Tag: china-air-show

  • ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے ژوہائی ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ائیر چیف نے اعلیٰ افسران اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ فخر پاکستان جے ایف17تھنڈر طیارے کا مسحور کن فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ژوہائی ایئر شو چین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اور اعلیٰ سطح وفود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ائیر چیف نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے قائم کردہ اسٹال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے دستہ سے ملاقات بھی کی۔

    انہوں نے شو میں شریک پاک فضائیہ کے افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس ائیر شو میں شرکت پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔ ائیر چیف نے وہاں پر اسٹیٹک ڈسپلے پر موجود جے۔ایف 17 تھنڈر کا معائنہ بھی کیا اور پائلٹ اور گراؤنڈ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی شو میں عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

    اس موقع کی مناسبت سے ائیر چیف نے دنیا بھر سے شرکت کنندہ فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان سے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ائیر چیف نے اپنے ہم منصب پیپلز لبریشن آرمی (ائیر فورس) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لی آنگ سے بھی ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات نے اپنے ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تربیت اور صلاحیت کو بڑھانے کے پروگرامز میں مزید تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، بعدازاں انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود کئی ممالک کی ائیرفور سزکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

  • چین ایئر شو، پہلی بار چین کے تیارکردہ جے 20 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی گھن گرج

    چین ایئر شو، پہلی بار چین کے تیارکردہ جے 20 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی گھن گرج

    بیجنگ : چین میں جاری 11 ویں بین الاقوامی ایئر شو میں پہلی بار چین کے تیارکردہ جے 20 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس نے گھن گرج کے ساتھ انٹری دی، ایئر شو میں پاکستان بھی چینی اشتراک سے تیار کردہ جے 17 تھنڈر طیاروں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔

    چین کے جنوب میں واقع صوبے گوانگ دونگ کے شہر چھوہائی میں جاری بین الاقوامی ائیر شو میں چین کے تیارکردہ جدید لڑاکا طیارے جے 20 کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ، ایئر شو یکم نومبر سے چھ نومبر تک جاری رہے گا۔

    201

    اس جدید لڑاکا طیارے جے 20 نے ایئر شو میں ایک منٹ کی پرواز کی، طیارہ ریڈار پر نظر نہ آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    j20

    اس ائیرشو میں پاکستان کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضائی مظاہرے میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے 6 دن کےاس شو میں ہرروز 10 منٹ کی فلائنگ کر یں گے، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرمارشل سہیل امان نے بھی شو میں شرکت کی۔

    jf

    sh-2

     

    ایئر شو میں 42ملکوں سے 700ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ 130سے زیادہ ہوائی جہاز حصہ لے رہے ہیں، یہ ایئر شو مشہور عالمی ایرو اسپیس کمپنیوں کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی طیاروں کی مارکیٹ میں خریدو فروخت کے مواقع فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، 2024 تک چین دنیا کی سب سے بڑی ہوابازی کی مارکیٹ بن جائے گا۔

    sh

     

    چینی خریداروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے بوئینگ اور ایئربس کڑے مقابلے میں ہیں جبکہ کومیک اور ایوک جیسے چینی ادارے اس کوشش میں ہیں کہ مارکیٹ شیئر چینی کمپنیوں کا ہی رہے۔

    خیال رہے کہ ایئر شو چائنا کا شمار دنیا کے بڑے ایئر شوز میں ہوتا ہے، جس سے اپنی سویلین اور دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کرنے کا موقع ملتا ہے۔