب نے بتایا کہ ایک بار ان کی شرارت پر ان کے والد نے اٹھا کر انہیں پنکھے کی جانب پھینک دیا تھا۔

    محب نے بتایا کہ وہ پنکھے سے ٹکرا کر واپس بستر پر گرے تھے اور نہایت حیرت سے اپنے والد کو دیکھا تھا کہ انہوں نے مجھے پنکھے میں پھینک دیا۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ کی تصویر وائرل، مداح حیران رہ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ کی تصویر وائرل، مداح حیران رہ گئے

    کراچی: شوبز انڈسٹری یا دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی  معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی حالیہ، مستقبل اور ماضی کو شیئر کرسکیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے، جنہیں نہ صرف مداح پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  وائرل ہوجاتی ہے کہ اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی۔

    https://www.instagram.com/p/BjU9ZqmDADG/?utm_source=ig_embed

    تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ یہ میرا پہلا ٹی وی کمرشل تھا اور اُس وقت میں صرف 6 برس کی تھی، راجھستانی بچی ساحل پر موجود ہے مجھے یہ تصویر اپنی پرانی تصاویر میں سے ملی۔ مہوش حیات اگر مداحوں کو اشارہ نہیں دیتی تو کوئی بھی نہیں پہچان سکتا تھا کہ یہ اُن کی ہی تصویر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات عالمی ایوارڈ لے اڑیں

    یاد رہے کہ عالمی تنظیم نے حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کی شوبز خدمات کو سراہاتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا تھا، وہ پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش حیات نے اہم کردار ادا کیا اس سے قبل بھی وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔