Tag: children die

  • اسرائیل کا غزہ پر حملہ 80 افراد  شہید، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا

    اسرائیل کا غزہ پر حملہ 80 افراد شہید، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا

    غزہ پرصیہونی فوج کے حملوں میں 80 فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر بھی حملہ کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔

    اسرائیلی فضائیہ نے بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ گزین افراد پر بھی بم برسائے، اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کرکے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔

    اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے، شامی صوبے دارا میں صیہونی حملوں سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ لبنان میں اسرائیلی حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے17 بچے انتقال کرگئے

    سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے17 بچے انتقال کرگئے

    کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے 17 بچے انتقال کر گئے۔

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ میں یکم جنوری سے 8 مارچ تک خسرے سے 1100 سے زائد بچے متاثر ہوئے جن میں سے 17 بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں برس کے 2 ماہ کے دوران 550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں ایک ایک بچہ انتقال کرگیا۔

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ خسرہ کے پھیلاؤ  کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرہ وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے، حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے بچے خسرہ کا شکار ہوتے ہیں، خسرہ کی ابتدائی علامات نزلہ، زکام، کھانسی اور خارش ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق خسرہ قوت مدافعت کو بری طرح متاثر کرتا ہے جب کہ خسرہ شدت اختیار کرنے پر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔