Tag: china earthquake

  • چین میں 7.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاک

    چین میں 7.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاک

    چین کے زیر اہتمام تبت میں زلزلے نے تباہی مچادی ہے، اب تک 100 کے قریب اموات اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہزار سے زائد گھر اور کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، بھارت اور نیپال میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

    چینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ

    اس کے علاوہ بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں جھولتی رہیں، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

  • چین میں زلزلہ: نرسوں نے جان کی پروا کیے بغیر نوزائیدہ بچوں کو اسپتال سے نکال لیا

    چین میں زلزلہ: نرسوں نے جان کی پروا کیے بغیر نوزائیدہ بچوں کو اسپتال سے نکال لیا

    بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے یونن میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے دوران تین بہادر نرسوں نے نوزائیدہ بچوں کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر اسپتال سے بہ حفاظت باہر نکال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر یوژی کی تونغائی کاؤنٹی میں زلزلے کے دوران نرسوں کی بہادری کا واقعہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر گیا ہے، انھوں نے جان کی پروا کیے بغیر تین نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کی۔

    سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ فوٹیجز کے مطابق 13 اگست 2018 کو جنوب مغربی چین میں آنے والے زلزلے کے دوران اسپتال کے نوازائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں تین بچے موجود تھے۔

    ایک نرس ریسپشن ایریا میں اپنے کام میں مصروف تھی کہ زلزلہ آ گیا، در و دیوار ہلنے لگے اور خوف ناک آوازیں آنے لگیں، نرس نے فوراً نیونیٹل وارڈ کی طرف دوڑ لگادی۔

    نوزائیدہ بچوں کے نگہداشت وارڈ میں دو نرسیں موجود تھیں، ایک نرس نے گرم کپڑا اٹھایا اور انکوبیٹر میں موجود ایک بچے کو ڈھانپنے لگیں تاکہ وہ گرم رہے۔

    دوسرے انکوبیٹر سے نرس نے ایک وقت میں ایک بچہ اٹھایا اور باہر کی طرف تیزی سے چلی گئی، تینوں نرسوں نے ایک وقت میں ایک بچہ اٹھایا۔

    یہ یقینی بنانے کے بعد کہ بچے محفوظ ہیں، نرسز اپنی حفاظت میں بچوں کو لے کر اسپتال سے باہر آئیں، اور تب تک بچوں کو اپنے بازوں میں رکھا جب تک ان کے والدین نہیں پہنچے۔

    چینی پولیس فورس کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری، رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چین میں رونما ہونے والا یہ واقعہ نرسز کی پیشہ ورانہ ایمان داری کے ساتھ ساتھ انسانی ہم دردی کی بھی ایک بڑی مثال بن گیا ہے، ان نرنسوں کا تعلق ایک قصباتی اسپتال سے تھا، نرسوں نے بہت بہادری دکھائی اور تیز رفتاری سے اپنا فریضہ انجام دیا۔

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اگست کو چین کے جنوب مغربی صوبے میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے میں 24 افراد زخمی ہو ئے، 70 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے، اور 33 ہزار سے زائد متاثرین نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی جب کہ 8 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔

  • چین کے علاقے زن جیانگ میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک ، 11 زخمی

    چین کے علاقے زن جیانگ میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک ، 11 زخمی

    بیجنگ : چین کا علاقے زن جیانگ زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے، کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    چین کے مغربی علاقے زن جیانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں  8افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے جبکہ زلزلے سے 180سے زائد گھر منہدم ہوگئے۔

    زلزلے کے بعد لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں اور ان میں دراڑیں پڑگئیں۔ آفر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی اور اس کے مرکز کی گہرائی آٹھ کلومیٹر زیرِ زمین آٹھ کلومیٹر تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کم آبادی والا یہ علاقہ صوبائی دارالحکومت ارمچی سے 1,800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس میں زیادہ تر ایغور نسلی گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں۔

    واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔