Tag: china Foreign Ministry Spokesperson

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر ہے، چین

    مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر ہے، چین

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کو جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں، فوجی اقدامات امن نہیں لاسکتے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر ہے، حقائق نے ثابت کیا فوجی اقدامات امن نہیں لاسکتے۔

    اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات مسائل کے حل کا صحیح راستہ ہے، چین مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق حق دفاع کے تحت کیا۔

    ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ حق دفاع کے اس عمل کا ہمارے دوست اور پڑوسی ملک قطر کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قطر و دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی پالیسی کیلیے پوری طرح پرعزم ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    تہران نے زور دیا کہ ایران کے خلاف امریکی یا اسرائیلی مجرمانہ جارحیتوں اور بدنیتی کی پالیسیوں کو واشنگٹن اور اس خطے کے برادر ممالک کے مابین تقسیم پیدا نہ ہونے دیں۔

    اسرائیل ایران جنگ بندی، روس کا ردعمل سامنے آگیا

    واضح رہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر میں امریکا کے بڑے فوجی اڈے پر میزائل ڈاغے جس کے چند گھنٹے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔