Tag: china company

  • ملتان میٹرو بس منصوبے میں‌ 1 ارب 84 کروڑ روپے کی کرپشن، رقم چین منتقل

    ملتان میٹرو بس منصوبے میں‌ 1 ارب 84 کروڑ روپے کی کرپشن، رقم چین منتقل

    اسلام آباد: شریف خاندان کی جانب سے 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر (1 ارب 84 کروڑ روپے) کی رقم چین منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، رقم ملتان میٹرو منصوبے میں کک بیکس کی مدد میں وصول کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر یعنی 1 ارب 84 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چین بھیج گئی، یہ رقم چینی کمپنی نے ملتان میٹرو منصوبے میں منافع کے طور پر بھیجی، رقم کی ہیرا پھیری کا بھانڈا چینی سیکیورٹیز اینڈ ریگولیٹری کمیشن کی تحقیقات نے پھوڑ دیا۔

    ریگولیٹری کمیشن کے مطابق چینی کمپنی یابیٹ نے 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا منافع چین منتقل کیا، چینی ریگولیٹری کمیشن نے ایس ای سی پی سے تفصیلات مانگیں لیکن ظفر حجازی، مشیر مظفر مرزا اور خالدہ حبیب نے معاملہ دبادیا اور ظفر حجازی نے چینی ریگولیٹری اتھارٹی کسی بھی قسم کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

    چینی کمپنی کو ملتان میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ کیپیٹل انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن لمیٹڈ نے دیا جو کہ ایس ای سی پی میں درج ہی نہیں اور کمپنی کا پتا بھی غلط ہے۔

    منافع کی رقم دبئی، ماریشس اور دیگر ممالک کے ذریعے بھجوائی گئی، ملتان میٹرو منصوبے کے بڑے کنٹریکٹرز نے کسی بھی کمپنی سے شراکت سے انکار کیا، یابیٹ کمپنی کو شہباز شریف، کلثوم پروین اور مشاہد اللہ نے بھی اسناد عطا کیں۔

  • چینی کمپنی کا سندھ کے 5 بڑے شہروں میں انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے اعلان

    چینی کمپنی کا سندھ کے 5 بڑے شہروں میں انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے اعلان

    کراچی : چین کی شنگھائی شین لونگ بس ٹرانسپورٹ کمپنی نے سندھ کے پانج بڑے شہروں کراچی حیدرآباد، سکھر، خیرپور اور لاڑکانہ میں انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان سے چین کی شنگھائی شین لونگ بس ٹرانسپورٹ کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چینی وفد نے سندھ میں جاری منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا انٹر سٹی بس سروس سندھ کے عوام کے لیے تحفہ ہے، ہم چاہتے ہیں انٹرسٹی بس سروس سے کراچی کے عوام کو بہتر سفر کی سہولت ملے۔

    کراچی میں ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کی درمیان مختلف منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    منظور حسین وسان نے کہا کہ سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پورے ملک میں نئے دور کا آغاز ہوگا، پاک چین کی دوستی سے کئی ملکوں کو تکلیف ہوئی ہے۔

    منظور حسین وسان نے چینی وفد کو کہا کہ سندھ میں بس سروس شروع کریں ہم آپ کہ ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

    چینی وفد زو زینگ پینگ نے کہا کہ پاکستان خصوصی پورے سندھ میں شنگھائی شین لونگ ٹرانسپورٹ چائنہ کمپنی بس سروس اور مینوفیکچرنگ، اسیمبلنگ پلانٹ لگانا چاہتی ہے، سی پیک کے تحت خیرپور کہ اکنامک زون میں انویسٹمینٹ بھی کرنا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : چین اب سندھ کے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرے گا


    یاد رہے چند روز  قبل وزیراعلیٰ سندھ اور چینی قونصل جنرل کے درمیان ملاقات ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چین کے تعاون سے صوبہ سندھ کے دوردراز دیہاتوں میں شمسی توانائی کے ذریعے سے بجلی کی پیداوار کا پروگرام کا آغازکیا جائے گا۔

    مراد علی شاہ اورمسٹر وانگ یو کی ملاقات میں بجلی سے محروم سندھ کے پسماندہ علاقوں میں کو بجلی کی سہولت سے مزین کرنے کے لئے دوست ملک چین نے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ابتدائی طورپرسندھ کے دیہی علاقوں کے لئے سولر ؤپینل فراہم کرنے کے لئے 80،000 ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

     

  • چینیوٹ: قیمتی دھاتوں کا اربوں ڈالر مالیت کا بڑا ذخیرہ دریافت

    چینیوٹ: قیمتی دھاتوں کا اربوں ڈالر مالیت کا بڑا ذخیرہ دریافت

    چینیوٹ: پنجاب میں پہلی بار سونے، چاندی، تانبے اور لوہے کے وسیع ذخائر کا پتہ چائنا کی کمپنی نے لگایا۔

    یہ ذخائر فرنیچر سازی میں منفرد مقام رکھنے والے پنجاب کے شہر چینیوٹ کے علاقے رجوعہ سے دریافت ہوئے ہیں اور انہیں ایک چینی کمپنی نے دریافت کیا ہے، جسے خام لوہے کے ذخائر کا پتہ لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

    ابتدائی اندازوں کے مطابق پچاس کروڑ ٹن خام لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت اربوں ڈالرز بتائی جاتی ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق لوہےکے نمونوں کا سوئس اور کینیڈین لیبارٹریز میں ٹیسٹ کروایا گیا ہے، جہاں اس میں سے 60 سے 65 فیصد خام لوہے کو بہتر معیار کا قرار دیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سونے، چاندی اور تانبےکے نمونے بھی جلد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں گے، ماہرین کے مطابق ان ذخائر کی دریافت سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی۔

    حکومت کو چنیوٹ میں سونے کے وسیع زخائر مل گئے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب کشکول اتنے زور سے پٹخیں گے کہ پاش پاش ہو جائے گا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن زمینوں پر صدیوں سے فصلیں اگا رہے تھے ،ہمیں کیا خبر تھی اس کے نیچے کیا چھپا ہوا ہے۔