Tag: china earth quake

  • چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13  افراد ہلاک

    چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے صوبے سیچوان میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے نے پلک جھپکتے تباہی مچادی، جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لاکھوں مکانات کو نقصان پہنچا۔

    زلزلے سےمختلف علاقوں میں مواصلات اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اورسڑکیں تباہ ہوگئیں، زلزلے کے جھٹکے شنگھائی میں بھی محسوس کئے گئے۔

    زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے، آفٹرشاکس کے خدشے کے باعث لوگوں نے رات کھلی جگہوں پرجاگ کر گزاری۔

    متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    یسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 600ہوگئی

    چین : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 600ہوگئی

     چین : صوبے ینان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چھ سو ہوگئی جبکہ دوہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے ینان میں چھ اعشاریہ ایک شدت زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ورکرز کے علاوہ ڈھائی ہزارفوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    زلزلے سے ایک ہزارسے زائد مکانات ملبے کا ڈھیربن گئے اوربجلی اور موصلات کا نظام تباہ ہوگیا۔ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • بیجنگ:عمارت کے ملبے تلے دبا3 سالہ بچہ 6گھنٹے بعد زندہ نکل آیا

    بیجنگ:عمارت کے ملبے تلے دبا3 سالہ بچہ 6گھنٹے بعد زندہ نکل آیا

    بیجنگ :چین میں چھ گھنٹے بعد عمارت کے ملبے تلے دبے تین سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،چین میں ایک ایسا ہی کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے، چین کے صوبے ینان میں جہاں زلزلے نے تباہی مچائی اور چار سو افراد لقمہ اجل بنے اور کئی عمارتیں ملیا میٹ ہوئیں، وہیں رضاکاروں نے ایک عمارت کے ملبے میں پھنسے تین سال کے بچے کو چھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا۔