Tag: child’s

  • امریکا: سالگرہ کی تقریب میں‌ چاقو بردار شخص کا حملہ، 9 افراد زخمی

    امریکا: سالگرہ کی تقریب میں‌ چاقو بردار شخص کا حملہ، 9 افراد زخمی

    واشنگٹن : امریکا کے پناہ گزین کیمپ میں سالگرہ کی تقریب کے دوران چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 9 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو میں قائم پناہ گزین کیمپ میں جاری 3 سالہ بچی کی سالگرہ کی تقریب میں ایک شخص نے تقریب میں شریک مہمانوں پر بے دریغ چاقو کے حملے کردیئے۔ جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو بردار شخص کو اپارٹمنٹ سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا تھا، جہاں ملزم کی شناخت ٹمی ارل کنر سے ہوئی ہے۔

    پولیس چیف ولیم بونس کا کہنا تھا کہ پولیس متاثرین کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں افراتفری کا عالم اور افسوس ناک منظر تھا، کیوں کہ 9 افراد زخمی حالت میں ٹرپ رہے تھے، جن میں سے 6 کم سن بچے بھی شمال تھے۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے اہلکاروں نے زخمی کو فوری طبی امداد دینے بعد اسپتال منقتل کردیا تھا، جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔

    ولیم بونس نے حادثے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 3 سال سے 12 برس تک کے چھ بچہ چاقو زنی کے واقعے میں زخمی ہوئے ہیں، جن کا تعلق الگ الگ ممالک سے بتایا جارہا ہے۔ متاثرین اپارٹمنٹ میں سالگرہ منانے جمع ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق شام، ایتھوپیا اور عراق سے ہے اور کچھ کمیونٹی میں شامل ہونے والے نئے ممبران ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کی جانب سے نسل پرستی کی بنیاد پر حملہ نہیں کیا گیا، تاحال حادثے میں ملوث ملزم سے تفتیش جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • میکیسیکو میں ایک اور صحافی کا قتل

    میکیسیکو میں ایک اور صحافی کا قتل

    میکیسیکو سٹی : میکیسیکو میں ایک اور صحافی کوقتل کردیا گیا، مقتول صحافی کو بیٹے کے اسکول میں دوران تقریب نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے طابق میکسیکو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور صحافی جان سے گیا، ریاست ویراکروز میں پینتیس سالہ صحافی گومیروپیریز اپنے چھ سال کے بیٹے کے اسکول میں منعقد کرسمس تقریب میں شریک تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پیریزرواں سال میکسیکو میں قتل ہونے والے بارہویں صحافی ہیں۔

    مقتول صحافی ملک میں سیکورٹی کی ابترصورتحال اورمنشیات کی اسمگلنگ پر تنقید کیا کرتے تھے، حکام کا کہنا ہےحملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال میکیسکومیں قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد12ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں:  سال 2017 میں دنیا بھرمیں65 صحافی اورمیڈیاورکرز قتل ہوئے،رپورٹ


    یاد رہے صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے سال رواں کی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں دنیا بھرمیں67صحافی اورمیڈیاورکرزقتل ہوئے جبکہ 326 جیلوں میں قید ہیں۔

    رپورٹ میں شام صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سر فہرست ہے جبکہ دوسرےنمبر پر میکسیکو صحافیوں کے لئے خطرناک ملک ہے۔

    تنظیم کے مطابق سال 2017 میں فلپائن صحافیوں کے لئے ایشیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ افغانستان، پاکستان اور بھارت بھی سرفہرست ہیں، پاکستان اور بھارت کا نمبر چوتھا ہے، دونوں ممالک میں سات، سات صحافیوں کو قتل کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔